Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔خاص کر اس میں موجود مراقبہ اپنی پریشانیوں کے حل کیلئے ضرور پڑھتا ہوں۔ میرا شادی ہال ہے جو کہ بہت اچھا چل رہا تھا مگر کچھ عرصہ پہلے ہمارے اگلے سٹاپ پر ایک اور شادی ہال کھل گیا جنہوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا وہ کچھ تعویذ دھاگوں کا کام بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے میرا کاروبار دن بدن زوال پذیر ہونے لگا۔ میں نے اس کے حل کیلئے عبقری میں موجود مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ ایک دن بروز اتوار میں نے عشاء کی نماز پڑھی اور مراقبہ میں بیٹھ گیا۔ابھی کیفیت بنی ہی تھی کہ مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میں حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ اقدس کے اندر موجود ہوں تو آپﷺ کے روضہ مبارک پر جو چادر ہے اس کا رنگ سبز ہے اور چادر کے نیچے سرخ رنگ کا بارڈر ہے۔ میں مزار اقدس کے اندر داخل ہونے کے بعد بہت ڈر ڈر کر قدم رکھتا ہوں کہ کہیں مجھ سے بے ادبی نہ ہوجائے اور میں د یوار کے ساتھ ساتھ قدم رکھ کر وہاں صفائی کرتا ہوں پھر اندر تہہ خانے میں جاتا ہوں اور ساتھ ساتھ اپنی بیماری اور سب 
کی خوشحالی کی دعا مانگ رہا ہوں اندر مجھے ایک بزرگ دکھائی دیتے ہیں جن کے اوپر سفید رنگ کی چادر ہے اور وہ اوپراوڑھی ہوئی ہے لیکن میں نے آپ کا چہرہ دیکھا تو ان کا رنگ بہت زیادہ سفید ہے اور آپ کی ڈاڑھی مبارک بھی بالکل سفید ہے ‘ جیسے نور برس رہا ہو۔ میری جھولی میں بہت زیادہ رزق آتا ہے جو بھر جاتی ہے اور میں نےشادی ہال کیلئے بھی دعا کا کہا تو انہوں نے کہا کہ ہال میں بھی ڈال دو۔ اس کے بعد میں نیند کی وادی میں کھوگیا اور فجر کی اذان کے بعد میری آنکھ کھلی۔ (م،س،ا)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 886 reviews.