Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیتون اور اسپغول ایک بار ضرور آزمائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)۔

 واقعی! تین خوراکوں نے مجھے اتنا کچھ دیا کہ میں خود حیران ہوگیا صحت‘ شفاء‘ طبیعت بالکل میری نہایت تسلی بخش ہوگئی۔ اس کے بعد جب بھی مجھے یہی تکلیف پہنچی میں نے فوراً یہی چھلکا اسپغول اور زیتون کا نسخہ آزمایا اور پھر تو میں نے لوگوں کو بتانا شروع کردیا اور واقعی لوگوں کو بہت فائدہ ہوا۔

ا نسان کی زندگی مسلسل تجربات اور مشاہدات کا مجموعہ ہے موت تک انسان تجربات ہی تو کرتا رہتا ہے۔ جن ہستیوں کی میں نے چار دن جوتیاں سیدھی کرنے کی کوشش کی انہوں نے ایک سبق مجھے یہی دیا کہ ساری زندگی سیکھتے رہنا اور سیکھنے میں کبھی شرم عار یاعذر محسوس نہ کرنا۔ میں قارئین سے اکثر کہتا ہوں کہ اپنے مشاہدات و تجربات مجھے لکھیں اور ضرور لکھیں اور قارئین لکھتے ہیں اور ان کا لکھنا مشاہدات اور تجربات کو مزید بڑھا دیتا ہے پھر اپنے اور لوگوں کے مشاہدات میں اپنے منتظر لاکھوں سے زیادہ قارئین تک پہنچاتا ہوں اور ایک تسلی ہوتی ہے کہ میں مخلوق خدا کیلئے کانٹوں میں سےموتی چنتا ہوں۔ کانٹوں سے اس لیے لکھا کہ جس کے پاس کوئی ایک فارمولہ تجربہ یا نسخہ ہو وہ شاید اپنے گناہوں کی طرح چھپاتا ہے‘ ہاں کوئی خوش قسمت ایسا ہوگا جو بتاتا ہوگا اس دنیا میں واقعی خوش قسمت اب بھی ہیں لیکن بہت کم۔۔۔!!!
کچھ یہی صورتحال میرے ساتھ گزری‘ میں نے ایک اللہ والے کو مسلسل اخلاق کا درس دیتے سنا۔ میں حیران ہوا جب تحقیق کی تو پتہ چلا انہیں مسلسل لوگوں کی بداخلاقی کا سامنا کرنا پڑا اور بداخلاقی نے ہمیشہ دو رنگ دکھائے ہیں یا تو وہ بندے کو خود بہت بڑا بداخلاق بنادیتی ہے یا پھر بہت بڑا بااخلاق۔۔ کچھ یہی حال میرے ساتھ بھی ہوا۔۔۔ میں نے ہمیشہ بخیل اور تنگ دل لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن پھر وہی بات سب ایک طرح نہیں ہوتے۔ ان بخیلوں نے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشاہدات و تجربات لوگوں کو ضرور بتانے ہیں اور جب مخلوق خدا میرے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ان تجربات کو مزید اپنے مشاہدات کے ساتھ بتاتے یا لکھتے ہیں تومیری خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور سوچتا ہوں کہ کیا میں بھی اس قابل تھا کہ میں مخلوق خدا کو فیض پہنچا سکتا یا مخلوق خدا میرے ذریعے سے مشکلات سے نکل سکتی ۔ آج جو چیز میں آپ کو بتانے لگا ہوں پہلے اس کا واقعہ پڑھ لیجئے۔
ایک صاحب میرے پاس آئے وہ ایک قطر کی بہت بڑی تیل نکالنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ کہنے لگے آپ کا درس سنتا ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کچھ تحفے میں آپ کی خدمت میں دینا چاہتا ہوں‘ آخر آپ نہیں چھپاتے تو میں کیوں چھپاؤں۔ میری کمپنی میں انگریز کام کرتے ہیں وہ کبھی بھی دوائیاں اینٹی بائیوٹک نہیں کھاتے بلکہ انہیں لفظ اینٹی بائیوٹک سےچڑ ہے۔ ایک بار میں نے ان کے سامنے اینٹی بائیوٹک ڈاکٹری دوائی کھائی تو وہ حیران ہوگئے کہ اتنی سی بیماری پر تم نے اتنی ہائی پوٹینسی اینٹی بائیوٹک کھائی۔ کہنے لگے آئندہ کوئی تکلیف ہو تو ہمیں بتانا ہم تمہیں ایک تحفہ دیں گے۔ قدرتی طور پر مجھے معدے کی تکلیف ہوئی‘ کبھی قبض‘ قبضی موشن‘ کھٹے ڈکار‘ طرح طرح کے ذہن میں وسوسے‘ خیالات‘ گیس تبخیر کی کیفیت‘ وسوسوں کی کیفیت‘ بہت زیادہ بڑھ گئی۔ پہلے تو میں نے برداشت کیا پھر میں نے ایک گورے سے بات کی جو میرے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ تھا۔ مجھے فوراً اپنے کمرے میں لے گیا جو کہ ایک کنٹینر میں تھا وہاں دو بوتلیں رکھی تھیں ان بوتلوں کو اٹھایا غور سے پڑھا ایک میں سے اسپغول کا چھلکا نکلا اور دوسرے میں زیتون کاتیل‘  ایک چھوٹی سی پیالی لی‘ ایک چمچ بڑا زیتون کا تیل ڈالا اس میں دو چمچ اسپغول کے چھلکے کے ڈالے‘ مکس کرکے کہنے لگے اسےآدھا آدھا چمچ بیٹھ کر ابھی کھالو میں نے کھالیا‘ ذائقہ بہت اچھا تھا۔ کہنے لگے اس طرح دن میں چاہے تین مرتبہ کرلو چاہو چار مرتبہ کرلو‘ پانچ مرتبہ کرلو بس یہی استعمال کرو۔ واقعی! تین خوراکوں نے مجھے اتنا کچھ دیا کہ میں خود حیران ہوگیا صحت‘ شفاء‘ طبیعت بالکل میری نہایت تسلی بخش ہوگئی۔ اس کے بعد جب بھی مجھے یہی تکلیف پہنچی میں نے فوراً یہی چھلکا اسپغول اور زیتون کا نسخہ آزمایا اور پھر تو میں نے لوگوں کو بتانا شروع کردیا اور واقعی لوگوں کو بہت فائدہ ہوا کیونکہ مجھے فائدہ ہوا تھا اور مجھے اس پر اعتماد تھا۔ ایک مریض مجھے ملا جس کا کولیسٹرول لیول اور خون میں مزید ایسے خطرناک قسم کے کیمیکل شامل ہوئے تھے جن کو لیبارٹریاں طرح طرح کے نام اور طرح طرح کے ٹیسٹوں سے چیک کرچکی تھی مسلسل دوائیاں کھارہے تھے۔ ان کا بلڈپریشر ہائی تھا‘ ٹینشن بہت زیادہ تھی‘ کبھی نیند کی گولی کھاتے اور کبھی شوگرکی اور کبھی بلڈپریشر کی‘ میں نے عرض کیا آپ چاہیں تو فی الحال کوئی ڈاکٹری دوائی نہ چھوڑیں۔ آپ صرف ایک چمچ زیتون کا اور دو چمچ اسپغول چھلکا استعمال کرنا شروع کردیں اور کچھ عرصہ چنددن، چند ہفتے استعمال کریں آپ کو وہ رزلٹ ملے گا جو شاید آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔ چند ہفتوں کے بعد مجھے ملے کہنے لگے سولہ گولیاں روزانہ میری خوراک تھیں‘ یہ کم سے کم ہے۔ اگر آپ کہیں تو میں آپ کو دکھا سکتا ہوں اور پھر ان سب کے بلسٹر مجھے دکھائے۔ کہنے لگے اب صرف دو گولیاں باقی رہ گئی ہیں اور یہ بھی چند دنوں میں اعتماد اور یقین ہے سوفیصد چھوٹ جائیں گی۔ مجھے بہت بہترین نیند آتی ہے‘ معدہ‘ جگر‘ پٹھے اور اعصاب میرے بہتر ہوئے ہیں۔
 بہت پرانی بواسیر تھی مجھے بھی اور میری والدہ کو بھی جب مجھے فائدہ ہوا تو میں نے والدہ کو بھی ا ستعمال کروایا اور والدہ نے بھی استعمال کرنے کے بعد بہت تعریف کی۔ میری بیوی کو موٹاپا تھا‘ پیٹ بڑھا ہوا تھا اور ہروقت جوڑوں پٹھوں کا درد‘ سانس بہت پھولتا تھا اور طبیعت ان کی بے چین رہتی تھی حالانکہ بہت صبر اور حوصلے والی ہیں‘ اب ان کا صبر حوصلہ ختم‘ غصہ اپنے عروج پرتھا میں نے انہیں یہی نسخہ استعمال کرایا اور مجھے بہت اس کا رزلٹ ملا۔ حیران کن بات یہ ہے والدہ کی پرانی بواسیر ختم اور بیوی کی یہ تکالیف ختم۔ مجھے بہت تسلی ہوئی جہاں میری اپنی بیماریاں جو میں نے آپ کو بتائی ہیں وہ ختم ہوئیں وہاں میرا گھر بھی اللہ کے فضل سے بہت زیادہ صحت یاب ہوگیا۔ قارئین! یہ مختصر سا ٹوٹکہ جو ہر شہر ہر ملک اور ہر گھر میں باآسانی دستیاب ہے اور ہوسکتا ہے اور کہیں ناممکن نہیں۔ خواتین کا پرانا لیکوریا‘ موٹاپا‘ پیٹ کا بڑھنا‘ گیس‘ تبخیر‘ بلڈپریشر کیلئے بہت لاجواب چیزہے‘ معدے کا نظام یا ایسے لوگ جن کو شوگر نے اتنا ستایا کہ جسم اب کسی قابل نہیں رہا۔ میں نے انہیں بہت زیادہ استعمال کرایا اور اللہ کا فضل کہ مجھے آج تک کوئی ایسا نہیں ملا کہ جس کو فائدہ نہ ہوا ہو۔ حتیٰ کہ پرانی قبض اور پرانی بواسیر میں مبتلا لوگوں نے اس کا بہت زیادہ تجربہ مجھے دیا ہے اور بہت دعائیں دیتے ہیں۔ آپ بھی آزمائیں بہت یقینی اور فائدے مند چیز ہے۔  یقیناً آپ کو فائدہ ہوگا آپ لکھیں یا کوئی اور ٹوٹکہ نسخہ فارمولہ آپ نے آزمایا ہو توضرور لکھیں۔ آپ کا فائدہ لاکھوں کا فائدہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 390 reviews.