Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

آزمودہ طبی ہوش ربا نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند طبی نسخہ جات ہیں جو کہ تمام کے تمام کئی بار کے آزمودہ ہیں۔ میں یہ تمام نسخہ جات قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کا شاندار نسخہ: یہ نسخہ مجھے ایک پھلوں کے خواص والے رسالہ سے ملا تھا‘ بیری کی لاکھ ایک تا ڈیڑھ ماشہ سے لے کر چھ ماشہ تک استعمال کریں‘ صبح ایک وقت عرق مکوہ پانچ تولہ اور عرق سونف پانچ تولہ کے ہمراہ اور پرہیز آلو‘ بڑا گوشت‘ ابلے ہوئے چاول‘ چکنائی تلی ہوئی اشیاء سے۔ پھل وغیرہ کھائیں‘ گندم کی خالص روٹی سبزیات شوربا والا چھوٹا گوشت استعمال کریں۔ دو یا تین ہفتوں کے مسلسل استعمال سے بدن کی چربی پگھل جاتی ہے۔ موٹاپا کم کرکے بدن اصلی حالت میں بحال کرنے میں یہ نسخہ اپنا جواب نہیں رکھتا۔ جن افراد کی توند نکل جاتی ہے وہ یہ نسخہ استعمال کریں۔ صبح سیر کریں اور رات کھانے کے بعد بھی کم از کم گھنٹہ یا دو گھنٹہ لازمی پیدل واک کریں۔ بڑھا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہوجاتا ہےاور اکیس دنوں میں پیٹ اپنی طبعی حالت میں آجائے گا۔ ڈائٹنگ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے حد درجہ آسان نسخہ ہے۔
رنگت سرخ و سپید کرنے کیلئے: گرمیوں کا موسم چل رہا ہے‘ نہار منہ آڑو پکا ہوا ایک عدد کھالیں‘ آدھ گھنٹہ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں‘ ایک مہینہ میں رنگت کشمیری سیب کی طرح سرخ و سپید ہوجائے گی کوئی کریم وغیرہ استعمال کرنے کی نوبت ہرگز نہ آئے گی‘ ہرسال ایسا ہی کریں۔ اس کے علاوہ چٹکی پیسی ہوئی کلونجی کھا کر آدھا چمچ زیتون کا روغن پی لیں اس کی بھی یہی تاثیر ہے۔ رنگت سرخی مائل سفید ہوجائے گی۔
ماہواری میں باقاعدگی کیلئے: تلسی کے بیج ایک چمچہ چھوٹا ایک گلاس پانی میں ابالیں اور آدھا گلاس رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر پی لیں‘ ماہواری میں باقاعدگی پیدا ہوجائے گی‘ دو ماہ ایسا دن میں کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔
اکسیر معدہ: دارچینی‘ چھوٹی الائچی(دانہ الائچی ہونا چاہیے)‘ سونٹھ ہموزن سفوف کرلیں‘ کھانا کھانے سے پہلے صبح دوپہر شام دو چٹکی تازہ پانی سے کھائیں‘ فریج کا ٹھنڈا پانی نہ ہو‘ نظام ہضم کی زبردست اصلاح ہوتی ہے اور معدہ مضبوط ہوجاتا ہے۔ ہر چیز کھایا پیا ہضم ہوکر بار بار بھوک لگتی ہے۔ ذاتی آزمودہ ہے۔
قوت باہ کیلئے نسخہ جات: ھوالشافی: اسگند ناگوری 8 ماشہ لیں‘ آدھ کلو دودھ میں خوب ابالیں جب دودھ ڈیڑھ پاؤ رہ جائے مصری ملا کر پی لیں۔ دنوں میں چہرہ سرخ کردیتا ہے اور قوت باہ اس قدر کہ طبیعت پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت پئیں اور ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں لیکن اس کا ناجائز ہرگز استعمال نہ کریں‘ اسگند عام بوٹی ہے‘ پنجاب میں ویرانوں‘ دریائی علاقوں نہروں کے کنارے بکثرت پائی جاتی ہے۔ اسے آکسن بوٹی بھی کہتے ہیں۔
قوت باہ کیلئے لاجواب: بارہا کا آزمودہ‘ کبھی خطا نہیں گیا۔پہلے ہفتہ میں ہی فائدہ ظاہر کردیتا ہے۔ ہر قسم کی کھوئی ہوئی طاقت بحال کردیتا ہے۔ قوت باہ کے شاکی افراد کیلئے تحفہ خاص ہے۔ نسخہ بڑے بڑے نسخوں کا مقابلہ کرتا ہے اور چالیس روز میں جوان مرد بنادیتا ہے‘ ممسک میں لاجواب ہے اجزا بھی قلیل قیمت میں پنساری سے مل جاتے ہیں۔ ترکیب یوں ہے:۔ ھوالشافی: موصلی سفید‘ ثعلب مصری‘ تخم ریحان تینوں ہموزن لیں۔ موصلی سفید اور ثعلب مصری الگ الگ پیس کر بقیہ تخم ریحان ویسے ہی سالم ملادیں‘ یادرہے تخم ریحان نہیں پیسنا۔ صبح ایک چمچہ یعنی چھ ماشہ سفوف لے کر دودھ آدھ کلو میں ڈال کر پکائیں‘ جب دودھ گاڑھا ہوجائے یعنی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے اتارلیں‘ مصری حسب ذائقہ ملا کر نیم گرم پی لیں۔
پاؤں کی خوبصورتی کیلئے: پاؤں کی خوبصورتی کیلئے گرم پانی میں دو چمچہ سرکہ انگوری یا کوئی بھی سرکہ ڈالیں قابل برداشت نیم گرم ہونے پر پاؤں 15 منٹ ڈبوئے رکھیں‘ پاؤں خشک کرکے پھر زیتون کے تیل سے مالش کریں۔ پاؤں اور ایڑھیاں اس قدر صاف ہوجائیں گی گویا آپ زمین پر اترے ہی نہیں‘ ہفتہ میں ایک یا دو دفعہ یہ عمل دہرائیں۔
مشکلات کا آخری حل
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ ، امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ، امام ابوزکریا رحمۃ اللہ علیہ، امام ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ اور مزید چھ ائمہ کرام رحمھم اللہ کا آزمودہ مجرب عمل جس کے بارے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس عمل کی سند ڈھونڈنے نہ لگ جانا بلکہ اس کو پورے یقین سے کرلو اور مشکل ٹلوالو۔ میں نے اس کا تجربہ کیا تو سوفیصد نفع حاصل ہوا۔
طریقہ عمل: کسی بھی وقت بارہ رکعت صلوٰۃ الحاجت ایک ہی سلام کی نیت سے شروع کرکے ہر دو رکعت کے بعد تشہد بیٹھنا ہے‘ پھر آخری رکعت کے تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے سجدے میں گرکے سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ سات مرتبہ آیۃ الکرسی‘ دس مرتبہ چوتھا کلمہ اور ایک بار درج ذیل دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ وَمُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَابِکَ وَاسْمِکَ الْاَعْظَمِ وَجَدِّکَ الْاَعْلٰی وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ۔ اس کے بعد اپنی دعا مانگیں اپنی حاجت بیان کریں۔ پھر سجدے سے اٹھ کر سلام پھیردیں۔(محمد حنیف‘ قصور)
بھٹکا شوہر راہ راست پر آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو ، تین سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور اس میں شامل وظائف سے فیض یاب ہوتی ہوں اور میرے بہت سے معاملات میں اس سے بہتری آئی ہے‘ میں دل سےا ٓپ کی مشکور کہ آپ کے رسالے کی وجہ سے لوگوں کو گھر بیٹھے اپنے مسائل کا حل مل جاتا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین!۔میری شادی کو تقریباً 17 سال ہونے والے ہیں‘ آج سے تقریباً تین سال پہلے میرے شوہر کی ایک عورت سے شناسائی ہوئی لیکن میں بے خبر رہی اور وہ شناسائی ناجائز تعلقات تک بڑھ گئی۔ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے میرے شوہر نے خود ہی اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور مجھ سے مدد مانگی‘ میں نہیں جانتی تھی کہ ان کے تعلقات کی نوعیت کیسی تھی اور ان کی اجازت سے میں نے عبقری سے تمام مشکلات کے حل کیلئے وظیفہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ والا کلمہ کھلا پڑھنا شروع کردیا اور اللہ سے مدد کی دعا مانگتی رہی تقریباً ایک سال کے عرصے کے دوران اس عورت سے میرے شوہر کے تعلقات کیسے رہے یہ نا معلوم ہے‘ بقول میرے شوہر کے میں اس عورت سے نجات حاصل کررہا ہوں اور تقریباً تین ماہ پہلے وہ عورت یہ شہر چھوڑ کر اور شوہر کے علم میں لائے بغیر رات کے اندھیرے میں ہماری زندگی سے دور چلی گئی‘ ہماری زندگی میں سکون آگیا اور ہماری عزت سے اس عورت سے جان چھوٹ گئی‘ یہ سب اس کلمہ کی بدولت اور اللہ کی مدد کے بغیر ناممکن تھا۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرا نام پوشیدہ رکھیے گا۔ (پوشیدہ)
شوگر ختم کرنے کے لاجواب وظیفے اور کامیاب نسخے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر ختم کرنے کے آزمودہ نسخہ جات اور وظائف ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ یقیناً قارئین ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر 1: انار دانہ ایک پاؤ‘ سونٹھ ایک پاؤ‘ پودینہ ایک پاؤ۔ ان تمام اشیاء کوکوٹ کر سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک چمچ کھانے کےبعد صبح‘ دوپہر‘ شام‘ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ نسخہ نمبر 2: کلونجی 20 گرام‘ کوڑتمہ 20 گرام‘ گوند کیکر20 گرام‘ تخم سرس20 گرام‘ تخم جامن 20 گرام۔ ان تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: صبح و شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ نسخہ نمبر 3: ’’روحانی پھکی‘‘(یہ پھکی دفتر ماہنامہ عبقری سے صرف 20 روپے میں مل جاتی ہے) چوتھائی چمچ دن میں تین یا چاربار خالص شہد کے ساتھ استعمال کریں۔ نسخہ نمبر4: شہد خالص ایک کلو‘ کلونجی 200 گرام‘ کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کردیں۔ خوراک: ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام سوتےو قت استعمال کریں۔ گرمیوں میں ایک چمچ ایک کپ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے‘ سوائے موت کے(بخاری و مسلم)ابونعیم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا‘ حضور نبی کریمﷺ کو شہد اس لیے زیادہ محبوب تھا کہ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے فرمایا ہے کہ ’’اس میں شفاء ہے‘‘شوگر سے نجات کے وظیفہ جات: وظیفہ نمبر1: خطرناک بیماری میں حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا جو اللہ نے قبول فرمائی۔ آپ بھی ہر بیماری میں اسے روزانہ کھلاپڑھیں۔ رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (الانبیاء83)وظیفہ نمبر2: بعد نماز عشاء سورۂ قریش ایک سو گیارہ بار پڑھنے سے موذی امراض‘ دردگردہ‘ فالج‘ شوگر اور بواسیر سے نجات مل جاتی ہے۔ وظیفہ نمبر3: ہر قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کیلئے سورۂ فاتحہ پڑھیں کیونکہ حضرت محمدمصطفیٰﷺ کا فرمان عالیشان ہے۔ یہ سورۂ ہر بیماری سے شفاء ہے۔ (الحدیث) جب تک پریشانی یا بیماری ختم نہ ہوجائے یہ سورۂ شفاء بار بار روزانہ پڑھیں۔ وظیفہ نمبر 4: صبح کی سنتیں اور فجر کی فرض نماز کے درمیان جو کوئی شخص ایک سو اکیس مرتبہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ بیمار کے سرہانے کھڑے ہوکر پڑھے گا۔ سات دن میں کیساہی سخت مرض ہو مریض تندرست ہوجائے گا۔ اگر موت مقدر ہے تو خاتمہ بالخیر ہوگا۔ مشکل جلد آسان ہوجائے گی۔ (یہ عمل بزرگوں کا مجرب ہے) وظیفہ نمبر5: حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے (جب وہ بیمار تھے) ارشاد فرمایا: اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے۔ (ابن ماجہ)
محبتیں بانٹئے ‘ محبتیں پائیے
محبت کیسا خوبصورت لفظ ہے‘ جو شبنم سے بھی زیادہ پاکیزہ معطر ومعتبر احساس لیے ہوئے ہے‘ اس میں بہت زیادہ طاقت ہے۔ ظاہری طور پر محبت کرنے والا سب کچھ لٹاتا ہے مگر حقیقت میں وہی سب کچھ پاتا ہے۔ محبوب اچھا ہو تو اچھائی پاتا ہے‘ محبوب برا ہو تو برائی پاتا ہے۔ محبت میں قوت جاذبہ اور قوت پرواز دونوں یکجا ہیں حالانکہ دونوں متضاد قوتیں ہیں۔ یاد رہے کہ لوہے سے زیادہ طاقت آگ میں اور آگ سے زیادہ طاقت پانی میں اور پانی سے زیادہ طاقت ہوا میں اور ہوا سے زیادہ طاقت اخلاص میں اور اخلاص کیا ہے ؟محبت کی ایک خوبصورت ادا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ محبت اللہ تعالیٰ کے ساتھ‘ پھر اس سے زیادہ محبت جان دو عالم شاہکار کائنات حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ اور پھر تمام انبیاء، اہل بیت‘ صحابہ اکرام‘ ملائکہ کے ساتھ‘ پھر ان کے ساتھ جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور اللہ کے محبوب حضور نبی کریم ﷺ نے حکم دیا ہے اس کے بعد پکا لاک لگادینا ہے۔ مگر ایک ظالم تالا اور بھی ہے جو سچی محبت کو دل میں داخل نہیں ہونے دیتا یعنی ’’بے محبت دل‘‘ (بنجر اور شور زمینوں جیسے) اللہ مہربان ہی یہ تالے کھول دے۔ یہ قفل ذکر اللہ اور کثرت درود اور کثرت استغفار سے کھلیں گے۔ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ اَقْفَالَ قُلُوْبِنَا۔ مومن کی اصل محبت رب العالمین کے ساتھ ہے اس محبت میں کوئی شریک نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد مومن کی اصل محبت فخر دو عالم ﷺ کے ساتھ ہے۔ اس میں مخلوق میں سے کوئی بھی شریک نہیں ہونا چاہیے۔ جیسی محبت ہمیں رسول پاک ﷺ سے ہو ایسی کسی اور سے نہ ہو۔ نہ ماں سے‘ نہ باپ سے‘ نہ اولاد سے‘ نہ مال سے‘ نہ حکام سے‘ محبت خودایک طاقتور چیز ہے۔ اس لیے محبت کو خواہشات‘ شہوات اور وقتی مفادات پر نہیں لگانا چاہیے۔ اس طاقت کو حاصل کرکے اونچی پرواز اور بڑی منزل حاصل کرنا چاہیے۔ لیلیٰ مجنوں کی محبت کو دیکھیں سچی تھی لیکن تھی بے کار۔ پھر بھی طاقت دیکھیں کہ آج تک ہرزبان پر تذکرہ ہے۔ ایک بے کار محبت نے مجنوں اور لیلیٰ کو یادگار بنادیا۔ بہت دعا کرنی چاہیے کہ ہماری محبت کا رخ کسی غلط طرف نہ ہوجائے۔ (ماسٹر محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 926 reviews.