Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

دو رکعت نماز قضائے حاجت کی بہترین تاثیر
یہ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا‘ اس کی تاثیر بہت ہی زبردست ہے‘ نامکمل کام اس قضائے حاجت کو ادا کرنے سے مکمل ہوجائیں گے‘ یہ سینے کے راز ہیں ‘یہ عام لوگوں کے کرنے کے بس کی بات نہیں جو لوگ عمل کرتے ہیں بیش بہا انعامات بارگاہ خداوندی سے حاصل کرتے ہیں‘ ایسے ایسے انعامات جو انسان کی سوچ سے بالاتر ہوتے ہیں‘ یہ انمول تحفہ ہے‘ عمل کو باعمل‘ بے غیرت کو غیرت مند‘ کنجوس کو سخی بنادیتا ہے‘ بلکہ یوں کہہ لیں کہ جس کو مرشد کامل کی تلاش ہو تو اس انمول تحفہ پر عمل کرے‘ مرشد کامل مل جائے گا۔ یہاں تک کہ ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ میں نے دو رکعت نماز قضائے حاجت پڑھی اور علم و حکمت کی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے علم و حکمت کی دولت سے نواز دیا۔ اس نماز کو پڑھنے سے جو حاجت بیان کی جائے وہ بھی پوری ہوگی بلکہ دس مزید حاجتیں جو پوشیدہ مثلاً وہ شکل جو ظاہر ہوجائے تو بندے کا ان مشکلات سے نکلنا بہت مشکل ہے پوشیدگی میں ہی حل ہوں گی۔
طریقہ عمل: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غسل کرکے‘ پاک صاف کپڑے پہن کر‘ دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ‘ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ‘ نماز مکمل کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر درودشریف گیارہ مرتبہ‘ تیسرا کلمہ دس مرتبہ اور رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ دس مرتبہ پڑھیں اور حاجت بیان کریں انشاء اللہ آپ کی ہرحاجت پوری ہوگی۔ (محمد امتیاز خان‘ بورے والا)
پانچ نسلوں سےا ٓزمودہ نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق پانچ نسلوں سے حکماء کے خاندان سے ہے‘ آج دو مجرب نسخے ارسال خدمت ہیں۔ بفضل تعالیٰ یہ نسخے کبھی خطا نہیں کرتے۔
چورن پتھری: جس کے استعمال سے گردے کی پتھری بفضل تعالیٰ دور ہوجاتی ہے۔ھوالشافی: سیاہ مرچ‘ فلفل دراز‘ سیاہ نمک‘ سجی نمک‘ نوشادر ٹھیکری‘ سہاگہ بریاں‘ ہموزن لے کر پیس لیں۔ یہ تیزہوتا ہے۔ بعد غذا ایک ایک گرام کھائیں‘ پھر نیم گرم پانی پی لیں۔ اگر سرد پانی کے ساتھ کھائیں تو دست بند ہوجاتے ہیں۔ پتھری والوں کو اس کے کھانے کے بعد پانی بہت پینا چاہیے۔
نامردمی کیلئے: ھوالشافی: ثعلب مصری‘ موصلی سفید انڈین‘ مغز پنہ دانہ‘ تینوں ادویات پچاس پچاس گرام لے کر باریک پیس لیں‘ پھر چھلکا اسپغول پچاس گرام ملالیں۔ چالیس دن ایک بڑا چمچ رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔اس دوران بیوی سےصحبت نہ کریں۔ اس کے بعد ہمیشہ مجامعت کے بعد ایک چائے کا چمچ موصلی سفید انڈین کا سفوف ایک گلا س گرم دودھ کے استعمال کریں‘ پھر کسی دوا کی حاجت نہ ہوگی۔ اگر سردیوں کا موسم ہو تودودھ میں ایک کچا دیسی انڈا ڈال لیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔(حیات الرحیم خان‘ سانگھڑ)
جوڑوں کے درد کیلئے جادوئی نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کیلئے ایک جادوئی نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ ادرک‘ ایک پاؤ لہسن اور آدھا کلو گائے کا گھی لے لیں۔ ادرک اور لہسن کو الگ الگ پیس لیں اور ان کا الگ الگ پیسٹ بنالیں‘ روزانہ ایک چمچ ادرک اورایک چمچ لہسن لیں اور تین چمچ گھی لے کر ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ میںبھون کر بھجیا بنالیں‘ حسب ضرورت نمک بھی ڈال لیں‘ جب تیار ہوجائے تو ٹھنڈی ہونے پر باوضو سورۂ یٰسین پڑھنا شروع کریں اور جب سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پر پہنچیں تو اس آیت کو چالیس مرتبہ پڑھیں اور سورۂ یٰسین ختم کرنے کے بعد بھجیا پر دم کردیں اور روزانہ اسی ترکیب سے تیار کریں اور اکیس دن تک کھائیں‘ انشاء اللہ جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔(کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)
اتنی جلد ی آرام کہ یقین نہ آئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ ایک سال سے پڑھ رہی ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے جس سے ماشاء اللہ کافی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس میں بہت اچھے وظیفے اور ٹوٹکے لکھے ہوئے ہیں‘ میں بھی اپنے آزمائے ہوئے ٹوٹکے بھیج رہی ہوں۔ خارش سے نجات: خارش چاہے خشک ہو یا تر دونوں کیلئے ہی فائدہ مند ہے‘ میرا چھوٹا بیٹا جب ایک سال کا تھا تو اس کو بہت زیادہ خارش پڑگئی اور میں پریشان ہوگئی کیونکہ اس کی پیٹھ پر بہت زخم ہوگئے تھے اور اس کی وجہ سے ہم سب کو بھی خارش پڑگئی۔ کافی انجکشن لگوائے‘ مرہم لگائی‘ دوائیاں کھلائیں مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ مجھے اپنے بیٹے کی بہت فکر ہوئی کہ اتنا چھوٹا ہے کہیں کچھ ہو ہی نہ جائے۔ پھر ہمیں کسی نے بتایا کہ آملہ سار گندھک پیس کر سرسوں کے تیل میں ملا کر لگائیں۔ انشاء اللہ بہت جلدی آرام آجائے گا۔ واقعی پھر ایسا ہی ہوا اور اتنی جلدی آرام آگیا کہ یقین ہی نہیں آرہا تھا۔ پیچش سے فوری نجات: پیچش چاہے کیسے ہی ہوں‘ مروڑ خونی ہوں یا دوسرے‘ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ثابت اسپغول لے کر تھوڑے سے توے پر ڈال کر تھوڑے سےگھی میں بھون لیں‘ ٹھنڈا ہونے پر چینی ڈال کر چائے کے ساتھ یا دہی کے ساتھ کھائیں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ تیسرا ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایڑیاں جتنی بھی پھٹی ہوئی ہوں ان پر صرف سرسوں کا تیل لگائیں انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں آرام آجائے گا۔ (نجمہ النساء گیلانی‘ گوجرانوالہ)
حم لاینصرون سے کینسر ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پہلی مرتبہ رسالہ ماہنامہ عبقری ، عبقری کی ویب سائٹ سے پڑھا اور وہیں سےآپ کے درس بھی سنے۔ میں نے حم لاینصرون کا عمل عبقری کی ویب سائٹ سے ہی پہلی مرتبہ پڑھا تھا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میری والدہ کو کینسر تھا اور ہم سب بہت ہی پریشان تھے۔میں افحسبتم اور اذان کا عمل یعنی سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر پہلے اپنی والدہ کے دائیں کان پر پھونک مارتی اور دوبارہ سات سات مرتبہ درج بالا چیزیں پڑھ کر بائیں کان پر پھونک مارتی‘ میری والدہ کے کینسر کا ایک آپریشن ہوچکا تھا۔ حم لاینصرون میری والدہ نے کھلا پڑھا۔ الحمدللہ! پچھلے دنوں چیک اپ کے دوران جب ڈاکٹروں نے امی کی رپورٹس چیک کیں تو کینسر ختم ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں کو یقین نہیں آرہا تھا انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے اور دوبارہ رپورٹس چیک کیں تو کینسر کا نام ونشان نہیں تھا۔ میری والدہ اب بھی مسلسل حم لاینصرون پڑھتی ہیں۔ (ثوبیہ سلمان)
میرے آزمائے گھریلو ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلےچند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود ٹوٹکوں اور وظائف نے مجھے بہت زیادہ فائدہ دیا ہے۔ میرے پاس میرے کچھ آزمائے گھریلو ٹوٹکے ہیں میں وہ عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں‘نکسیر کیلئے: مٹی کے کورے پیالے میں رات کو کھوپرے کا تقریباً دو انچ کا ٹکڑا بھگودیں‘ صبح نہارمنہ پانی پھینک دیں اور کھوپرا کھالیں۔صرف دس یا بیس دن مسلسل استعمال کرلیں نکسیر زندگی بھر دوبارہ نہیں ہوگی۔ آزمودہ ہے۔موشن بند کرنے کیلئے: جامن کے تین چار پتے چبا کر کھالیں لوز موشن بند ہوجائیں گے۔چائے کی پتی ایک چمچ چائے والا کھانے سے لوز موشن بند ہوجاتے ہیں۔نزلہ زکام و دماغی کمزوری کیلئے: شہد میں بادام بھگو کر چالیس دن کیلئے رکھ دیں اور پھر ایک چمچ شہد بادام ناشتے میں دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔لاجواب ٹانک ہے۔
بواسیر کے مسوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ: بعض اوقات بارش کے ساتھ برف کے اولے پڑتے ہیں اگراولے پڑرہے ہوں تو ان اولوں کو پکڑ کر بواسیر کے مسوں پر رکھیں‘ بواسیر کے مسے ختم ہوجائیں گے اور آپریشن کی ضرورت نہ ہوگی۔ (ثمرہ)
غیب سے دولت اورمدد حاصل ہوگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پہلے تو شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ آپ نے اتنا زبردست عبقری رسالہ نکالا۔ جس کے ذریعے ہمیں بہت فائدہ حاصل ہوا‘ اللہ سب کو اس خیرعظیم کا اجر عطا فرمائے۔ آمین!میرے پاس ایک آزمودہ عمل ہے جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہی ہوں: اگر کوئی چاہتا ہو کہ اس کو غیب سے رزق ودولت حاصل ہو تو فرض نماز کے بعد دائیں ہاتھ کی انگلی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ بند کرتا جائے‘دس انگلیاں بندکرلیں‘ پھر بائیں ہاتھ کی انگلیاں یَابَاسِطُ کے ساتھ کھولتا جائے اور دعا کرے انشاء اللہ غیب سےمدد حاصل ہوگی کسی کے سامنے محتاجی نہ ہوگی۔ قبض کیلئے: میرے پاس قبض کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ اگر گیس قبض کی شکایت ہو توتھوڑی سی ہرمل پھانک لیں‘ انشاء اللہ شفاء حاصل ہوگی۔ (پلوشہ رحمت‘خیبرپختونخواہ)
جمعہ کے دن سورۂ اخلاص و معوذتین پڑھنے کی فضیلت
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا’’جس شخص نے جمعہ کی نماز کے بعد (سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق اور سورۂ ناس) سات بار پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ تک ہر برائی سے اسے محفوظ رکھے گا۔‘‘ (کنزالعمال)
صاحب سنن سعید بن منصور رحمۃ اللہ علیہ نے مزیدروایت کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جس کسی نےجمعہ کے روز جمعہ کی نماز کے سلام کے بعد گفتگو کیے بغیر سورۂ فاتحہ‘ معوذتین اور سورۂ اخلاص سات سات مرتبہ پڑھیں تو اللہ تعالیٰ انہیں دونوں جمعوں کے مابین گناہوں کا کفارہ کردے گا۔ (کنزالعمال)
مزید ایک جگہ روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کسی نے سورۂ اخلاص اور معوذتین کوجمعہ کی نماز کے بعد (سلام پھیرنے کے بعد) کسی سے گفتگو کیے بغیر سات سات بار پڑھا تو وہ خود اور اس کا مال اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کیلئے محفوظ ہوگیا۔ (محمدافضل رحمانی‘ خوشاب)
15 سال پرانی مریضہ چھوٹے سے ٹوٹکہ سے ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میں عبقری کی دوسال سے قاری ہوں۔ میں بلڈپریشر کی مریضہ تھی‘ ڈاکٹر یہی کہتے تھے لیکن بیماری پتہ نہیں کیا تھی۔ اچانک سے میرا سانس بند ہونا شروع ہوجاتا‘ دھڑکن بہت تیز ہوجاتی‘ دماغ کو پتہ نہیں کیا ہونے لگ جاتا‘ جب میری ایسی طبیعت ہوتی تو پھر چار، پانچ دن میری طبیعت نہیں سنبھلتی تھی رنگ ہلدی کی طرح ہوجاتا تھا۔ ایک بڑے حکیم کو چیک کروایا تو اس نے کہا کہ دل کا ایک والو بند ہے‘ تب بھی آرام نہ آیا۔ پھر ایک ڈاکٹر نے مجھے دو گولیاں لکھ دیں وہ میں روزانہ کھاتی رہی‘ ان گولیوں سے فوری طبیعت سنبھل جاتی تھی۔ 15سال سے ڈاکٹر کی بتائی گئی گولیاں کھارہی تھی۔ پھر میری ملاقات عبقری رسالے سے ہوئی اس میں ایک نسخہ تھا میں نے وہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کردیا۔ اللہ کے کرم سے میری ساری بیماری ختم ہوگئی‘ پہلےسوتے وقت ایک گولی بلڈپریشر اور ایک گولی نیند کی کھاتی تھی وہ بھی اب چھوٹ گئی ہے۔ یہ گولیاں میں نے تین ماہ کھائی ہیں‘ دو گولی رات کو سوتے وقت کھانی ہیں۔ یہ گولیاں جسم درد‘ پاؤں درد کیلئے بھی بہت مفید ہیں جس نے بھی عبقری میں یہ ٹوٹکہ لکھا ہے میں اس کیلئے بہت دعا کرتی ہوں۔نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی: 100 پتے نیم کے نرم والے تازہ درخت سے اتار لیں اور 100 عدد کالی مرچ لے کر اسے پیس لیں اور کالی مرچ کے دانے کے برابرگولیاں بنالیں اور روزانہ رات کو دو گولیاں کھالیں۔ اگر چاہیں تو صبح ‘ دوپہر‘ شام بھی دو ،دوگولیاں کھاسکتے ہیں۔ (مسزیعقوب‘ چشتیاں)
سفوف امنگ جوانی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ عرصہ پانچ سال سے عبقری کا قاری ہے جس میں سے کافی نسخہ جات بنا کر مریضوں کو استعمال کروائے‘ سوفیصد کامیاب رہے۔ ہماری دلی دعا ہے کہ حکیم صاحب کا اقبال سدا بلند رہے‘ خداوند تعالیٰ آپ کو صحت اور ایمان کی دولت سے نوازے‘ بندہ پیشہ طب سے ابستہ ہے۔ دو عدد آزمودہ نسخہ جات ارسال کررہا ہوں تاکہ لوگوں کا بھلا ہوسکے۔
سفوف امنگ جوانی: سرعت‘ جریان‘ احتلام‘ رقت‘ کمزوری کیلئے لاجواب ہے۔ ھوالشافی: الائچی خورد ایک تولہ‘ نشاستہ گندم ایک تولہ‘ ثعلب مصری ایک تولہ‘ اسارون ایک تولہ‘ تج ایک تولہ‘ اسگندناگوری ایک تولہ‘ بھوپھلی ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ مصطگی رومی ایک تولہ‘ کوزہ مصری ڈبل۔ مکس کرکے سفوف بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔ نسخہ نمبر2: سرعت بند سفوف اسپیشل: اسگندھ ناگوری‘ موصلی سفید‘ خولنجاں‘ موصلی سیاہ‘ شقاقل مصری‘ سنگھاڑا چھلکا پھلی کیکر ہموزن لیکر سفوف بنائیں۔ چھ چھ ماشہ صبح وشام دودھ کےساتھ استعمال کریں۔ (نور محمد آہیر‘ بھکر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 945 reviews.