Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رشتوں کی سالہا سال پرانی بندش ‘ چند دنوں میں ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

پھر ہم بہنوں نے ایک اخبار میں سے دیکھ کر سورۂ یونس کی آیت نمبر 81 روزانہ ایک ہزار مرتبہ پانی پر دم کرکے پڑھنا شروع کردی اور گھر میں چھڑکنا شروع کیا‘ 90 روز تک۔ اس دوران بھائی کا ایک جگہ رشتہ طے ہوگیا اور اس کی شادی ہوگئی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر دے‘ آپ کی وجہ سے ہمیں عبقری جیسا شاندار میگزین ملا۔ میری بڑی بہن کی شادی کو تین سال ہوگئے‘ شادی کے صرف پندرہ دن بعد دونوں میاں بیوی کے سر میں شدید درد رہنے لگا اور میری بہن کے تو کپڑے بھی خود بخود ایسے کٹ جاتے جیسے کسی نے قینچی سے کٹ لگائے ہوں۔وہ ہروقت بیمار رہنے لگی۔بہت علاج کروایا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والا حساب ہورہا تھا۔ پھر کسی کے کہنےپر ایک بزرگ کے پاس گئے تو انہوں نے بتایا کہ آپ دونوں میاں بیوی پر کسی نے بہت سخت جادو کیا ہے۔ انہوں نے ایک عمل بتایا جس کے کرنے سے میری بہن پر کیا گیا سخت ترین جادو ختم ہوگیا۔ وہ عمل یہ تھا کہ روزانہ 21 دفعہ منزل اور ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھو‘ وہ پڑھتی تھی تو سکون ملتا تھا۔ شادی کے نو ماہ بعد امید سے ہوئی تو نوماہ یہی عمل پڑھتی رہی تو اللہ پاک نے ایک بیٹی عطا کی۔پھر کچھ عرصہ اس نے یہ عمل کرنا چھوڑ دیا تو حاسدوں نے دوبارہ جادو کروادیا‘ ماشاء اللہ میری بہن عالمہ ہےاور شادی سے پہلے بھی شرعی پردہ کرتی تھی۔جب بیٹی نو ماہ کی ہوئی تو اس کو دوبارہ ڈیپریشن ہوگیا ہر ایک کو اپنا دشمن سمجھتی تھی‘ ہروقت روتے رہنا‘ خودکشی کی کوشش کرنا۔ہم اسے اپنے گھر لے آئے اور اس کا کافی ڈاکٹری علاج بھی کروایا‘ نفسیاتی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر فرق نہ پڑا۔ پھر ایک مرتبہ عبقری میں افحسبتم اور اذان کا عمل پڑھا۔ ہم سب گھر والوں نے روزانہ یہ عمل ہر دو گھنٹے کے بعد کیا ‘ صرف تین دن عمل کیا تو وہ ٹھیک ہوگئی اور اپنے گھر چلی گئی۔(ح۔م۔ع)

رشتوں کی بندش و جادو ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔ الحمدللہ! اس رسالے سے ہمارے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل ہورہے ہیں۔ ہم نے شروع ہی سے اپنے گھر میں مسائل ہی مسائل‘ جھگڑے ہی جھگڑے دیکھے ہیں۔ مگر جب ہمارا بھائی بڑا ہوا تو اس کی شادی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا‘ ہم نے تقریباً پانچ سال اس کے رشتے کی تلاش میں لگائے مگر اس کا اگر کہیں رشتہ ہوبھی جاتا تو منگنی تک بات جاتی اس کے بعد کوئی نہ کوئی رکاوٹ پڑجاتی ہے۔ ہم نے کہیں سے پتہ کروایا تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ کے تمام بھائی بہنوں پر شدید قسم کی بندش اور جادو کیا گیا ہے۔ حتیٰ کہ ہمارے تمام بہن بھائیوں میں سے کسی کا بھی رشتہ کہیں بھی نہ ہوسکا۔ اس دوران باقی بہن بھائیوں کے بھی رشتے دیکھے‘ ایک بہن کا نکاح کیا تو سات دن کے اندر ختم ہوگیا۔ کہیں بھی کوئی بات نہ بنی‘ اگر کوئی رشتہ ہم بہنوں یا بھائیوں میں سے کسی کاآتا تو ایسا خراب کے ہمیں سن کر رونا آجاتا۔ پھر ہم بہنوں نے ایک اخبار میں سے دیکھ کر سورۂ یونس کی آیت نمبر 81 روزانہ ایک ہزار مرتبہ پانی پر دم کرکے پڑھنا شروع کردی اور گھر میں چھڑکنا شروع کیا‘ 90 روز تک۔ اس دوران بھائی کا ایک جگہ رشتہ طے ہوگیا اور اس کی شادی ہوگئی اور گھر کا ماحول بھی بہتر ہونا شروع ہوگیا۔ محترم حکیم صاحب میرانام نہ لکھیے گا۔ (پوشیدہ)

 

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 936 reviews.