Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

عجیب سا ڈر ہے: سکول میں پڑھاتی ہوں اور ساتھ بی اے بھی کررہی ہوں، میری زندگی کا مقصد صرف کام کرنا اور پڑھنا ہے، مجھ میں خامی یہ ہے کہ دوسروں کے جذبات سے بے خبر رہتی ہوں، جسمانی طور پر کمزور ہوتی جارہی ہوں نیز زیادہ کام بھی نہیں کرسکتی۔ سوتے میں ایسا لگتا ہے جھٹکے لگ رہے ہیں، کسی بات پر غور نہیں کرسکتی، مجھے یہ نہیں پتہ دوسرے مجھے طعنے دے رہے ہیں یا برا کہہ رہے ہیں، ایک عجیب سا ڈر ہے جو مجھے بے چین رکھتا ہے۔ مجھے بتائیے کیا کروں؟ کہیں میں نفسیاتی مریضہ تو نہیں بن گئی؟ کاش! میں بھی دوسروں کی طرح ہنس بول سکتی، بتائیے میں کیا کروں؟ (ر،ش)
جواب: آپ کا یہ چار صفحوں کا خط میرے سامنے ہے میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ آپ پڑھ اور پڑھا کس طرح رہی ہیں۔ آپ نے اچھی خاصی زندگی کو عذاب بنالیا ہے،آپ بالکل ٹھیک ہیں، شادی ہوجائے گی تو معاملات بہتر ہوجائیں گے، ہمارے ہاں پتہ نہیں کیوں شادیاں جلدی نہیں کی جاتیں۔ وقت پر شادی نہ ہوتو مسائل جنم لیتے ہیں۔ آپ یہ سوچ لیں کہ بالکل صحت مند ہیں، اپنی صحت کی فکر کریں اچھی غذا کھائیے اور نماز کی پابندی کریں۔ چند دنوں میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ چاند کی ابتدائی تاریخوں میں ایک گلاس تربوز کا پانی لیں، اس میں دو چمچ مصری ملائیں، رات کو یہ پانی کسی بوتل میں بھر کر آسمان کے نیچے رکھ دیں، صبح اٹھ کر نماز اور تلاوت کے بعد یہ پانی پی لیں۔ یہ عمل 21 روز کریں۔ تربوز بہت فوائد رکھتا ہے، اس کا پانی پینے سے ذہن کی گردودور ہوجاتی ہے۔ اکیس دن یہ پانی پی کر آپ سات بادام اور پانچ کالی مرچیں پیس کر صبح نماز کے بعد نہار منہ کھائیے۔ دو تین ماہ میں آپ کا حافظہ تیز ہوجائے گا اور حسیات بھی بیدار رہیں گی۔
نقلی زیورات خراب نہ ہونگےـ: مجھے نقلی زیورات اکٹھا کرنے کا بے حد شوق ہے، اب میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہوا ہے کہ ان زیوروں کی چمک مدھم پڑتی جارہی ہے اور یہ کہیں کہیں سے مٹیالے بھی ہورہے ہیں، میری طرح اور لڑکیوں کو بھی زیورات خریدنے کا شوق ہوتا ہے۔ یہ کیسے محفوظ رکھے جاسکتے ہیں؟ (شائستہ‘لاڑکانہ)
جواب: نقلی زیورات کے معاملے میں تھوڑی سی احتیاط کرنی پڑتی ہے، ان کو ٹیشو پیپر میں لپیٹ کر رکھیں، کسی ہوا بند ڈبے میں زیور کے ساتھ دو تین سفید چاک بھی رکھیں۔ تختہ سیاہ پر جوچاک لکھنے کے کام آتے ہیں وہ خریدیے، زیورات خراب نہیں ہوں گے۔ آج کل تو ان پر پالش بھی ہوجاتی ہے مگر وہ مہنگی پڑتی ہے۔ بعض دفعہ ان زیورات سے الرجی ہوجاتی ہے، اس سے بچنے کیلئے آپ زیور پہننے سے پہلے کوئی سی بھی ہلکی سی کریم لگالیں، نقلی زیورات تقریبات سے فارغ ہوکر فوراً اتاردیا کریں کیونکہ انہیں زیادہ دیر پہننے سے نقصان ہوتا ہے خصوصاً گلے کے ہار وغیرہ۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے، زیورات بغیر صحت کے کسی کام کے نہیں۔
کیا امرود میٹھے ہوسکتے ہیں؟: میرے گھر میں امرود ہے مگر کسیلا، درخت کٹواتے بھی عجیب سا لگتا ہے، کیا امرود میٹھے ہوسکتے ہیں؟ ضرور بتائیے۔ (مبشر حسین)
جواب: میرے گھر میں بھی امرود کا درخت تھا، ہم قربانی کا خون اس کی جڑوں میں ڈالتے تھے جس سے خوب پھل آتا۔ پھول آنے سے پہلے امرود کے چاروں طرف جڑ کے پاس گڑھا کھودیے۔ اب گڑ کوٹ کر اس میں ڈالیں اور اوپر سے مٹی ڈال دیں، امرود کا ذائقہ بدل جائے گا، اگر آپ میٹھے امرود چاہتی ہیں تو ہر سال تازہ گڑ ڈالیے۔ اسی طرح انگور کی بیل میں ہر سال قربانی کا خون ڈالا جائے تو انگور بہت میٹھے اور اچھے ہوجاتے ہیں۔ موتیا چمبیلی کے گملوں میں دودھ کی خالی پتیلی میں پانی ملاکر روز ڈالا جائے تو پھول بڑے ہوجاتے ہیں، جب بھی دودھ کا برتن دھوئیں پانی گملے میں ڈال دیں۔
گرمی اور چکر : گرمی کے موسم میں میرا چہرہ گرم ہوجاتا ہے، پائوں کے تلوے آگ کی طرح جلتے ہیں، زیادہ دیر دھوپ میں بھی نہیں رہ سکتی۔ میری عمر ساٹھ سال ہے ، گرمی میں رہوں تو چکر آنے لگتے ہیں۔ اس بارے میں ضرور بتائیے، گرمی کا موسم میرے لئے عذاب ہوتا ہے۔ (اہلیہ سرور)
جواب: گرمی کے موسم میں آپ سبزیاں زیادہ کھائیے، دہی آدھا کپ ضرور لیں، ہراگھیا کھائیے، یہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی پسندیدہ غذا تھی، وہ سالن میں کدو کے ٹکڑے ڈھونڈ کر تناول فرماتے تھے، گھیے کا رائتہ بھی مفید ہے۔ اس کی بھجیا اور گوشت میں پکا ہوا سالن بھی مزے کا ہوتا ہے۔ چھاچھ میں گھیے کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں، اب اسے آپ ماتھے پر ملیے اور سر پر بھی لگائیے، پائوں کے تلوئوں پر بھی اچھی طرح گھیے سے مساج کیجئے، دس پندرہ منٹ بعد نہالیجئے۔ چند دنوں میں گرمی کی شکایت دور ہوجائے گی، صندل کا شربت گرمی دور کرکے بدن میں ٹھنڈک ڈالتا ہے کسی اچھے دواخانے کا صندل خریدئیےاور دن میں دوبار شربت بناکر پی لیا کریں۔ آپ کو چھاچھ نہ ملے تو تھوڑے سے دہی میں پانی ملاکر گھیا ڈال سکتے ہیں، اس کا مساج کریں۔
قبض کا مسئلہ: میرےبھائیبیرون ملک ہیں 26 سال کی عمر میں گلے کا آپریشن ہوا ہے، وہ قبض کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، وہاں ڈاکٹر زیادہ پانی پینے کی تاکید کرتے ہیں، پانی سے انہیں پیٹ میں اپھارہ اور گیس کی شکایت ہوجاتی ہے، ان کا کئی بار ٹیلی فون آیا کہ قبض کے بارے میں ضرور بتائیے۔
جواب: وہاں کے ڈاکٹرز ٹھیک کہتے ہیں، پانی زیادہ پینے سے قبض ٹوٹ جاتا ہے، پانی ویسے بھی صحت کیلئے مفید ہے، آپ کے گلے کا آپریشن ہوا ہے، کھٹی چیز ویسے نہیں کھانی چاہیے، وہاں منقیٰ مل جائے گی، پندرہ سولہ دانے صبح ایک گلاس پانی میں بھگودیں، اگلی صبح تک منقیٰ پھول جائے گا، آپ ایک ایک دانہ کھائیے تاہم اس کے بیج پھینک دیں اور اور بچا ہوا پانی پی لیں۔ یعنی چوبیس گھنٹے منقیٰ بھگونا ہے اور صبح نہار منہ کھاکر پانی پینا ہے، دس بارہ دن کرکے دیکھئے۔ اس میں آسانی سے جذب ہونے والا فولاد ہے جو خون کی کمی دور کرے گا اور صحت بنائے گا، خون کے سرخ ذرات بڑھیں گے، ایک قسم کی مقوی اور توانائی دوا سمجھئے، آپ کی کمزوری دور ہوگی۔
ورم : گھر میں چلنے پھرنے سے میرے پیروں، پنڈلیوں اور ٹانگوں میں سوجن ہو جاتی ہے، مجھ جیسے سفید پوش لوگ جن کے پاس وسائل نہیں ان کیلئے اس مسئلے کا حل لکھئے، مہربانی ہوگی۔ (میمونہ‘ لاڑکانہ)
جواب: بہن آپ نے مکمل حال نہیں لکھا، بہرحال درد اور سوجن کیلئے میں آپ کو درج ذیل نسخہ لکھ رہی ہوں۔ ریوند خطائی، سیاہ مرچ، سونف، فلفل دراز، نوشادر، سہاگہ، چرائتہ، تخم مکو تمام تین تین ماشہ لیں اور اجوائن دیسی چھ ماشہ، ان سب کو پیس لیں۔ سہانجنا کے پتوں کا پانی نکالیے، اس میں دوائیں کھرل کرکے چھوٹی چھوٹی رتی بھرگولیاں بناکررکھ لیں، دو گولیاں صبح، دو شام کھائیے، نہار منہ کھائیے، ہر قسم کی سوجن، ورم اور درد کیلئے مفید ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 923 reviews.