Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مالی منصوبہ بندی

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

پچیس سال کی عمر میں آئندہ پندرہ سال تک کا منصوبہ بنائیے‘ آپ دیکھیں گے کہ سال بھر کے اختتام پر آپ کے پاس اتنا روپیہ ہوگا جس کا آپ کو اندازہ بھی نہ تھا۔ ہر سال کے اختتام پر اپنے پیشے میں اپنی ترقی اور مالی امکانات کا جائزہ لیجئے‘ معیار زندگی کا خیال رکھئے۔ جوں جوں آپ کی آمدنی بڑھے گی آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی چلی جائے گی اور قوتوں کا نسبتاً بڑا حصہ کام میں لگا دینے کی خواہش پیدا ہوگی۔ جس طرح بعض کمپنیاں ملازمین کو انعام دیتی ہیں تاکہ ان میں مزید کام کرنے کی خواہش پیدا ہو اسی طرح آپ بھی ہر منتہائے مقصود کے حصول اور کامیابی کے بعد اپنے لیے ایک انعام مقرر کرلیجئے‘ کبھی تفریح کیلئے کسی دوسرے مقام پر چلے جائیےاور کبھی نئے کپڑے خرید لیجئے۔تخلیقی کام اور توجہ امور کیلئے اوقات منتخب کیجئے جب آپ کا ذہن تازہ ہو۔ جب آپ جسمانی طور پر تھکے ہوئے ہوں یا اعصابی کھچاؤ کے شکار ہوں تو آپ کا ذہن بھی تھک جاتا ہے سوچنے سمجھنے کی قوتیں ماند پڑجاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 622 reviews.