محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری ماہ باقاعدگی سے خریدتی ہوں‘ اس میں موجود تحریریں بہت باکمال ہوتی ہیں۔میں خود کثرت سے درود پاک‘ استغفار‘ سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں‘ صبح و شام تیسرا کلمہ ایک تسبیح کرتی ہوں۔ مگر میں جو مشاہدہ یہاں قارئین کو بتانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ میرا بھائی ہر روز سورۂ بقرہ مکمل پڑھتا ہے اور پانی پر دم کرتا ہے‘مجھے جب بھی جسم میں بے چینی ہوتی ہے‘ بازو پر کوئی چیز چبھتی محسوس ہوتی ہے یا ہاتھ پاؤں سے آگ سی نکلتی محسوس ہوتی ہے تو میں یہ پانی جسم پر لگاتی ہوں‘ فوراً سکون محسوس ہوتا ہے۔(ج،ر۔ جھنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں