Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ ارشاد سیستانیؒ کے لاجواب وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

بعض مرتبہ گھر کا کنبہ زیادہ اور آمدنی کم ہوتی ہے اس کے سبب گھر میں ہر وقت پریشانی رہتی ہے‘ خرچ کسی طرح پورا نہیں ہوتا۔ صبح کھالیا تو شام کو فاقہ اور شام کو کھالیا تو صبح کو فاقہ۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے۔

گھر میں آسیبی اور جناتی اثر دور کرنا
اگر کسی گھر میں آسیب یا جن کا اثر ہو اور کسی طرح دور نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت ہی مجرب اور فائدہ مند ہے‘ روزانہ ایک مقررہ وقت پر ایک ہی بیٹھک (نشست) میں پوری سورۂ بقرہ بلند آواز سے تلاوت کریں اور ایک کورے مٹکے میں پانی بھر کر اس پر دم کریں اور وہ پانی غسل خانے‘ پاخانے والی جگہ کو چھوڑ کر تمام گھر کے کونوں میں ہلکا ہلکا چھڑکیں‘ پانی ان چار اوقات میں چھڑکا جائے: 1۔ صبح سات بجے (بعد نماز فجر) ۔ 2۔ دن کے گیارہ بجے۔ 3۔بعد نمازعصر۔ 4۔بعد نمازعشاء۔ اور رات کو بعد نماز عشاء اتنی اونچی آواز میں کہ آواز گھر سے باہر نہ نکلے‘ چاروں طرف منہ کرکے اذان دیں۔یہ عمل اکتالیس دن کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں سے جنات اور آسیب کے اثرات ختم ہوجائیں گے اور گھر رہنے کے قابل ہوجائے گا۔ برکت ہی برکت پیدا ہوگی۔

درد سر کی جھاڑ
اگر کسی کے سر میں درد ہوتا ہو اور کسی علاج سے نہ جاتا ہو اس کے لیے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔ مریض کے سر پر اپنادایاں ہاتھ رکھ کر اس آیت کو گیارہ مرتبہ پڑھ کرمریض پر دم کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اسی وقت مریض کو درد سے آرام ملے گا۔ وہ آیت یہ ہے۔ لَایُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ۔

کان کے درد کا علاج
اگر کسی شخص کے کان میں اکثر درد رہتا ہو تو اس کیلئے باوضو اکیس مرتبہ یَاسَمِیْعُ پڑھ کر مریض کے کان میں پھونک دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد ٹھیک ہوجائے گا۔

ہچکی کا علاج
بعض مرتبہ ہچکیاں اس قدر آتی ہیں کہ آدمی کے سینے میں درد ہونے لگتا ہے اور وہ حد سے زیادہ پریشان ہوجاتا ہے۔ ہچکی بند کرنے کیلئے ایک گلاس پانی تین سانس میں پئیں اور ہر سانس میں سات مرتبہ یَاحَفِیْظُ پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہچکی آنا بند ہوجائے گی۔ نیز یہ کہ گنےکی گنڈیری کھانے سے اور کچھ دیر سانس روکنے سے بھی ہچکیاں بند ہوجاتی ہیں۔

احتلام سے حفاظت
بعض مرتبہ احتلام کی کثرت سے صحت برباد ہوتی ہے اور نماز کا معاملہ بھی گڑبڑ ہوجاتا ہے اور گرم اشیاء کھانے سے تو یہ مرض بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ سورۂ معارج(پارہ 29) باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھ کر سوتے وقت اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا کرے اور سونے سے پہلے وضو کرے اور ایک مرتبہ سورۂ والسما والطارق (پ 30) پوری پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے دونوں ہاتھ اپنے پورے جسم پر پھیرلے۔ چالیس دن یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی یہ مرض جاتا رہے گا اور اگر اس عمل کو معمول بنالے تو بہت بہتر ہے۔

ماں کے دودھ میں اضافہ کیلئے
بعض عورتوں کے پستانوں میں دودھ بہت کم ہوتا ہے اس کے سبب بچہ بھوکا رہتا ہے اور ہر وقت روتا رہتا ہے۔ روتے روتے چڑچڑا ہوجاتا ہے اور سوکھتا جاتا ہے۔ ماں کے دودھ میں اضافہ کیلئے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔ اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد یہ دو آیتیں ایک سو ایک مرتبہ باوضو پڑھیں۔ آخر میں پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور بارش کی ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لیں اور اس پانی کو ایک گھونٹ بعد نماز فجر اور ایک گھونٹ بعد نمازمغرب پی لیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دودھ خوب پیدا ہوگا۔تنبیہ: اگر بارش کا پانی نہ ملے تو دریا‘ تالاب‘ جھیل‘ چشمہ‘ نہر کا پانی لے لیں ورنہ سات کنویں کا پانی یا سات نلکوں کا پانی لے لیں۔ وہ آیات یہ ہیں:

وَ ہِیَ تَجْرِیْ بِہِمْ فِیْ مَوْجٍ کَالْجِبَالِ (ھود42) فِیْہِمَا عَیْنَانِ تَجْرِیَانِ (الرحمٰن 50)

زہریلے جانور کے کاٹےکا علاج
گاؤں دیہات میں اکثر زہریلے جانور ہوتے ہیں اور وہاںسے ڈاکٹر بہت دور ہوتےہیں یا وقت پر نہیں ملتے۔ ایسی صورت میں مریض کی ہلاکت کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کیلئے یہ عمل ہر زہریلے جانور کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ قرآن پاک کی یہ آیت ایک سانس میں سات مرتبہ پڑھ کر زخم کی جگہ ہاتھ پھیرتے ہوئے دم کردیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فوراً زہرکے اثرات زائل ہوجائیں گے اور مریض کو سکون ملے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ  ( الشعراء130)

رزق میں ترقی اور زیادتی کیلئے
بعض مرتبہ گھر کا کنبہ زیادہ اور آمدنی کم ہوتی ہے اس کے سبب گھر میں ہر وقت پریشانی رہتی ہے‘ خرچ کسی طرح پورا نہیں ہوتا۔ صبح کھالیا تو شام کو فاقہ اور شام کو کھالیا تو صبح کو فاقہ۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے۔ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ الم نشرح مکمل تین مرتبہ ‘ سورۂ فاتحہ مکمل ایک مرتبہ‘ سورۂ قدر مکمل تین مرتبہ پڑھا کریں۔ عشاء کی نماز کے بعد تین سو مرتبہ یَارَزَّاقُ یَاوَاسِعُ پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ نماز کی ہر حال میں پابندی کریں اور باجماعت نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ رزق میں ترقی ہوگی اور بے گمان جگہ سے رزق کے دروازے کُھل جائیں گے ۔ عمل شرط ہے‘ یہ عمل تین چلے تک یعنی ایک سو بیس دن مسلسل کریں۔ ناغہ نہ کریں۔

آسیب و جن سے نجات
اگر کسی شخص کو جن یا آسیب ستاتا ہو اور اسے جن یا آسیب کا اثر محسوس ہوتا ہو تو صبح و شام یعنی بعد نماز فجر اور بعد نمازمغرب یہ عمل پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آسیب یا جن چلے جائیں گے اور مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ پڑھنے کا عمل یہ ہے:۔

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمْزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ

اس کے بعد ایک مرتبہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 245 reviews.