Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ کا دامن تھاما اور سب جادو جنات ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

اب دوبارہ دوانمول خزانہ نمبرایک ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ اور انمول خزانہ نمبر دو اور استغفارہروقت کھلا جاری ہے۔ الحمدللہ! مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور بہت جلدی حل ہورہے ہیں۔میرے والد کا میرے اور میری بیوی کےساتھ رویہ حیرت انگیز طور پر تبدیل ہوگیا ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے شدید مالی تنگی کا شکار تھا‘ گھر میں برکت نہیں تھی‘ جتنا کماتا سب خرچ ہوجاتا ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا ہوا تھا‘ ہروقت غمگین اور ڈیپریشن کا شکار رہتا‘ شدید مایوسی کاشکار ہوگیا اور قوت ارادی بالکل صفر ہوگئی۔میرے والد کا میرے اور میری اہلیہ کے ساتھ رویہ انتہائی ظالمانہ حد تک سخت ہوگیا‘ ان کی عمر تقریباً 72 سال ہے اور دوسری شادی کی کوشش کررہے ہیں‘ کئی مرتبہ مجھے گھر سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں‘ اب توجائیداد سے بھی بے دخل کرنے کا کہہ چکے تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میری بیوی نے بھی میری فرمانبرداری کرنا چھوڑ دی‘ میرے باپ کی عزت کرنا بھی چھوڑ دی۔گھر میں ہروقت بیوی اور باپ کا جھگڑا چلتا‘ ہروقت کی ٹینشن اورلڑائی جھگڑے کی وجہ سے میرے چاروں بچوں پر اثر پڑرہا تھا۔ میرا چھوٹا بیٹا اب ہکلانا بھی شروع ہوگیا ہے۔ کبھی سوچتا کہ گھر چھوڑ دوں پر جیب میں ٹکا نہیں تھا‘ ایک جگہ آٹھ لاکھ انویسٹ کیے کچھ عرصہ بعد وہ صاحب غائب ہوگئے اور میری ساری جمع پونجی ڈوب گئی۔
گھر چھوڑنےکا سوچتا تو خوف آتا کہ والدصاحب بے دخل کردیں گے تو اپنے بچوں کیلئے مکان کہاں سے بناؤں گا۔ دردر کی ٹھوکریں کھاؤں گامگر۔۔۔! گھر میں میرے اپنے والد صاحب ہی مجھے سکون کا سانس نہ لینے دیتے۔
نوکری میں کئی سالوں سے ترقی نہیں ہورہی تھی‘ نوکری کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ بھی کررہا تھا اب سب کچھ ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ پیسے پیسے کا محتاج ہوگیا۔
پھر کسی کےکہنے پر آپ کی خدمت میں حاضری دی تو حالات بہت بہتر ہوگئے۔میں نے حالات کی بہتری کیلئے دو انمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ ! بہت بہت بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ پھر سستی آگئی اور دوستوں کے مشورے پر کچھ اور عامل حضرات کے پاس جانا شروع کردیا‘ نتیجہ یہ نکلا کہ اچانک پھر وہی مشکلات کے پہاڑ کھڑے ہوگئے‘ ابھی کچھ سنبھلا ہی تھا کہ پھر کوڑی کوڑی کا محتاج ہونا شروع ہوگیا۔
پھر اللہ کےحضور سچے دل سے توبہ کی اور دل سے پکا تہیہ کرلیا کہ اب صرف تسبیح خانہ کا دامن تاحیات تھام کررکھوں۔ انشاء اللہ۔ اب دوبارہ دوانمول خزانہ نمبرایک ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ اور انمول خزانہ نمبر دو اور استغفارہروقت کھلا جاری ہے۔ الحمدللہ! مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور بہت جلدی حل ہورہے ہیں۔میرے والد کا میرے اور میری بیوی کےساتھ رویہ حیرت انگیز طور پر تبدیل ہوگیا ہے‘ اب وہ روزانہ ہمارے ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں۔میرے بچوں میری بیوی نے میری عزت کرناشروع کردی۔ حیرت انگیز طور پر میرے سٹوڈنٹس میں اضافہ ہورہا ہے اور اب مجھے تنخواہ کے علاوہ بھی کافی آمدن ٹیچنگ سے بھی مل جاتی ہے۔ (غ،ف)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 612 reviews.