Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوہر نے معاف کیا تو سانپ چلا گیا (مومن خان عثمانی)

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(دنیا اور آخرت کے چشم دید انوکھے سچے واقعات کا مجموعہ جو دل کی اجڑی ویران دنیا کو بدل دیتے ہیں) قبر میں بڑا سانپ ایک بد اعمال ، بد کردار آدمی کی حکایت ہے کہ جس وقت وہ فوت ہو گیا تو لوگوں نے اس کیلئے قبر کھدوائی ۔ دیکھا تو قبر میں ایک بہت بڑا سانپ موجود ہے، پھر انہوں نے دوسری قبر کھدوائی۔ دیکھا تو قبر میں ایک بہت بڑا سانپ موجود ہے، پھر انہوں نے تیسری قبر کھدوائی تو اس میں بھی وہ سانپ تھا، غرض کہ اس طرح کرتے کرتے تیس کے قریب قبریں کھودی گئیں اور سب میں ویسا ہی سانپ نکلتا رہا۔ آخر یہ دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے کوئی بھاگ نہیں سکتا اور نہ کوئی اس پر غالب آ سکتا ہے تو مجبور ہوکر اس سانپ ہی کے پاس اس کو دفن کر دیا اور یہ سانپ اس کا برا عمل تھا۔ (روح الریاحین کرامات اولیاء155) عذاب قبر کے متعلق ایک اور واقعہ تقریباً پچیس سال پہلے کی بات ہے کہ ایک عورت کا پاکستان میں انتقال ہو ا۔ اس کا جنازہ قبر میں لایا گیا۔ جب قبر میں رکھنے لگے تو دیکھا کہ قبر میں سانپ ہے۔ لوگ ڈر گئے ، گھبرا گئے۔ دوسری قبر کھودی گئی، دیکھ لیا کہ قبر صاف ہے۔ جب میت کو رکھنے لگے تو دیکھا کہ اس میں بھی وہی سانپ ہے جو پہلی قبر میں تھا۔ تیسری قبر بنائی ، اس میں دیکھا تو وہی سانپ ہے جو پہلی قبر میں تھا۔ کہنے لگے یہ چھوڑے گا نہیں، اس لئے میت کو رکھنے کیلئے سانپ ایک طرف ہٹ گیا اور میت کو رکھنے کیلئے جگہ دے دی۔ جب میت کو رکھ دیا گیا توسانپ فوراً اٹھا اور کفن ہٹا کر اس میت کی زبان پکڑی۔ سارے مجمع نے دیکھا، سب پریشان ہو گئے۔ اس کا شوہر بھی موجود تھا، اس سے پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے کہا کہ مجھے برا بھلا کہا کرتی تھی، میں صبر کرتا تھا۔ کبھی میں نے کوئی بدلہ نہیں لیا، جواب نہیں دیا۔ سب مجمع نے کہا کہ بھائی اس کی خطا کو معاف کر کے دعا ئے مغفرت کرو۔ سب نے دعائے مغفرت کی،شوہر نے بھی اس کی خطا معاف کر کے دعائے مغفرت کی۔ اب جو دیکھتے ہیں تو سانپ نہیں ہے۔ اس کے بعد فرمایا کہ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ عالم قبر کا منظر بندوں کو دکھلا بھی دیتے ہیں تا کہ وہ ڈریں اور معاصی سے بچیں۔ (ملفوظات فقیہہ الامت قسط5/70)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 55 reviews.