تہجد کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ یَامُھَیْمِنُ پڑھ کر مراقبہ کرنے سے غیب کی دنیا سامنے آجاتی ہے۔ گمشدہ چیزیں ارادہ کے ساتھ نظر کے سامنے آجاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا یہ اسم تین روز تک ایک ہزار ایک سو مرتبہ پڑھنا استخارہ ہے۔ اللہ کے فضل سے تین روز میں بات معلوم ہوجاتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور گیارہ سو مرتبہ یَامُھَیْمِنُ پڑ ھ کر جو بات معلوم کرنی ہو اس کو دل میں دہراتے دہراتے سوجائیں۔ یہ استخارہ میں نے کئی لوگوں کو بتایا اور میں خود بھی ضرورتاً ضرور کرتی ہوں۔
(بیگم منظور‘ حویلی لکھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں