Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے ہدایت

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

عبقری سے ہمیں ہدایت ملتی ہے ‘ عبقری نے میرے اندر سے برائی ختم کردی ہے‘ یعنی حسد‘ نافرمانی سب ختم کردیا ہے۔

عبقری نے رمضان میں عمرہ کروادیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ 2 سال سے عبقری کا قاری ہوں اور ہر ماہ بے چینی سے اس کا انتظار کرتا ہوں اور اس کا مکمل لفظ بہ لفظ مطالعہ کرتا ہوں۔ الحمدللہ یہ گنہگار عبقری میگزین کی بدولت پچھلے رمضان میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکا ہے۔خاص کر اس رسالے میں سے دیکھ کر دو انمول خزانہ نمبر دو کی بدولت اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت نصیب کی اور آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے دوران خوب عبادتوں سے مستفید ہوا اور بہت سے فوائد حاصل کیے۔ اس میگزین میں بہت اچھے اعمال ہوتے ہیں۔(ڈاکٹر سرفراز‘ سرگودھا)۔

عبقری نے ہدایت دلادی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے پانچ سال سے عبقری کی مستقل قاری ہوں‘ حکیم صاحب! آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ اتنا اچھا رسالہ ہر ماہ پیش کرتے ہیں‘ جسے پڑھ کر کسی اور رسالے کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔ اس رسالے میں ہر وہ چیز موجود ہےجسے پڑھ کر کسی اور رسالے کو پڑھنے کو جی نہیں چاہتا۔ عبقری پڑھنے کے بعد میں نے دوسرے تمام رسائل چھوڑ دئیے ہیں۔ عبقری سے ہمیں ہدایت ملتی ہے ‘ عبقری نے میرے اندر سے برائی ختم کردی ہے‘ یعنی حسد‘ نافرمانی سب ختم کردیا ہے۔ عبقری پڑھنے والے لوگ سچے اور پاکیزہ ہوجاتے ہیں۔ عبقری پڑھنے والےلوگ آہستہ آہستہ اللہ کی طرف یعنی اللہ کی یاد میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اپنےہرمسئلےکے حل کیلئےاللہ سے رجوع کرتےہیں۔ غریبوں کی مدد کرتے ہیں‘ ان کے دل میں خدا ترسی پیدا ہوجاتی ہے‘صدقات دیتےہیں‘ راتوں کواٹھ کر نماز تہجد پڑھتے ہیں‘ یہ سب کچھ میں پچھلے پانچ سال سےعبقری پڑھنے کی وجہ سے کرنے لگی ہوں۔

(ح،ف‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 409 reviews.