ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب کشف المحجوب میں فرماتے ہیں کہ پہلے تو اپنے من کو پاک کراپنے من کو دھو پھر تن کو دھو۔تن تو تو نے دھویا لیکن من تو نے دھویا نہیں۔ اس لیے کہتے ہیں شریعت میں ایک بات ہے۔ ایک ہے صفائی اور دوسری ہے پاکیزگی!کافر صاف ہوتا ہےمگر پاک نہیں ہوتا۔ اللہ نے کافروں کو’’ نجس‘‘ کہا ہے۔ قرآن میں کفر پر لعنت ہے۔ یہ جو تن ہے اسکو تو پاک کر سکتے ہیںمگر من کو پاک نہ کیا۔ تن کو پھر صاف کیا پاک نہیں کیا۔ نمازی سے مراد ہی یہی ہے کہ ماننے والا! نماز میں ساری اللہ کی منشاء ہوتی ہے ؟ سجدہ، رکوع، قیام ان میں میری مرضی ہے ہی نہیں۔کبھی میرے جی میں آجائے کہ میں آٹھ سجدے دے دوں، ایک کے بعد دوسرا سجدہ پھرتیسرا سجدہ! واہ سبحان اللہ! سجدے دینے میں بڑا مزا آتا ہے ۔ نہ نہ سجدے دو ہی ہیں۔ تو نماز سے مراد رب چاہی ہے، منشائے الٰہی ہے۔ نماز سے مراد’’ مشیئت ایزدی‘‘ ہے۔تو شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پہلے اگر غرض پوری نہ ہو گی تو اس صورت میں چاہیے کہ پہلے ہی غرض دل سے نکال دے۔ اسکی نجات کا سبب یہی ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا :ونھی النفس عن الھوی فان الجنۃ ھی الما ویٰ۔پیر علی ہجویریؒ نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا ہے کہ جس نے خود کو اپنے نفس کی خواہش سے روکا بلا شبہ اسکا ٹھکانا جنت ہےاور امور میں اغراض نفسانی یہ ہوتی ہے کہ بندہ جو کام کرتا ہے ،اس میں خوشنودی الٰہی کے سوا اور ہی کچھ مطلوب ہو اور عذابِ الٰہی سے اپنے نفس کے نجات طلب نہ کرے اور تمام سرکشیوں میں نفس کیلئے کوئی حد ظاہر نہیں ہوتی اور اس میں اسکی فریب کاریاں بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ تو فرمایا کہ تمام سرکشیوں میں نفس کیلئے کوئی حد ظاہر نہیں ہوتی۔ اور اس میں اسکی فریب کاریاں بھی ظاہر نہیں ہوتی۔ تم کہو کہ نفس کی فریب کاریاں نفس کی سر کشیاں خود تم پہ ظاہر ہو جائیں یہ نہیں ہوں گی۔اسکے لیے تو تمہیں اپنے آپ کو کسی کے حوالے کرنا ہو گا۔ (جاری ہے)
تصوف و معرفت کی زندہ و تابندہ کتاب کشف المحجوب کےخزانوں اور انمول موتیوں پر مشتمل حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے خطبات کے مجموعہ ’’ حلقہ کشف المحجوب‘‘ کا آج ہی مطالعہ کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں