محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری جنوری 2013ء کے صفحہ نمبر 6 پر ایک وظیفہ چھپا تھا’’جادو کے ذریعے ہونے والی طلاق کاآیات قرآنی کے ورد سے بچاؤ‘‘ محترم حکیم صاحب! ہمارے محلے میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا‘ اس لڑکی کی شادی کو تقریباً تین چار سال ہوگئے ہیں‘ پہلے سب کچھ ٹھیک تھا‘ میاں اس کا بیرون ملک سے گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا‘ مختصراً یہ کہ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بات طلاق تک پہنچ گئی‘ جب مجھے پتہ چلا تو میں نے عبقری سے درج ذیل وظیفہ ان کو لکھ کر دیا‘ وہ بہت پریشان تھے‘ انہوں نے بہت توجہ اور دھیان سے پڑھا اور اللہ تعالیٰ کی اتنی کرم نوزی کہ ایک گھر اجڑتے اجڑتے بس گیا‘ حالانکہ انہوں نے کچہری میں درخواست بھی دے دی تھی‘ یہ ابھی پچھلے مہینے کی ہی بات ہے‘ جب راضی نامہ ہوگیا تو لڑکی کی والدہ ہمارے گھر آئی اور اس نے اتنی دعائیں دیں‘ اتنی دعائیں دیں خود وہ بھی رو رہی تھی اور میں بھی رو رہی تھی‘ یہ خوشی کے آنسو تھے‘ محترم حکیم صاحب! یہ سب کچھ قرآنی آیات کا کمال اور آپ کے ماہنامہ عبقری کی مہربانی ہے کہ ایک گھر بس گیا۔ محترم حکیم صاحب! دل کی گہرائیوں سے آپ کیلئے دعائیں نکلتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے ساتھی جو محنت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہت بہت بہت لمبی زندگی دے‘ ہمت اور طاقت دے‘ حوصلہ دے۔ اس واقعہ کے چند دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ جیسا وظیفہ آپ نے مجھے بھیجا ہے اتنے ہی سائز کے رنگ برنگے وظیفے ہمارے گھر میں آسمانوں سے آرہے ہیں جیسے بارش برستی ہے اور لوگ دوڑ رہے ہیں ہمارے گھر میں وظیفے لینے کیلئے‘ سبحان اللہ تیری قدرت۔ اجڑتے گھر بسانے والا وظیفہ درج ذیل ہے:یہ قرآنی آیات ہیں 21دن تک 21مرتبہ پڑھیں۔
وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ
وَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ (مومنون 98،97
اکیس مرتبہ پڑھیں اور اکیس مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم رات کو سوتے وقت اور صبح نماز فجر کیلئے اٹھنے سے پہلے پہلے… دونوں عمل پڑھیں اور سات مرتبہ سورۂ کافرون سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ معوذتین پڑھیں۔ سورۂ فلق اور سورۂ ناس ملا کر پڑھیں درمیان میں بِسْمِ اللہِ نہ پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں