Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یادالٰہی بھی کیا چیز ہے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

فرمایا: وہ تمہارا مال ہے‘ جو چاہے کرو‘ سبحان اللہ! یادالٰہی بھی کیا چیز ہے۔ بیٹابھی ملا اورپیسہ بھی خدا نے دے دیا۔

الترغیب والترہیب میں ہے کہ حضرت مالک اشجعی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے بیٹے عوف کسی لڑائی میں کافروں کے ہاتھ لگے وہ انہیں قید کرکے لے گئے۔ عوف کی ماں رو رو کردم کھونے لگیں‘ کھانا پینا سب چھوڑ دیا۔ عوف کے باپ حضرت مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے اور عوف کی والدہ کے رونے دھونے کی حقیقت کہہ سنائی۔ (ظاہر میں عوف کی ماں کے رونے کا بیان تھا اندر اپنے درد کی دوا کی تلاش)
حضور نبی کریمﷺ نے سنتے ہی فرمایا کہ کسی طرح عوف کو یہ کہلا بھیجو کہ اٹھتے بیٹھتے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کا وظیفہ کرے۔ اسی وقت سانڈنی سوار عوف کے پاس بھیجا اور وظیفہ کے پڑھنے کی بہت تاکید کردی۔ عوف نے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھنا شروع کردیا۔ قدرت خدا کی دوچار دن کے بعد عوف کی ساری بیڑیاں ہتھکڑیاں ٹوٹ کر گرپڑیں۔ فوراً عوف قیدخانے سے باہر نکلے‘ دروازہ کے پاس قدرت الٰہی سے ایک اونٹنی کھڑی تھی اور اس کےساتھ اور اونٹوں کے ریوڑ بھی اس اونٹنی کے ساتھ چل پڑے۔ آپ اس اونٹنی پر سوار ہوکر مدینہ کی طرف چلے‘ ابھی چند قدم چلنے کی نوبت آئی ہوگی کہ مدینہ سامنے نظر آنے لگا۔ عوف مدینہ میں داخل ہوئے‘ گھروالےد یکھنے دوڑے‘ آپ کی ماں سے کہا لو مبارک ہو وہ عوف زندہ سلامت آگئے‘ ماں کو یکایک یقین نہ ہوا مگر دیکھتی آنکھوں سے کس کو یقین نہ ہوتا۔ گھر والےبہت خوش ہوئے۔ کھویا ہوا نور پھر آیا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کو خبر دی اور اونٹنی کا فتویٰ معہ دوسرے اونٹوں کے ریوڑ کےمتعلق پوچھا۔ فرمایا: وہ تمہارا مال ہے‘ جو چاہے کرو‘ سبحان اللہ! یادالٰہی بھی کیا چیز ہے۔ بیٹابھی ملا اورپیسہ بھی خدا نے دے دیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 932 reviews.