(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہیں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں)
ثابت مصالحے والا گوشت
اشیا ء: گوشت ایک کلو ، سوکھا دھنیا آدھ چھٹانک، سیاہ مر چ لونگ دوتولہ ، الائچی پیا ز ایک پاﺅ ، لہسن ایک گٹھی ، زعفران ایک ما شہ ۔
ترکیب : دھنیا آدھا پیس لیں اور ادرک کے ٹکڑے کریں پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں ۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہو جائے تو گوشت اور سب مصالحے ثابت اس میں ڈال دیں پھر اتنا پانی ڈالیں کہ گو شت گل جائے ۔ جب گو شت نیم گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھون لیں ۔ پھر لہسن کا پانی ڈال کر بھونیں جب سب مصالحے گل کر گو شت کے ساتھ مل جائیں تو زعفران کو ذرا سے کیوڑے میں حل کر کے اوپر ڈال دیں اور دم پر لگا دیں ۔ کوئی دس منٹ بعد کھو لیںاور دیکھیں کہ گوشت ، مصالحہ اور گھی نظر آئے پانی باقی نہ رہے تو اتار لیں اور پیش کریں
کڑاھی مرغ
اشیا ء: ایک کلو مرغی ،دس ہری مر چیں ، آدھا کلو پسا ہوا ٹما ٹر ، ہا ف ٹی اسپو ن ہلدی ، ایک ٹیبل اسپون مرچیں اور زیرہ دو ٹیبل اسپون ، لہسن، ادرک ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب: کڑاھی میں گھی گرم کرکے پھر لہسن ادرک ڈال دیں ۔ پھرہلانے کے بعد زیرہ ڈال دیں پھر اس میں مرغی ڈال کر مرچیں ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھون لیں پھر آدھا کلو پسے ہو ئے ٹما ٹر اور دس مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھا ئیں
شاہی کباب
اشیاء: قیمہ آدھ سیر، پیاز آدھ سیر، ادرک آدھ چھٹانک، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، نمک اور گھی حسب ضرورت۔
ترکیب: قیمہ باریک پیس لیں، پھر پیاز اور ادرک پیس کر قیمہ میں ملا دیں۔ اب سیاہ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ بھی پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ ہاتھ سے گول گول سیخ کباب کی شکل کے کباب بنا لیجئے مگر بیچ سے کھوکھلے نہ ہوں۔ توے پر ڈالڈا گھی لگا کر کباب جما دیں اوپر سے کسی گہری تام چینی کی ڈش وغیرہ سے ڈہانپ کر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کٹر سے پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ہری مرچ زیرہ اور سفید الائچی ڈال کر پھر دم پر رکھ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور کباب سرخ ہو جائیں۔ تو اتار لیں ۔ نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 56
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں