محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک آزمایا ہوا وظیفہ ہے اگر کوئی آپ کی جان و مال و عزت کے درپےہوجائے تو عشاء کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے نہیں اٹھنا اور بغیر کسی سے بات کیے 903 بار یَاقَابِضُ پڑھنا ہے‘ یہ عمل تین دن مسلسل کرنا ہے اور دعا کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے وہ شخص آپ کو نقصان نہ پہنچا سکے گا بلکہ وقت کے ساتھ پشیماں ہوگا اور صلح کرلے گا۔ میرا آزمایا ہوا ہے۔(کوثر فردوس)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں