Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قسمت خود بنائیے

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

اس کے علاوہ آپ کے پاس وہ قوت ہے جس کے ذریعے آپ اپنی موجودہ حالت میں بھی تبدیلی لاسکتے ہیں

اگر آپ مشکلات کے سامنے اپنی قسمت کا رونا ہمیشہ روتے رہتے ہیں تو آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ اج اپنی زندگی میں جو کچھ ہیں اس کے لیے خود سوفیصدی ذم دار ہیں۔ آپ نے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ آپ کے ماضی نے آپ کے زمانہ حال کو اور زمانہ حال آپ کے مستقبل کو بنائے گا۔ آپ نے ماضی میں جو کچھ کیا ہے‘ اس کے پھل کو آپ آج استعمال کررہے ہیں۔ اگر آپ اپنے زمانہ حال کو منظم عمل میں رکھنے کے لیے رہیں تو مستقبل اب آپ کےہاتھ میں ہے اس لیے آنے والی مصیبتوں کو کبھی نہ کوسیں بلکہ سچائیوں کا حوصلے سے سامنا کریں۔ اپنی زندگی کے بارے میں خود کو ذمہ دار سمھنا چاہیے اور یہ محسوس کرنا کہ آپ کے خیالات‘ الفاظ اور کام ہی آپ کے مستقبل کی بنیاد ہیں زندگی کے بارے میں آپ کے نکتہ نظر میں ایک اہم تبدیلی لاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کے پاس وہ قوت ہے جس کے ذریعے آپ اپنی موجودہ حالت میں بھی تبدیلی لاسکتے ہیں آپ کو قسمت کا غلام بنے رہنے کی ضرورت نہیں۔ مختلف مزاحمتوں کے خلاف مثبت خیالات‘ پختہ فیصلے اور قوت ارادی سے کی گئی حقیقی کوششوں کے ذریعے آپ قسمت کی قوتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو خدا کے سامنے خود سپرد کردیں تو قسمت کے چکر سے خود کو آزاد کرنا اور بھی آسان ہوجاتا ہے کیونکہ تب آپ کو ہرقدم پر ملکوتی مدد حاصل ہونے لگے گی۔
اس طرح قسمت کے چکر میں ، خریدے ہوئے غلام کی طرح ہمیشہ چکر کاٹنےرہنا ضروری نہیں۔ آپ میں اس چکر سے باہر نکلنے اور اس کے قابو پانے میں ہونے کے بجائے اس کو ہی قابو میں کرنے کی قوت ہے۔ جیسے ہی آپ کے شعور کی سطح اوپر اٹھتی ہے آپ کے اوپر قسمت کی گرفت ڈھیلی ہوتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روحانی علم کے حامل اشخاص کو قسمت کا خوف نہیں ہوتا۔ وہ ایک سطح پر ہوتے ہیں جہاں دنیاوی چیزیں اور حالات انہیں متاثر نہیں کرتے، بلکہ وہ خود انہیں متاثر کرتے ہیں۔ قسمت کے چکر کو گھمانے والا ہینڈل اس کے ہاتھوں میں ہوتا ہے جس سے وہ ضروری حالات کو بدل سکتے ہیں۔ قسمت ان کی خدمت گار ہوتی ہے اور وہ اس کے مالک۔ وہ ہماری طرح قسمت کے غلام نہیں ہوتے اور نہ ہی قسمت ان کی مالک ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 938 reviews.