Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری پڑھیں اور منہ میٹھا کیجئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

عبقری کے گھر آنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ہمارے گھر میں محبت لوٹ آئی جو نہ جانے کب سے جاچکی تھی‘

عبقری پڑھیں اور منہ میٹھا کیجئے:محترم حضرت حکیم صاحب میں عرصہ چھ ماہ سے عبقری کی قاری ہوں۔ آج سے تقریباً تین سال پہلے مجھےانمول خزانہ نمبر ایک اور دو ملے تھے میں ہر نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر ایک ایک دفعہ اور دو انمول خزانہ ہر وقت پڑھتی ہوں۔ مجھے اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ میں نے جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہےیقین جانیے عبقری نے تو میری زندگی ہی بدل دی ہے‘ میں حیران ہوں کہ آپ کو یہ قیمتی خزانےملتے کہاں سے ہیں؟ آپ کیلئے ہرقت دعا کرتی ہوں کہ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ بغیر کسی معاوضے کے مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں۔جب سے عبقری پڑھ رہی ہوں میرے منہ کا ذائقہ ہروقت ایسے رہتا ہے کہ جیسے میں نے ابھی ابھی شہد کھایا ہے‘ میں بڑی خوشی سےدوسرے لوگوں کو عبقری پڑھنے کیلئے دیتی ہوں کہ آپ بھی پڑھیں اور منہ شہد کی مٹھاس سے میٹھاکیجئے۔(ثوبیہ اکرم ‘ لالہ موسیٰ)
عبقری آیا گھر میں محبت لایا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ قبل میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے‘ ہر کوئی ایک دوسرے کو کاٹ کھانے کو دوڑتا تھا۔ چند ماہ پہلے میں نے بک سٹال پر عبقری دیکھا اور ویسے ہی مطالعہ کیلئے خرید لایا‘ اُس دن سے ہر ماہ ہمارے گھر عبقری باقاعدگی سے آتا ہے۔عبقری کے گھر آنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ہمارے گھر میں محبت لوٹ آئی جو نہ جانے کب سے جاچکی تھی‘ اب ہرکوئی ایک دوسرے کو محبت‘ پیار اور احترام دیتا ہے۔ (خالد محمود‘ اٹک)
عبقری نے سکون اور خوشیاں لوٹادیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ عبقری کے میرے اوپر بہت احسانات ہیں۔ میری شادی کے سات سال لڑائیوں اور پریشانیوں میں گزرے ہیں جب سے یہ رسالہ (عبقری) ہمارے گھر میں آنا شروع ہوا ہےمجھے بہت سکون اور خوشیاں ملی ہیں۔ لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔عبقری میں موجود ایک وظیفے کے پڑھنے کی وجہ سے اللہ نے اولاد نرینہ عطافرمائی۔وہ میگزین مجھ سے کہیں گم ہوگیا جس میں وظیفہ تھا۔(ا۔ع۔ف)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 922 reviews.