Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

میرے آزمائے ٹوٹکے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ میرے آزمائے ٹوٹکے میں قارئین کیلئے بطور ہدیہ پیش کررہی ہوں۔ یقیناً قارئین ان سے فائدہ اٹھائیں گے۔
اگر جسم کے کسی بھی حصے پر کوئی گرم چیز گرجائے تو فوراً توٹھ پیسٹ لگالیں ‘ اس سے نہ ہی جلن ہوگی اور نہ ہی چھالا بنےگا۔اگر زخم ہوجائے تو اس کیلئے کیکر کےتھوڑے سے پتے لے لیں اور انہیں توے پر جلا کر بالکل راکھ کرلیں اور زخم پرلگائیں‘ اس سےزخم بہت جلد بھرجاتا ہے۔
اگر کسی کا گلا خراب ہو جائے تو اسے ٹھیک کرنے کیلئے گرم پانی میں شہد اور نمک ملا کر پلایا جائے اور غرارےکروائے جائیں۔روغن بادام کو پانی میں پھینٹ کر چہرے پر لیپ کرنے سے چہرےکی رنگت نکھر آتی ہے اور چہرہ لچکدار نظر آتا ہے۔گرین ٹی (قہوہ) میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو پینے سے نہ صرف جسم میں جمع مضرمادے خارج ہوتے ہیں بلکہ میلانن کا عمل بھی کم ہوجاتا ہے۔
گلیسرین میں لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں‘ ہر روز صبح منہ دھو کر چہرے پر مالش کریں‘ یہ جلد کی رنگت نکھارنے کیلئے جادو کا سا اثر رکھتا ہے۔
گھریلو ٹوٹکے
دودھ ابالتے وقت اگر دیگچی کے کناروں پر گھی لگا دیا جائے تو دودھ ابل کر باہر نہیں آئے گا۔اگر آپ کے کارپٹ یا قالین پر چیونگم جم جائے تو اس پر برف کا ٹکڑا رکھ دیں‘ چیونگم باآسانی اتر جائے گی۔ ٭اگر آپ کی فریج میں سے لہسن‘ پیاز یا کسی بھی قسم کی بدبو آرہی ہے تو آپ اپنے فریج میں کوئلہ رکھدیں بدبو ختم ہوجائے گی۔٭اچار میں کالی مرچ کے بجائے سفید مرچ استعمال کریں اس سے مصالحہ میں زیادہ اچھی خوشبو آئے گی اور اچار بھی جلدی خراب نہیں ہوگا۔٭ٹوٹے ہوئے گلدان اور چینی کے برتن جوڑنے کیلئے انڈے کی سفیدی میں ان بجھا چونا ملا کر آمیزہ تیار کریں اور برتن جوڑ کر رکھ دیں‘ تھوڑی دیر سوکھنے پر برتن جڑجائے گا اور معلوم بھی نہیں ہوگا کہ یہ کبھی ٹوٹا تھا۔(رابعہ صفدر‘ بہاولنگر)
پیچش کا لاجواب روحانی علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ واقعہ مجھے میرے دوست جو کہ پشاور میں رہتے ہیں نے بتایا۔ صلوم وصلوٰۃ کے پابند و دیندار آدمی ہیں۔ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ہاں کلاچی گئے ہوئے تھے۔ انہوںنے مجھے کہا کہ انہیں ایک عرصہ قبل پیچش کی شدید تکلیف شروع ہوگئی‘ مختلف ڈاکٹرز حضرات کےپاس گیا‘ علاج معالجہ کرتا رہا‘ حتیٰ کہ سعودیہ (سعودی عرب) سے ادویہ منگوائی‘ افاقہ نہیں ہورہا تھا‘ حیران و پریشان تھا۔ بالآخر سورۂ دخان (پ 25) سادہ سیاہی سے لکھ کر اسے بوتل میں ڈال کر اور اس بوتل کو پانی سے بھردیا‘ جب تک تحریر ختم نہیں ہوتی۔ پانی ڈالتا رہتا اور وقتاً فوقتاً پیتا رہتا تھ‘ چند ہی روز میں اللہ رب العزت نے شفاء یاب فرمادیا تھا۔ (حافظ عبدالرحمٰن اچکزئی‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
گردے کے امراض کا یقینی خاتمہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کو پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور ساتھ ہی عبقری کے اندر جو وظائف ‘ دعائیں ہیں ان کو یاد کرکے میری بہت سی مشکلات کم ہوگئی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو مزید ترقی نصیب کرے اور دعا ہے کہ اللہ پاک مجھ سمیت تمام مسلمانوں کا خاتمہ بالایمان کرے۔آمین!
محترم حکیم صاحب!آپ کے نسخہ جات پڑھ کر میں نے خود بھی تجربہ کیا ہے اور دوسروں کو بھی بتاتا ہوں۔بہت سے دوست عبقری کی وجہ سے نماز کے پابند ہوگئے ہیں۔ایک مریض کو کلونجی اور شہد والا نسخہ بتایا‘ وہ مریض گردےکی پتھری میں مبتلا تھا اور وہ نہایت ہی پریشان تھا۔ اس نسخہ کو استعمال کیا‘ الحمدللہ! وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوگیا ہے۔نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی: کلونجی دو کلو لیں‘ اسے صاف کرکے اس میں پانی ڈال کر اس کو دھولیں‘ اس میں سے مٹی نکل گئی پھر اس میں دس بارہ کلو پانی بھر دیں۔ ساری رات اس کو بھگو کررکھیں۔ صبح اٹھ کر اسے دھیمی آگ پر چڑھا دیں۔ پانی جب ایک گھنٹے تک ابالے کھاتا رہےاور کلونجی کے دانے ہلکے سرخی مائل ہوگئے ہوں تو کپڑے سے پانی چھان کر کین بھر کر رکھ لیں۔ صبح اٹھ کر کلونجی کا پانی ایک گلاس لے کر اتنا شہد ڈالیں کہ میٹھا ہوجائے۔ اُس کے بعد تین بار شفاء من جانب اللہ پڑھ کر وہ پانی نہار منہ پی لیں۔
جلے کا آزمودہ مجرب علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ بزرگ وبرتر آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کو اپنی رحمت کی چھاؤں میں رکھے۔ محترم حکیم صاحب میرے پاس ایک ’’سکھ‘‘ کا دیا ہوا نسخہ ہے۔ اگر کسی بچے پر یا بڑے بوڑھے پر اُبلتا ہوا پانی‘ چائے گرجائے تو فوراً آرام آجاتا ہے‘ چھالے وغیرہ نہیں پڑتے۔ ھوالشافی: ایک تولہ رتن جوت پیس کراور ایک پاؤ میٹھا تیل مکس کرکے رکھ لیں‘ ضرورت پڑنےپراستعمال کریں‘ نہ چھالے ہونگے اور نہ کوئی زخم۔ یہ میںنے اپنے آپ پرآزمایا ہے جو سوفیصد کامیاب ہے۔(محمداقبال‘ پشاور)
شر سے نجات او ر برکات کا حصول
ذیل میں دئیے گئے اعمال کریں انشاء اللہ اس کے کرنے سے آپ ہر قسم کے شر سے خاطر خواہ نجات پائیں گے اور بے شمار برکات کا ظہورہوگا۔1۔ روزانہ ایک عدد اگربتی لے کر اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ اور ایک بار سورۂ جن پڑھ کر گھر میں جلانی ہے‘ یہ عمل فجر کے بعد کرکے اگربتی جلائیں‘ انشاء اللہ گھر ہر شر سے محفوظ رہے گا۔ اس عمل کو روزانہ کرنا ہے۔ گیارہ‘ اکیس یا چالیس دن تک۔2۔ بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ یہ دعا بکثرت پڑھیں‘ اونچی آواز سے سارے گھر والے‘ چلتے پھرتے‘ کام کرتے‘ ہروقت پڑھیں نجات مل جائےگی۔3۔روزانہ کسی بھی وقت گھرکے چاروں کونوں میں اذان پڑھ کر پھونکیں۔(ج،ر)
گھر میں برکت کا نبویﷺ عمل
عبقری ایک علمی اور حکمت سےلبریز جریدہ ہے لہٰذا میں ایک نسخہ قارئین کے حوالےکردوں بعض لوگ کہتےہیں کہ ہمارےرزق میں برکت نہیں‘ ہماری کمائی کی سمجھ نہیں آتی‘ بعض احباب کہتے ہیں دکان نہیں چلتی‘کاروبار نہیں ہوتا‘ گاہک نہیں آتے‘ ہمارا رزق بند ہے‘ ان تمام لوگوں کیلئے ایک آزمودہ بلکہ نہایت قابل اعتماد دعا حاضر خدمت ہے‘ پڑھیں اور مجھ ناچیز کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾ اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر اپنی کاروبار کرنے والی جگہ کےچاروں کونوں میں پھونک دیں‘ چند دن میں کرشمہ دیکھیں بلاشبہ یہ دعا آپ کے کاروبار میں وہ برکتیں لائیگی کہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔(ش،غ)
ثواب اتنا کہ فرشتے بھی نہ لکھ سکیں
ابن ماجہ کی ایک حدیث میں حضرت عمر سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک شخص نے ایک مرتبہ درج ذیل کلمہ کہا: یَارَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا یَنْبَغِیْ لِجَلَالِ وَجْھِکَ وَعَظِیْمِ سُلْطٰنِکَ۔ ترجمہ: اے میرے رب آپ کی اتنی تعریف جتنا آپ کے چہرے کا جلال اور جتنے بڑے آپ بادشاہ ہیں۔فرشتے گھبرا گئے کہ ہم اس کا کتنا اجر لکھیں‘ آخر اللہ تعالیٰ سے انہوں نے عرض کیا کہ تیرے بندے نے ایک ایسا کلمہ لکھا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اس کا کیا اجر لکھیں‘ اللہ تعالیٰ نے باوجود جاننے کے فرشتوں سے پوچھا کہ میرے بندے نے کیا کہا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ تیرے بندے نے (درج بالا) کلمہ کہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یونہی اسے لکھ لو میں (اللہ) اسے اپنی ملاقات کے وقت اس کا اجردوں گا یعنی ان کلمات کے کہنے کا ثواب اتنا زیادہ ہے کہ فرشتے بھی اس کا اجر نہیں لکھ سکتے۔(فرزانہ کوثر‘ صادق آباد)
میرے آزمائے مجرب نسخہ جات
برائے استقرار حمل: ھوالشافی: مصطلگی رومی اصلی پچاس گرام‘ طباشیر کبود پچاس گرام‘ دانہ الائچی خورد پچاس گرام‘ مروارید پچیس گرام۔ان سب کو سرمہ کی طرح پیس لیں‘ خوراک چار ماشہ ۔ ایام سےفارغ ہونے کے بعد تین دن صبح و شام ہمراہ شیرگاؤ استعمال کروائیں۔
برائے نزلہ زکام‘ کھانسی:شکرتیغال‘اصل السوس‘ خشخاش سفید‘ بہدانہ‘ گوند کیکر‘ نشاستہ‘ ہموزن۔ چینی تمام کے برابر ‘ مقدار خوراک: تین تین ماشے‘ہر چار گھنٹے بعد استعمال کریں۔
برائے دمہ‘ گلٹی :شنگرف ایک تولہ کشتہ کیا ہوا‘ لونگ دو تولہ‘ مرمکی تین تولہ‘ تمام کو یکجان کرلیں۔مقدار خوراک: چار چار رتی‘ لونگ اور دارچینی کے قہوہ کے ساتھ استعمال کریں۔
برائے مقوی باہ: کشتہ شنگرف ایک تولہ‘ کچلہ مدبر ایک تولہ‘ سلاجیت ایک تولہ‘ جاوتری دوتولہ‘ گوند کندر ایک تولہ‘ زعفران ایک تولہ‘ کشتہ فولاد ایک تولہ۔تما ادویات کوٹ پیس کر شہد کے ہمراہ چنے کے برابر گولی تیار کریں۔ صبح و شام ایک ایک گولی ہمراہ گائے کا دودھ۔
برائے بالچر: جونک جلا کرسرمہ کی مانند باریک کرلیں اور روغن کلونجی یا روغن رائی میں ملا کر مذکورہ جگہ پر لیپ کریں۔
برائے مقوی اعصاب: عقر قرحا‘ جدوار خطائی ہموزن لیں۔ مکس کرکے‘ مقدارخوراک چار چار رتی ہر تین گھنٹہ بعد لیں۔
برائے احتلام: سفوف مسکن‘ طباشیر‘ گل ارمنی‘ سماق دانہ‘ کشنیز‘ بیج بند‘ گلنار‘ تخم کاہو‘ تخم خرفہ۔ ہر ایک سوگرام‘ کافور پچیس گرام‘ خوراک تین تین گرام صبح و شام ہمراہ تازہ پانی۔ کم از کم دو ہفتے استعمال کریں۔برائے جریان: گوند ببول‘پھلی ببول‘ برگ ببول‘ ست ببول‘ چینی ہموزن لیکر مکس کرلیں۔ صبح و شام تین تین ماشہ ہمراہ گائے کا دودھ۔
کرم منی کیلئے: کونچ‘ بھکڑا‘ کشتہ گودنتی‘ ہموزن تیار کریں۔ برابر چینی شامل کریں۔ تین ماشہ صبح و شام ہمراہ گائے کے دودھ۔(محمد امین‘ راولپنڈی)
کند ذہنی کا علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!1981ء میں میں امپرومنٹ آف ڈویژن کررہا تھا تو مجھے کچھ یاد نہیں ہورہا تھا‘ اس سےمجھے بہت پریشانی ہورہی تھی‘ والد صاحب نے ہومیوپیتھک دوا Natrum Mur 6x گولیاں استعمال کروائیں‘ طبیعت سنبھل گئی اور میں نے امتحان دیا اور پاس بھی ہوگیا۔ (سجاد قمر‘ اسلام آباد)
ہر بیماری کیلئے آزمایا عمل
سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر 105ہر ایک بیماری کیلئے مجرب ہے‘ مرض پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کردیا جائے تو باذن اللہ بیماری دورہوجاتی ہے۔ محمد بن سماک بیمار ہوئے تو ان کے متوسلین قارورہ(پیشاب ) لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس بغرض علاج گئے۔ راہ میں ایک صاحب ملے‘ نہایت خوش رو‘ خوش لباس انہوں نے فرمایا کہاں جاتےہو؟ ان لوگوں نے فرمایا: ابن سماک کا قارورہ دکھانے کیلئے فلاں طبیب کے پاس جاتے ہیں‘ انہوں نے فرمایا: سبحان اللہ‘ اللہ کے ولی کیلئے خداکے دشمن سے مدد چاہتے ہو‘ قارورہ پھینکو واپس جاؤ اور مقام درد پر ہاتھ رکھ کر پڑھو(آیت مبارکہ پڑھی) اور یہ فرما کر بزرگ غائب ہوگئے‘ ان صاحبوں نے واپس آکر ابن سماک سے واقعہ بیان کیا‘ انہوں نے مقام درد پر ہاتھ رکھ کر آیت پڑھی‘ فوراً آرام آگیا۔ ابن سماک نے فرمایا کہ وہ حضرت خضر علیہ السلام تھے۔ (مضراکبر حسین‘ کراچی)

 

ہر بیماری کیلئے آزمایا عمل
سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر 105ہر ایک بیماری کیلئے مجرب ہے‘ مرض پر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کردیا جائے تو باذن اللہ بیماری دورہوجاتی ہے۔ محمد بن سماک بیمار ہوئے تو ان کے متوسلین قارورہ(پیشاب ) لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس بغرض علاج گئے۔ راہ میں ایک صاحب ملے‘ نہایت خوش رو‘ خوش لباس انہوں نے فرمایا کہاں جاتےہو؟ ان لوگوں نے فرمایا: ابن سماک کا قارورہ دکھانے کیلئے فلاں طبیب کے پاس جاتے ہیں‘ انہوں نے فرمایا: سبحان اللہ‘ اللہ کے ولی کیلئے خداکے دشمن سے مدد چاہتے ہو‘ قارورہ پھینکو واپس جاؤ اور مقام درد پر ہاتھ رکھ کر پڑھو(آیت مبارکہ پڑھی) اور یہ فرما کر بزرگ غائب ہوگئے‘ ان صاحبوں نے واپس آکر ابن سماک سے واقعہ بیان کیا‘ انہوں نے مقام درد پر ہاتھ رکھ کر آیت پڑھی‘ فوراً آرام آگیا۔ ابن سماک نے فرمایا کہ وہ حضرت خضر علیہ السلام تھے۔ (مضراکبر حسین‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 605 reviews.