Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ذوالحجہ میں قُرب الٰہی پانے کے طریقے (پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ پا ک نے ما ہ ذو الحجہ کو بڑی بزرگی اور فضیلت کا مہینہ قراردیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ماہ کے دس دن بہت متبر ک ہیں اور اس کی عبادت کا بہت ثواب ہے اور فرمایا کہ دس دن میں تین دن کثر ت کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کر و۔ وہ تین یو م ترویہ یعنی آٹھ تاریخ ، یو م ِ عر فہ یعنی نو تاریخ ، یو م نحر یعنی ذوالحجہ کی دس تاریخ ہیں ۔ یہ تین دن تمام دنو ں سے زیادہ مبارک ہیں اور ا ن میں عبادت کا بے انتہا ثواب بھی ہے ۔ لہذا اس مبار ک مہینہ میں کثرت ِ نوافل ، روزے ، تلا و تِ قرآن ، تسبیح و تہلیل اور تکبیر تقدیس کرنی چاہئے ۔ عباد ت ذو الحجہ : ۔ذوالحجہ کے نوا فل اور دیگر اذکا ر و وظائف کی تفصیل حسبِ ذیل ہے ۔ عشرہ ذوالحجہ کے نوا فل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا د فرمایا عشرئہ ذوالحجہ آجائے تو عباد ت کی کو شش کر و، ذوالحجہ کے عشرہ کو اللہ تعالیٰ نے بزرگی عطا فرمائی ہے اور اس عشرہ کی راتو ں کو بھی وہی عزت دی ہے جو اس کے دنوں کو حاصل ہے ۔ اگر کوئی شخص اس عشرہ کی کسی رات کے آخری تہا ئی حصہ میں چار رکعتیں اس ترتیب سے پڑھے گا تو اس کو حج بیت اللہ اور روضہ پا ک کی زیارت کرنے والے کے برابر ثوا ب ملے گا اور اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائے گا (نما زکی ترکیب و ترتیب آیا ت ےہ ہے ) ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ، سورئہ فلق ، سورئہ النا س ایک ایک بار ، سوئہ اخلا ص تین بار اور آیت الکر سی تین بار پڑھے ۔ نما ز سے فارغ ہو کر دونو ں ہاتھ اٹھا کر ےہ دعا پڑھے : سُبحَانَ ذِی ا لعِزَّةِ وَالجَبَرُوتِ۔ سُبحَانَ ذِ ی ا لقُدرَةِ وَالمَلَکُوتِ سُبحَانَ الحَیِّ الَّذِی لَا یَمُوتُ سُبحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العِبَادِ وَالبِلَا دِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ کَثِیرًاطَیِّبًا مُبَارَکًا عَلٰی کُلِّ حَالٍ ط اَللّٰہُ اَکبَر اَللّٰہُ کَبِیرًارَبَّنَاجَلَّ جَلَا لُہ‘ وَ قُدرَتُہ‘ بِکُلِّ مَکَانٍ o ( شیخ ابو البر کا ت رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قدرت سے مراد علم ہے ۔ ےعنی اس کا علم ہر شے کو محیط ہے ) اس دعا کے بعد جو چاہے دعا کرے ۔ اگر ایسی نما ز عشرہ کی ہر ایک رات کو پڑھے گا تو اسی کو اللہ تعالیٰ فردوس اعلیٰ میں جگہ دے گا اور اس کے ہر گناہ کومعاف کر دے گا پھر اس سے کہا جائے گا اب از سر نو عمل شروع کر ۔ اگر عرفہ کے دن کا روزہ رکھے اور عرفہ کی رات کو بھی نماز پڑھے اور یہی دعا کرے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں زیا دہ سے زیا دہ تضر ع و زاری کرے تو اللہ تعالیٰ فرما تاہے اے میرے فرشتو ! میں اس بندے کو بخش دیا اور حاجیو ں میں اس کو شامل کر دیا فرشتے اللہ تعالیٰ کی اس عطا سے بے حد مسرور ہو تے ہیں اور بندہ کو بشار ت دیتے ہیں ( غنیة الطالبین ) جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی ہر رات دسویں ذوالحجہ تک وتروں کے بعد دورکعت اس طرح کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ کو ثر اور سورئہ اخلا ص تین تین بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو مقام اعلیٰ علیین میں داخل کر ے گا اور اس کے ہر بال کے بدلہ میں ہزار نیکیا ں لکھے گا اور اس نے ہزار دینا ر صدقہ دینے کا ثوا ب پایا ۔ ماہ ذوالحجہ کی پہلی شب بعد نما ز عشاءچار رکعت نماز دو دو رکعت کر کے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ اخلا ص پچیس پچیس مر تبہ پڑھے۔ اللہ پا ک اس نما ز پڑھنے ولے کو بے شما ر نما زو ں کا ثواب عطا فرمائےگا (انشاءاللہ تعالیٰ) ۔ما ہ ذو الحجہ کی پہلی شب سے دسویں شب تک روزانہ بعد نما ز عشاءدو رکعت نما ز پڑھے ۔ پہلی رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد آیة الکر سی ایک بار، سورئہ اخلاص پندرہ مرتبہ ، دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ بقرہ کا آخری رکوع ایک بار، سورئہ اخلاص پندرہ دفعہ پڑھے ۔ اس نماز پڑھنے والے کے گناہ اگر ریت کے ذروں کے برابر بھی ہو ں گے تب بھی پروردگار عالم اپنی قدرت کا ملہ سے اس کے گنا ہ معا ف فرما کر انشاءاللہ مغفرت فرمائے گا ۔ پہلی شب سے دسویں شب تک روزانہ بعد نمازعشاءدورکعت نماز پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعدسورئہ کو ثر تین تین بار سورئہ اخلاص تین تین مر تبہ پڑھے۔ ان شا ءاللہ اس نماز کی برکت کی عظمت کے سبب اللہ پا ک اس کے نامئہ اعمال میں بے شمار نیکیا ں عطا فرما کر بے شمار برائیا ں مٹا دے گا ۔ ذو الحجہ کی پہلی جمعرات کی شب بعد نماز عشاءدورکعت نماز پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ کو ثر ایک بار سورئہ اخلا ص ایک بار پڑھے ۔ صدقِ دل سے اس نماز کا پڑھنے والا اپنی زندگی میں ہی اپنا مقام بہشت بریں میں دیکھ لے گا ۔ انشا ءاللہ ! جو کوئی جمعہ کے دن ذو الحجہ کے مہینہ میں چھ رکعت پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص پندرہ بار پڑھے اور بعد سلام دس بار پڑھے لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ال ±مَلِکُ ال ±حَقُّ ال ±مُبِی ±نُ ۔ اول و آخر گیار ہ مر تبہ درود پا ک پڑھ کر نماز کی قبولیت اور بخشش گنا ہ کے لیے خدا تعالیٰ سے دعا مانگے ۔ ان شا ءاللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت ِ کاملہ سے اس نماز پڑ ھنے والے کو اس کے گنا ہ معاف فرما کر داخلِ بہشت فرما ئے گا۔ ذو الحجہ کے نفلی روزے جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو اول دن ماہ ذو الحجہ کا روزہ رکھے گویا اس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں دو ہزار برس تک اس طر ح جہا د کیا کہ اس نے ایک ساعت بھی آرام نہ کیا اور دوسری تاریخ کے روزہ رکھے کا ےہ ثوا ب ہے کہ گو یا اس نے اللہ تعالیٰ کی دو ہزار بر س تک عبادت کی اور تیسرے دن ذوالحجہ کے جو کوئی روزہ رکھے تو گویا اس نے تین ہزار غلام حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولا د سے آزادکیے او ر اگر چو تھے دن روزہ رکھے تو اس کا ثوا ب چار سو برس کی عبادت کا ملتا ہے اور پانچویں دن کے روزے کا ثواب پانچ ہزار ننگو ں کو کپڑا پہنانے کا ہے ۔اور چھٹے دن روزہ رکھنے کا ثواب چھ ہزا ر شہیدوں کے برا بر ہے اور ساتویں دن روزہ رکھنے والے پر دوزخ کے ساتو ں دروازے حرا م ہو جاتے ہیں اور آٹھویں دن روزہ رکھنے والے پر بہشت کے آٹھوں دروازے کھل جائیں گے ۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ جو کوئی اول دن ذوالحجہ کے روزہ رکھے تو گویا اس نے 36 ہزار قرآن کریم ختم کیے ۔ (فضائل الشہور) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دس دنو ں میں اللہ سبحانہ کو جس قدر ےہ بات پسند ہے کہ محنت و کو شش کر کے اس کے عابدبنیں ، اس سے بڑھ کر اور دنوں میں پسند نہیں۔ ان دس دنو ں میں سے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ہر رات کا قیام شب قدر میں کھڑے ہونے کے برا بر ہے ۔ (ترمذی شریف ۔ جلد اول ) عطا بن ابی ربا ح رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے خود سنا کہ حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہ فرما رہی تھیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص گانا سننے کا بہت دلدادہ تھا لیکن ذوالحجہ کا چاند دیکھ کر صبح سے روزہ رکھ لیتا تھا اس کی اطلا ع حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریا فت فرمایا کہ تم ان دنو ں کے روزے کیوں رکھتے ہو ؟ (کونسی ایسی چیز ہے جس نے تم کو ان دنو ں کے روزوں پر ابھا را ) اس نے عر ض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ےہ دن حج کے ہیں اور عبا دت کے ہیں اور میری خواہش ہے کہ اللہ ان کی دعا میں مجھے بھی شریک کر دے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم جو روزے رکھتے ہو اس کے ہر روزے کے عوض تم کو سو غلام آزاد کرنے ، قربانی کے لیے حرم میں سو اونٹ بھیجنے اور جہاد میں سواری کے لیے سو گھوڑے دینے کا ثواب ہو گا اور ترویہ کے دن روزہ دار کو ہزار غلا م آزاد کرنے ، ہزار اونٹ قربانی کے لیے حر م میں بھیجنے اور ہزار گھوڑے جہا د میں سوار ی کے لیے دینے کا ثواب ہے اور عرفہ کے روزے کے عوض دو ہزار غلام آزاد کرنے ، دو ہزار اونٹ قربانی کے لیے بھیجنے اور دوہزار گھوڑے جہا د میں دینے کا ثوا ب ہو گا اور سال بھر پہلے اور سال بھر بعد کے روزو ں کا ثوا ب مزید برآں ہو گا۔ (غنیة الطالبین ) حضرت عبا س رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ان ایام یعنی ایام تشریق میں کسی دن نیک کام کرنا اللہ تعالیٰ کو ہر ایک دن میں نیک کا م سے زیادہ محبو ب ہے ۔ (غنیةالطا لبین ) ام المو ¿منین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چار عمل تر ک نہیں فرماتے تھے ۔ (1) عشرہ ذوالحجہ کے روزے (2) عاشورہ کا روزہ (3) ایام بیض (ہر ماہ کی13، 14،15 تاریخ ) کا روزہ (4) فجر کی نماز سے اول دورکعتیں ۔ (غنیة الطالبین ) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ماہ ذوالحجہ کے دس دن کے روزے رکھے اللہ تعالیٰ ہر روزے کے عوض اس کے ایک سال کے روزے لکھے گا ۔( غنیة الطالبین)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 594 reviews.