Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اِدھرصدقہ دیااُدھر ذلت و پریشانی ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

جب میں صدقہ دیتا ہوں تو واقعی میرا رب مجھے واپس دیتا ہوں اور پھر سمجھ نہیں آتی کہ پیسے کہاں کہاں سے آتے ہیں اور میری مشکلیں ایسے ٹلتی ہیں کہ بعض دفعہ میں مشکلیں اتنی جلدی ٹلنے پر حیران و پریشان ہوتا ہوں۔
(م۔س)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں صدقہ کے کچھ تجربات قارئین عبقری کی ندرکررہا ہوں امید ہے قارئین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔میری سائیکل روزانہ پنکچر ہوجاتی تھی کسی نے کہا کہ صدقہ دیا کرو‘ میں دس روپے ہفتہ کے حساب سے صدقہ دینا شروع کردیا‘ یہ تقریباً 2006ء کی بات ہے‘ پھر پندرہ روپے‘ پھر آہستہ آہستہ بڑھتا رہا پھر بیس روپے‘ پھر تیس روپے‘ پھر پچاس روپے۔۔۔ اسی دوران مجھے عبقری کا تحفہ ملا۔ صدقہ کے دوران ایک میری یہ بھی نیت تھی کہ مجھے زیادہ سے زیادہ اعمال کرنے کی توفیق ملے اور پھر مجھے عبقری کے ذریعہ آپ جیسی نسبت ملی۔ میں نے اپنا صدقہ کرنے والا طریقہ آج تک کسی کو نہیں بتایا کیونکہ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ ایک ہاتھ سے دو اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہو لیکن اب میں صرف اس لیے لکھ رہا ہوں کہ لوگوں کو صدقہ کے فضائل کے بارے میں علم ہو۔ قارئین! میں نے بہت ذلت اور پریشانی دیکھی ہے میں کوئی زیادہ امیر نہیں ہوں بلکہ صرف چھ ہزار روپے کا ملازم ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس میں بھی میرا بہت اچھا گزارا ہوجاتا ہے۔ میں بہت پریشان اور مایوس تھا‘ دماغ کچھ کام نہیں کررہا تھا‘ مجھے یقین تھا کہ صدقہ اور حضرت حکیم صاحب کی دعا سے کام بنے گا‘ میں اب یقین سے کہتا ہوں کہ حضرت حکیم صاحب کی دعا اور صدقہ سے میرے کام بنے ہیں‘ اللہ نے میری مشکل ٹال دی۔ ایک مرتبہ خط میں میں نے حضرت حکیم صاحب سے دعا کروائی تھی اللہ نے میری مشکل ٹال دی تھی۔
پچھلےرمضان میری کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ اللہ کی راہ میں دوں‘ میں نے ایک بار دو سو‘ پھر پانچ سو‘ پھر سو‘ دو سو اور پھر روزانہ کبھی پچاس‘ کبھی ساٹھ روپے صدقہ دے کر بھول جاتا۔ اب تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کرم کردیا ہے کہ اسی یا سو روپے ہفتے اور مسجد کے سو روپے دیتا ہوں۔
میرے والد صاحب کا کام ختم ہوچکا تھا اور جب میں نے رمضان میں پانچ سو کا صدقہ کیا تو میرے والد صاحب کاکام جو بالکل ختم ہوچکا تھا صرف پانچ دن میں دوبارہ پہلے سے زیادہ چل پڑا۔ حالانکہ ہم سب پریشان تھے کہ اب ہمارا کیا بنے گا۔۔۔؟؟؟ اور تو اور ہم شہر تک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔ جب میں صدقہ دیتا ہوں تو واقعی میرا رب مجھے واپس دیتا ہوں اور پھر سمجھ نہیں آتی کہ پیسے کہاں کہاں سے آتے ہیں اور میری مشکلیں ایسے ٹلتی ہیں کہ بعض دفعہ میں مشکلیں اتنی جلدی ٹلنے پر حیران و پریشان ہوتا ہوں۔
میرا ایک دوست مجھ سے کہنے لگا کہ میں سائیکل کی ٹیوب سال میں پانچ یا چھ مرتبہ تبدیل کراتا ہوں۔۔۔ جبکہ میں سائیکل کی ٹیوب سال میں صرف ایک بار تبدیل کراتا ہوں اور بھول جاتا ہوں۔۔۔ اس کو بھی میں نے صدقہ کرنے کا کہا۔ صدقہ میں اس نیت سے بھی کرتا ہوں کہ یااللہ آخرت میں بھی اس کا حصہ دینا اور یہ بھی نیت کرتا ہوں کہ یااللہ میری دنیا اور آخرت آسان کردے۔ اللہ نے صدقہ کی برکت سے دنیا تو میری زیادہ آسان کردی ہے اور انشاء اللہ آخرت بھی صدقہ کی برکت سے آسان ہوجائے گی۔
محترم قارئین! ایک بات بار بار میرے ذہن میں آجاتی ہے کہ عبقری میں موجود تجربات و مشاہدات کی وجہ سے مجھے عبقری پر یقین آیا تھا اور اس یقین کی وجہ سے مجھے حضرت حکیم صاحب پر یقین آیا تھا اگر میں نہیں لکھوں گا تو یہ عبقری کے ساتھ خیانت ہوگی‘ آخر یہ لکھنا بھی تو صدقہ جاریہ ہے۔ شاید اس لکھنے کی وجہ سے ہمیں وہ مل جائے جس کے ہم قابل بھی نہ ہوں۔میری قارئین سے گزارش ہے کہ آپ بھی لکھیں چاہے وہ چھوٹا سا ایک واقعہ ہی کیوںنہ ہو۔۔۔؟ یقیناً وہ بھی آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا اور اس سے بہترین کوئی صدقہ ہونہیں سکتا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 236 reviews.