Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانےو الے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس امید کے ساتھ آپ بخیروعافیت مخلوق خدا کی خدمت میں سرگرم عمل ہوں گے‘ دلی اور مخلصانہ دعاؤں کو سمیٹ رہے ہونگے‘ آپ کی محنت‘ کاوشیں آخرت میں اجر کی مستحق ہیں‘ دنیا میں ان کا اجر نہیں دیا جاسکتا اور عبقری کو جتنے سلام کیے جائیں کم ہیں۔ ان کے سرپرست کی خدمتوں کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں اس کی جزائے خیر عطا کرے اور عبقری کے چشمہ کو سدا ہم پر جاری و ساری رکھے۔بقول میری ایک عزیز ہمسائی کے ان کے معاشی حالات بہت خراب تھے اور بچی کی شادی کے معاملات میں اسباب نہ ہونے کے برابر  تھے اورعبقری کے توسط سے ان کی ملاقات آپ سے ہوئی اور آپ نے ان کو سورۂ کوثر اور اکیس درس میں شامل ہونے کو کہا۔ خیر! جس طرح کرکے انہوں نے درس میں آنا شروع کیا اور پہلے چند درس سنے ہی تھے کہ ان کا پہلا مسئلہ ان کے شوہر کے روزگار کا تھا وہ ان کو ملا‘ پھر کچھ مسائل بھی آئے‘ درس سننے کےدوران کہ درس میں جانے کا مسئلہ‘ مگر انہوں نے درس سنا اور باقاعدہ سنا اور درس کی برکت سے ان کی بیٹی کی شادی کے اسباب بھی بنے اور پہلےرکشہ کرائے پر کسی نے دیا مگر پھر بعد میں نے انہوں نے خود ہی خرید لیا۔۔۔ حضرت حکیم صاحب! یہ سب صرف اور صرف آپ کی بے لوث دعاؤں اور درس میں برکت سے ممکن ہوا۔ دوسرا مشاہدہ انہوں نے مجھے یہ بتایا کہ ان کی ایک عزیزہ کی بیٹی کے ہاں دس سال سے اولاد نہ تھی اور انہوں نے دل ہی دل میں یہ منت مان لی کہ مالک اگر تو میری بیٹی کو اولاد کی نعمت دے تو میں حضرت حکیم صاحب کے تین درس میں شرکت کروں گی۔ ابھی کچھ دن ہی گزرے کہ ان کی بیٹی کا انگلینڈ سے فون آیا کہ وہ امید سے ہے۔ اس لیے درس میں حاضری سے قبل انہوں نے مجھے اپنا یہ مشاہدہ بتایا کہ عبقری کی زینت ضرور بنے۔ (کرن ربانی)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 815 reviews.