Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شہرت سے نفرت

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

حضرت ایوب بن ابی تیمیہ سختیانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مشہور تابعی اور اپنے علم‘ زہد اور عبادت کی وجہ سے مرجع خلائق تھے مگر انہیں شہرت سے سخت نفرت تھی‘ لوگوں کی نظروں سے بچنے کے لیے عام اور معروف رستوں کو چھوڑ کر نامانوس اور دور دراز رستوں سے نکلتے۔ تاہم جب کسی کا سامنا ہوجاتا تو خود پیش قدمی کرکے سلام کرتے۔ لوگ ان کے سلام کے جواب میں بہت کچھ اضافہ کرتے‘ اس پر آپ اپنے خدا کو مخاطب کرکے عرض کرتے:’’ الٰہی! تجھ کو خوب معلوم ہے کہ میری یہ خواہش نہیں ہے۔‘‘ اور اسی جملے کو کئی مرتبہ دہراتے۔ (انتخاب:سانول چغتائی‘ رانجھو چغتائی‘ اماں زیبو چغتائی‘ بُھورل چغتائی‘ احمد پور شرقیہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 877 reviews.