Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چہرے کی جھریاں‘ جلدی بیماریوں سے چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

امریکن کونسل فار بیوٹی کی سرکردہ ممبر لیڈی بیچر نے عجیب وغریب انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی ضرورت نہیں‘ ان کے وضو سے چہرے کا غسل ہوجاتا ہے اور چہرہ کئی امراض سے بچ جاتا ہے۔
مہوش شیخ‘سرگودھا

 

پاکیزگی کے ایک عظیم نسخہ وضو کا تذکرہ سائنسی بنیادوں پر

صفائی اور پاکیزگی سے مراد صرف ظاہری اور جسمانی صفائی نہیں بلکہ فکروخیال کی پاکیزگی بھی اہم اور ضروری ہے اور اس کا انسانی صحت سے بہت گہرا تعلق بنتا ہے ہر وہ چیز جو انسان کے حواس پر ناگوار اثر ڈالے اس سے صحت کا متاثر ہونا ایک لازمی امر ہے جبکہ حقیقی اور مکمل طہارت کے لیے جسم و روح اور فکرو عمل کی پاکی ضروری ہے۔ یہاں ہم پاکیزگی  کے ایک عظیم نسخہ وضو کا تذکرہ سائنسی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ وضو ایک ایسا اسلامی عمل ہے جس کے ذریعے حسن و صحت بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وضو محافظ ہے ان رستوں کا جن کے ذریعے صحت کے دشمن جسم میں داخل ہوسکتے ہیں اور صحت کے دشمن جسم میں داخل ہوسکتے ہیں اور صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔ آئیے! دیکھتے ہیں کہ وضو کس طرح انسانی صحت اور خوبصورتی کیلئے مفید ہے۔
جب ہم وضو کے دوران ہاتھ دھوتے ہیں تو انگلیوں کی پوروں سے نکلنے والی شعاعیں ایک ایسا حلقہ بنالیتی ہیں جس سے  ہمارے اندر گردش کرنے والا برقی نظام تیز ہوجاتا ہے اور برقی رو ایک حد تک ہاتھوں میں سمٹ آتی ہے اس عمل سے ہاتھ خوبصورت ہوسکتے ہیں۔ صحیح طریقہ پر وضو کرنے سے انگلیوں میں ایسی لچک پیدا ہوجاتی ہے جس سے انسان میں تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوسکتی ہیں۔
کلی کرنا: کلی کرنے سے جہاں منہ کی صفائی ہوتی ہے‘ وہاں دانتوں کی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے‘ جبڑے مضبوط ہوتے ہیں اور دانتوں میں چمک دمک پیدا ہوتی ہے اس طرح قوت ذائقہ بڑھ جاتی ہے اور ہم ٹانسلز کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ناک میں پانی ڈالنا: انسانی ناک میں انتہائی باریک بال ہوتے ہیں جو سانس لینے کے دوران ہوا میں موجود گردو غبار کو صاف کرکے اندر بھیجتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ ناک کے اندر پانی ڈالنے سے ناک کی صفائی ہوتی رہتی ہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع نہیں ملتا۔ وضو کرتے وقت ناک میں پانی ڈالنےسے پانی کے اندر کام کرنے والی برقی رو ناک کے اندر غیرمرئی روؤں کی کارکردگی کو تقویت پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کئی پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔چہرہ دھونا: دن میں پندرہ مرتبہ چہرہ دھونے سے جلد نم رہتی ہے اور جھریاں پڑنے کا عمل سست پڑجاتا ہے۔ چہرہ دھونے سےچہرے پر پمپل (دانے) نہیں نکلتے یا پھر ان کے نکلنے کی شرح کم ہوجاتی ہے۔امریکن کونسل فار بیوٹی کی سرکردہ ممبر لیڈی بیچر نے عجیب وغریب انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی ضرورت نہیں‘ ان کے وضو سے چہرے کا غسل ہوجاتا ہے اور چہرہ کئی امراض سے بچ جاتا ہے۔ وضو کرنے سے آنکھوں کے عضلات کو تقویت پہنچتی ہے‘ ڈھیلے میں سفیدی اور پتلی میں چمک غالب آجاتی ہے۔ وضو کرنے والے بندے کی آنکھیں پرکشش‘ خوبصورت ہوجاتی ہیں‘ چہرہ پر تین بار ہاتھ پھیرنے سے دماغ پرسکون ہوجاتا ہے۔ چہرے کو تین بار دھونے کی حکمت یہ ہے کہ پہلے چہرے پر پانی ڈال کر میل نرم ہوجائے۔ دوسری مرتبہ پانی ڈالنے سے اس کی میل اترے گی اور تیسرے پانی سے چہرہ دھل کر صاف شفاف ہوجائے گا۔کہنیوں کی صفائی: کہنیوں میں میل جمنے اور جلد کی حساسیت کے باعث انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ دن میں پانچ مرتبہ صفائی سے نہ صرف کہنیوں کی جلد بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جسم کا یہ حصہ ہمیشہ ڈھکا رہتا ہے اگر اس حصے کو پانی اور ہوانہ لگے توکئی اعصابی امراض پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ کہنی پر تین قسم کی بڑی رگیں ہوتی ہیں جن کا تعلق بلواسطہ دل‘ دماغ اور جگر سے ہے جب ہم ہاتھوں کو کہنی تک دھوئیں گے تو مذکورہ تینوں اعضاء کو تقویت پہنچے گی اور امراض سے محفوظ رہیں گے۔مسح کرنا: انسانی جسم میں خون کی ترسیل کا اہم کام دل ادا کرتا ہے۔ یہ ترسیل شریانوں کے ذریعے ہوتی ہے جو پورے جسم میں جال کی طرح پھیلی ہوئی ہیں۔ چار پانچ گھنٹے کام کرنے کے بعد یہ اکڑنے لگتی ہے جبکہ وضو کرنے اور سر کامسح کرنے سے یہ شریانیں نرم پڑجاتی ہیں جس سے انسانی صحت اور نفسیات پر اچھےاثرات مرتب ہوتے ہیں‘ کان کی شریانوں کا تعلق دماغ کے چند حسی نیورون سے ہوتا ہے۔ دن میں پانچ مرتبہ مسح کرنے سے ان شریانوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور انسان ذہنی طور پر چاق وچوبند رہتا ہے۔ گردن کا مسح کرنے سے انسانی جسم کو ایک خاص توانائی حاصل ہوتی ہے جس کا تعلق ریڑھ کے اندر حرام مغز اور تمام جسمانی جوڑوں سے ہے۔ جب کوئی گردن کا مسح کرتا ہے تو ہاتھوں کے ذریعے برقی رو نکل کر رگ جان میں ذخیرہ ہوجاتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو اپنی گزر گاہ بناتے ہوئے جسم کے پورے اعصابی نظام میں پھیل جاتی ہے جس کے ذریعے اعصابی نظام کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔
پاؤں کا دھونا: پاؤں دھوتے وقت انگلیوں میں خلال کرنے کی تاکید کی گئی ہے‘ سائنسدانوں کی رائے ہے کہ ایسا کرنے سے انسان کے ہاتھوں سے نکلنے والی غیرمرئی لہریں اور ہلکا دباؤ آنکھوں کی روشنی کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اوربصارت زیادہ عرصے تک محفوظ رہتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیپریشن بے چینی‘ بے سکونی‘ دماغی خشکی نیند کی کمی جیسے مسائل بھی دور رہتے ہیں۔وضو کے ذریعہ جسم کی ساکت برق اور سکونی برق کا ایک توازن قائم رہتا ہے اور ایک صحت مندجسم کے خلیات کا اس برقی توازن سے گہرا رشتہ ہے۔ فضائی حالات اور نائلون کے ملبوسات اور دیگر اشیائے ضرورت اس توازن کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ درد انگیز بیماریاں‘ جلدی امراض اور چہرے کی جھریاں اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ ہم میں سے بہت سے افراد اب اس برق کے متعلق جاننے لگے ہیں کہ یہ اثرانداز ہوتی ہے خاص طور پر جب ہم کار سے باہر نکل رہے ہوں‘ طوفانی موسم کا بھی اس قسم کا اثر ہوتا ہے مگر ہم اس قسم کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں اگر ہم دن میں پانچ مرتبہ وضو کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 379 reviews.