Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانئ بیماری کا شافی علاج(طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

میرے مرض پرغور فرمائیں: بندہ ا  پنے مرض سے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے پڑھائی میں بھی نقصان سے بچنے کیلئے میری آپ سے گزارش ہے کہ میرے مرض پرذرا غورفرمائیں ۔ میری کمر اور گھٹنوں میں اکثر درد رہتا ہے، دراصل میں گزشتہ ایک دو سال سے بہت بڑی غلطی کرتا رہا جس غلطی کے نقصان اور گناہ کا پتہ نہیں تھایہ تو اللہ کا کرم ہے کہ میرے ہاتھ میں آپ کا رسالہ آگیا جس کی وجہ سے مجھے کافی حد تک فائد ہ ہو الیکن اب درجہ ذیل چیزیں محسوس کرتا ہوں۔ سر اور اکثر کمر میں درد ، آنکھوں میں رات کو در د ہوتا ہے۔ تین ہفتوں میں میں نے آزمایاکہ ایک ہفتہ صحیح گزرتاہے باقی رات کو درد رہتاہے ۔(پوشیدہ‘ نواب شاہ)
جواب:جو غذائیں بتا رہے ہیں وہی غذائیں مستقل استعمال کریں باقی بطور علاج ، جوارش شاہی،خمیرہ گائوزبان سادہ،جوارش کمونی کسی اچھے دواخانے کی لے کر اور اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں دو ماہ مستقل کریں۔
زندگی عذاب ہوگئی :میری عمر 14 سال ہے سات سال قبل مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا جس کے بعد زندگی عذاب ہوگئی ہے‘ مسلسل علاج اور دواؤں پر جی رہی ہوں۔ کچھ دن ٹھیک رہتی ہوں پھر وہی حالت ہوجاتی ہے۔ ایف اے کے بعد تعلیم کو بھی خیرباد کہنا پڑا‘ اس طرح تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میرادل کمزور ہوگیا ہے کوئی بات برداشت نہیں کرسکتی، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے برف کی طرح رہتے ہیں اور بے تحاشا پسینہ آتا ہے۔ دل دھڑکتا ہے سر چکراتا ہے سارا جسم بے جان ہوجاتا ہے۔ چلنے پھرنے سے ٹانگوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ ٹھنڈی چیز کھانے سے جسم درد کرتا ہے اور گرم چیز کھانے سے دل دھڑکنے لگتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی ‘ منہ سوکھتا ‘ پانی کڑوا لگتا ہے‘ ناخن پیلے ہیں۔(عائشہ‘ کراچی)
جواب: سفوف طباشیر کسی بھی اچھے قابل اعتماد طبیب سے خرید لیں۔ دن میں تین بار آدھا چائے کا چمچ غذا سے ایک گھنٹہ پہلے پانی سے پھانک لیں۔ غذا میں کدو کا استعمال زیادہ کریں۔ مرچ گرم مصالحہ کے بغیر کدو کے قتلوں کا سوپ بنا کر پیاکریں۔ آرام کریں‘ گرمی یا دھوپ سے بچیں 21 دن کے بعد اپنی کیفیت دوبارہ لکھیں۔
برباد جوانی:میری عمر 22 سال ہے غیر شادی شدہ ہوں غلط سوسائٹی کی وجہ سے جوانی برباد کرلی ۔اب شادی نزدیک ہے، دو سال سے برے کام چھوڑ دئیے ہیں لیکن صحت اور جوانی واپس نہیں آئی۔ غذا جزوبدن نہیں بنتی، کمراور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے۔ کوئی اچھا سا علاج بتائیں۔ (بلال‘قصور)
جواب: اچھی عمدہ متوازن غذا کھائیں۔ کھیل کود میں حصہ لیں‘ غم وفکر سے دور رہیں۔ صحت بحال ہوگی اور اپنے وقت پر جوانی بھی آئے گی۔
مسئلہ نہیں بتاسکتی:بچپن میں کچھ غلط دوستوں کی صحبت کی وجہ سے میں بری عادت میں پھنس گئی تھی‘ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی میں اپنی وہ عادت ختم کرچکی ہوں لیکن اس غلط عادت کی وجہ سے میں بیماری میں مبتلا ہوگئی ہوں۔ بار بار غسل کرنا پڑتا ہے جس سے کافی شرمندگی ہوتی ہے میں یہ مسئلہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی لیکن بہت پریشان ہوں۔ (غ،ش)
جواب: اصلی موصلی سفید‘ موصلی سیاہ ہم وزن‘ ان دونوں کے وزن کے برابر پھول مکھانے پھر ان تینوں دواؤں کے برابر چینی کوٹ کر باریک سفوف بنالیں‘ آدھا چمچ یہ سفوف نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام پھانک لیں۔ اکیس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں‘ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
شادی بھی نزدیک ہے:میرا قد 5 فٹ نو انچ اور عمر 23 سال ہے۔ میری جسامت بہت پتلی ہے‘ خصوصاً میری کلائیاں بہت کمزور ہیں۔ میں سات سال سے ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں‘ اس کام میں اچھی خاصی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔ میری خوراک بھی ٹھیک ہے‘ بھوک لگتی ہے اور کوئی بیماری بھی نہیں ہے مگر ہر ہفتے بعد مجھ سے کچھ غلط حرکت ہوجاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی طرح سے مجھ سے یہ حرکت چھوٹ جائے کیونکہ میری شادی بھی نزدیک ہے۔ (یوسف‘ راولپنڈی)
جواب: اس کا آسان حل شادی ہے‘ شادی کے بعد انشاء اللہ آپ کی جسمانی حالت ٹھیک ہوجائیگی۔
تھوڑا سا جسم بناؤ: میری عمر تقریباً 24سال ہے ، بقول والدہ محترمہ کے جب میں 22دن کا تھا تو میں نے دودھ پینا چھوڑدیا ، بعد میں بازاری دودھ بھی ٹھیک طرح سے نہیں پیا۔ بچپن میں پیٹ سے کیڑے بھی کافی مقدار میں نکلے ہیں تاہم اب پیشاب ٹیسٹ کروایا، ڈاکٹر نے کہا اب پیٹ میں کیڑے نہیں ہیں ۔ اس وقت سے اب تک میں کافی زیادہ کمزور ہوں ، کھایا ہوا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا ۔ معدہ ، جگر ٹھیک نہیں رہتا ، خون کی کمی ہے ، گیس اور قبض کی شکایت رہتی ہے ، چہرہ بھی کافی پتلا ہے ، جسم کے پھولنے اور موٹاہونے کا کوئی اچھا سا نسخہ لکھ دیں ، گھر والے منگنی کا سوچ رہے ہیں ، کہتے ہیں تھوڑا سا جسم بنائو ۔ (ریحان ،اوکاڑہ) 
جواب:عمدہ اصلی جوارش جالینوس تین گرام صبح ، دوپہر ، رات کو غذا کے بعد کھائیں۔ سفوف نمک سلیمانی سوتے وقت پانی سے پھانک لیں ۔ اس کی مقدار خوراک طبیب سے معلوم کریں ، جن سے آپ یہ خریدیں گے ، غذا میں بادام ، کشمش ، شہد خالص ناشتے میں لیں ، پراٹھے سے پرہیز کریں البتہ گرم روٹی پر خالص دیسی گھی ڈال کر کھاسکتے ہیں۔ بکرے کا گوشت روٹی صحت بنانے کیلئے عمدہ غذا ہے ، دیسی گھی میں بھون کر کھائیں ۔ روٹی بھی کھائیں ، میٹھے انگور ، آم بہت مفید ہیں ۔
والد کیلئے مشورہ: میں اپنے والد کے بارے میں مشورہ چاہتا ہوں ۔ ان کی عمر تقریباً 45سال ہے ، موتیا کا آپریشن ہوا تھا جس میں ان کی آنکھوں میں لینز ڈال دیئے گئے۔ آپریشن سے پہلے ان کی آنکھوں سے بہت کم پانی بہتا تھا لیکن اب ان کی آنکھوں سے پانی بہت زیادہ بہتا رہتا ہے ۔ انہوں نے بہت سے ٹوٹکے استعمال کئے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہورہا ۔ جسمانی صحت بھی بہت کمزور ہورہی ہے ۔ (وقاص ،کراچی) 
جواب: خمیرہ گائو زبان سادہ چھ گرام صبح و شام کھائیں ۔ اصلی عمدہ عرق گلاب سہ آتشہ آنکھوں میں ڈالیں ۔ نظر کاکام ابھی نہ کریں اور آرام زیادہ کریں ۔
موشن : میری عمر 18سال ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ جلد ہی موشن لگ جاتے ہیں ۔ گزشتہ سال اگست تک میرا پیٹ خاصا بہتر تھا پھر اچانک خراب ہوگیا اور تب سے لے کر اب تک اس سال اگست تک یہی مسئلہ ہے کہ وقفہ وقفہ سے موشن آتے ہیں ۔ پچھلے دو ماہ سے کمزوری اتنی بڑھ گئی ہے کہ ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے ۔ دل کی دھڑکن تیزہوگئی، اس کے علاوہ مجھے گیس کی شکایت بھی ہے۔(الف ع ، اسلام آباد ) 
جواب : آپ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ کھانے میں کیا بے احتیاطی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو موشن لگ جاتے ہیں ۔ آپ عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء دوااستعمال کریں ان شاء اللہ اس سے آپ کو اس مرض سے بہت جلد فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 889 reviews.