(الغفا ر)
(بہت گناہ بخشنے والا)
(عدد =1281)
غفار ،غفر سے مشتق ہے۔ غفر کے معنی پردہ ڈالنا ہے۔ غفار وہ ذات ہے جو خوبی کو ظاہر کرے اور برائی پر پر دہ ڈالے۔ (امام غزالیرحمتہ اللہ علیہ)
غافر کے معنی میں مبالغہ ظاہر کرنا ہو تو غفار کا استعمال کیا جاتا ہے اور غفور میں غافر سے زیادہ مبالغہ ہے۔ (شیخ عبد الحق محدث دہلویرحمتہ اللہ علیہ)
مغفرت خداوندی کا مقصود ہے بندوں کے گناہوں کی پردہ پوشی فرمانا اور انپر فضل و رحمت فرمانا۔ مشکوٰة شریف میں ایک حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔
”اے میرے بندے اگر تو زمین بھر گناہ لے کر میرے پاس آئے گا تو میں زمین بھر مغفرت لے کے تیرے پاس آوں گا لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تو شرک نہ کرے“۔
اللہ تعالیٰ نے بندے کے ہر طرح کے عیوب کو پوشیدہ رکھا ۔ انسانی جسم کی اندرونی غلاظتوں کو مخفی رکھا مگر چہرے کے حسن و جمال کو ظاہر کر دیا۔ روحانی عیوب مثلاً حسد، کینہ بغض وغیرہ کو خفیہ رکھا اگر اس کا اظہار لوگوں پر ہوتا تو لو گ اس کی جان کے در پے ہوتے۔ اسی طرح بندے کے گناہوں کو چھپایا حالانکہ اپنے گناہوں کے سبب بندہ اس قابل تھا کہ اسے ذلیل وخوار کیا جاتا۔ لہٰذا جو شخص اس اسم پاک ”غفار“ کا مظہر ہو اسے چاہئے کہ لوگوں کے گناہوں سے در گزر کرے اور ان کے عیبوں پر پردہ ڈالے۔
اوراد و وظائف:
مغفرت و وسعت رزق:۔ ٭ جو شخص نماز جمعہ کے بعد اس اسم کو سو بار پڑھے گا اس پر انشاءاللہ تعالیٰ مغفرت خداوندی کے آثار ظاہر ہونے لگیں گے اور ہر تنگی رفع ہو گی اور بے شمار رزق ملے گا۔ ٭ توبہ پر قائم رہنے اور گناہوں سے مغفرت کیلئے 281 دفعہ ورد میں رکھنا چاہیے۔ ٭اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے بعد سو دفعہ کہے”یا غفار اغفرلی ذنوبی“تو اللہ تعالیٰ اس کا نام بخشے ہوئے لوگوں میں درج فرمائے گا۔
٭ اگر کوئی شخص مقدمہ میں راضی نامہ کرنا چاہے اور فریق ثانی نہ مانتا ہو تو ظہر کی نماز کے بعد تین ہزار بار”یا غفار“پڑھے اور پھر دعا کرے انشاءاللہ تعالیٰ فوراً مقصود حاصل ہو گا اور مخالف خود بخود التجا کرے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 58
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں