Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ کو درخواست لکھنے کا انعام

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

چوکور خانوں والی حساب کی کاپی پر لفظ ’’یااللہ‘‘ لکھیں۔ روزانہ ایک صفحہ یا جتنا لکھ سکیں‘لکھ لیں۔پھر اس صفحے کو تعویذ بنا کر اس کے گرد آٹا لیپ دیں‘ پھر کسی پاک پانی میں بہادیں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی دنوں سے بیروزگار تھا‘ کچھ درس پہلے آپ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اللہ پاک کے سامنے درخواست لکھا کریں۔ وہ عمل4/3 پہلے میں نے کرنا شروع کیا تو اللہ پاک نے مجھے کام عطا فرما دیا ہے اب میں تھوک پر شاپر خرید کر دکانوں پر سپلائی کرتا ہوں اور اللہ پاک اس میں سے مجھے رزق عطا فرمارہے ہیں۔ (محمدعمران)۔

گھریلو ناچاقی پر اللہ پاک کو درخواست: پچھلے دنوں میری گھر میں ناچاقی ہوگئی‘ معاملہ کافی گڑبڑ تھا تو درس میں حضرت جی دامت برکاتہم نے اللہ پاک کو درخواست لکھنے والا عمل ارشاد فرمایا تھا تو میں وہ عمل کرتا رہا اور لکھ لکھ کر نہر میں ترکیب کے مطابق ڈالتا رہا۔ ابھی یہ عمل صرف دو یا تین دن ہی کیا تھا کہ میری گھر والوں کے ساتھ صلح ہوگئی اور سارا معاملہ سنور گیا۔

درخواست لکھنے سے تنخواہ بڑھ گئی: میرا تنخواہ بڑھانے کا کیس پریذیڈنٹ آفس گیا ہوا تھا اور وہ اس پر مان نہیں رہے تھے‘ میں نےآپ کے بتائے ہوئے’ آپ اللہ کو درخواست  لکھیں‘والے عمل کے مطابق تین لائنیں لکھیں اور دعا کی کہ اے اللہ میرا یہ کام بہتری کے ساتھ کردے۔ جب میں دفتر آیاتو پارکنگ میں پریذیڈنٹ صاحب کی گاڑی کو آتے دیکھا اور میں نے گیارہ مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر پریذیڈنٹ کی روح کو ہدیہ کیا اور پھر کام ہونے کی دعا کی۔ظہر کی نماز کے بعد میں اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ ،تین مرتبہ اول و آخر درود شریف‘ پھر ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور پھر دعا کی۔ ابھی میں عصر کی نماز کیلئے اٹھنے والا تھا کہ میرے باس نےآکر بتایا کہ پریذیڈنٹ نے پاس کرلی ہے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے کام ہوگیا۔ اس کے بعد میرا لیٹر نہیںآرہا تھا میں نے ایک رات پھر اللہ کو درخواست لکھی اور اس میں  رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ﴿القمر۱۰﴾ کی دس سے پندرہ لائنیں لکھیں اور صبح میری سیلری میں اضافے کے بعد اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرادئیے گئے۔ اسی عمل کی وجہ سے نومبر میں میرا تقریباً 50 ہزار روپے کا قرض ادا ہوگیا۔ (انور منیر)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 402 reviews.