Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کاشافی علاج ۔ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

٭پیٹ میں زخم٭ڈیپریشن اور پھرآپریشن٭منہ پر سوجن اور دانے٭پیچیدہ بیماریاں

 توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔  نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

پیٹ میں زخم
میری عمر 42 سال ہے‘ چار بیٹیاں ایک بیٹا ہے‘ دو سال پہلے بائیں جانب لقوہ ہوا تھا‘ پھر ایک سال بعد ہرنیا کا آپریشن ہوا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد بادی بواسیر اور چھوٹی آنت میں زخم ہوگئے۔ پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے جس کیلئے حب مقل کھارہی ہوں۔ کبھی فائدہ ہوتا ہے کبھی نہیں۔ مجھے بچپن سےریشے کی شکایت ہے۔ لقوےکے بعد میرا وزن بہت کم ہوگیا ہے۔ دو سال گزرنے کے بعد تک منہ ٹیڑھا ہے۔ میری کمر کے بائیں جانب بھی ہروقت درد رہتا ہے پھر ران اور پاؤں کے تلے میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ جوڑوں کا درد ہے‘ یہ چھ ماہ سے ہے۔ بادی چیزیں کھانے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ قبض رہتا ہے‘ میرے والدین دنیا میں نہیں‘ شوہر مزدور آدمی ہے‘ اگر فالج ہوگیا تو مجھے کون سنبھالے گا‘ دوائی اور پرہیز بھی بتادیں۔   (تابندہ‘ کوہاٹ)۔

مشورہ: پیٹ میں کہیں بھی زخم ہو تو مرچ سے پرہیز ضروری ہے‘ خاص طور پر معدہ اور آنتوں کے زخم میں مرچ نہیں کھانی چاہیے۔ البتہ ان حالات میں آپ چائے سے روٹی کھاسکتی ہیں۔ پانچوں دالیں ملا کر پتلے شورے کی طرح پکا کر اس سے روٹی کھاسکتی ہیں۔ صرف لونگ پیس کر رکھیں۔ غذا کے بعد ایک دو چٹکی چائے یا پانی سے کھائیں۔ سردی اور سرد چیزوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

ڈیپریشن اور پھرآپریشن
میری عمر 31 سال ہے‘ میرے دو بچے ہیں جو نارمل ہیں۔ آج سے پانچ ماہ قبل دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہوگیا اور سر کے اوپر غبار چھانے لگا‘ گھبراہٹ طاری ہوگئی۔ ڈاکٹر نے دل کی دھڑکن تیز ہوجانے کی وجہ یہ بتائی کہ ڈیپریشن ہے۔ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ بس پچھلے سال ٹانسلز کا آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن خراب ہوگیا اور کافی تکلیف اٹھانی پڑی۔ آج کل میری طبیعت بہت بے چین رہتی ہے۔ دل کی دھڑکن بے ترتیب رہتی ہے۔ بی پی نارمل رہتا ہے۔ کبھی کبھی گلے میں کوئی چیز اٹکی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ کبھی سینے میں چبھن ہوتی ہے۔ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ پرسکون رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کوئی گھریلو مسئلہ بھی نہیں ہے۔ والدین‘ شوہر‘ سسرال والے سب خیال رکھتے ہیں۔ (ط،لاہور)۔

مشورہ: غالباً یہ اختناق الرحم ہے۔ یہ بیماری عام طور پر کنواری بچیوں میں پائی جاتی ہے۔ جو شادی ہونے پر خودبخود جاتی رہتی ہے۔ شادی شدہ خواتین میں یہ بیماری کم ہی ہوتی ہے۔ خاص طور پر بچوں والی خواتین میں نہیں پائی جاتی۔ اس مرض کا اصولی علاج ضروری ہے جو اچھے اور تجربہ کار طبیب کاکام ہے۔ بہرکیف آپ غذا کے بعد کبدنوشادری ایک گولی دوپہر اور رات کو کھائیں۔ صبح بادام کا حلوہ دیسی گھی خالص میں بنا کر کھائیں۔ توس پر گائے کا تازہ مکھن لگا کر کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو کسی بھی قسم کا کدو‘ لوکی‘ شلجم‘ گاجر‘ ٹینڈے خالص دیسی گھی میں شوربا بنا کر چمچ سے یا روٹی کیساتھ کھائیں۔ عمدہ میٹھے انگور‘ پپیتہ‘ خربوزہ کھاسکتی ہیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

قے اور شدید بدبو
ہم سیر کیلئے گئے تھے‘ وہاں رات کو چکن پراٹھا کھایا تھا‘ رات کو پیٹ میں سخت تکلیف شروع ہوگئی‘ پرائیویٹ ہسپتال میں دکھایا‘ انہوں نے فوری علاج کیا‘ کچھ سکون ہوا مگر قے نہیں رکی‘ قے میں شدید بدبو ہے۔   (شکیل‘ راولپنڈی)

مشورہ: یہ ایلاؤس معلوم ہوتا ہے۔ جوارش انارین دن میں تین بار آدھی آدھی چمچ کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ جب تک قے نہ رکے غذا نہیں لینی چاہیے۔ کمزوری محسوس کریں تو ڈرپ لگواسکتے ہیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

غصے کا علاج
میری عمر 45 سال ہے‘ شادی شدہ ہوں‘ تین بچے ہیں۔ اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے غصہ بہت جلدی آجاتا ہے۔ پہلے تو اتنا زیادہ نہیں آتا تھا‘ اب تو بہت آتا ہے۔ خاص طور پر بچوں پر‘ بیوی بھی ڈرتی رہتی ہے۔ اس غصے کی وجہ سے گھر کا ماحول بھی ویسا نہیں رہا جیسا پہلے تھا۔ کوئی علاج تجویز کریں۔ (شوکت علی‘ اوکاڑہ)

مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں آپ آرام کم کرتے ہیں۔ کام کے ساتھ آرام کا بھی خیال رکھیں اور تفریح کا بھی خیال رکھیں۔ غذا کے بعد عرق گلاب سہ آتشہ اصلی دو اونس دوپہر رات کو پئیں۔ تمام تازہ پھل کھائیں مگر پھلوں کے جوس سے پرہیز رکھیں۔ پانچوں وقت نماز جماعت کے ساتھ ادا کریں۔ اگر کولیسٹرول نارمل ہے تو خالص مکھن توس پر لگا کر ناشتے میں لیں۔ کسٹرڈ‘ فرنی‘ کھیر‘ ربڑی‘ گاجر کا حلوہ‘ کدو کا حلوہ خالص دیسی گھر میں بنا ہوا بادام کا حلوہ چمچ دو چمچ غذا کے بعد کھائیں مگر صبح وشام واک بھی ضرور کریں۔ ایسا نہ ہو کہ کولیسٹرول زیادہ ہوجائے۔ عمدہ قسم کا دیسی خالص عطر گلاب سونگھیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

منہ پر سوجن اور دانے
مجھے معدے کا مسئلہ ہے جو تقریباً بچپن سے ہے‘ بچپن میں جب کوئی مصالحے دارسالن یا کوئی چیز رات کو کھا کر سوجاتی تھی تو الٹی آجاتی اورطبیعت بہت زیادہ خراب ہوجاتی تھی لیکن معدے میں نہ جلن ہے اور نہ کسی وجہ سے ہوتی ہے۔ جوڑوں کا درد تو تقریباً دو ڈھائی سال سے ہے جس کی دوا ایک حکیم صاحب سے لے رہی ہوں جس سے بہت افاقہ ہے۔ وہ بڑا گوشت اور چاول منع کرتے ہیں۔ سب سےپہلے میرے منہ پر سوجن ہوئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ ایک دن تقریباً تین بار چائے پی اور رات کو آلو گوشت اور چاول کھالئے جس سے رات کو سونے کے بعد صبح منہ سوج کر سرخ ہوچکا تھا‘ ڈاکٹر کو دکھایا اور دو دن کی ادویات کھائیں تو یہ مسئلہ ختم ہوگیا پھر کچھ دن کے بعد منہ پر جلن ہوئی اور سرخی مائل ہوگیا‘ جلد کے ماہر ڈاکٹر کو دکھایا اور دوا لی اس سے جلن اور سرخی تو ختم ہوگئی لیکن گردن اور موٹے موٹے دانے نکلے ہوئے تھے اور منہ پر کالے دھبے نمایاں ہوتے چلے گئے۔ منہ پر ایک تہہ سی بنی ہوئی ہے۔ کالے کالے نشانوں کی دوائی بہت مہنگی تھی اس لیے نہیں لی۔ لیکن میں کیلشیم کی گولیاں ابھی بھی کھاتی ہوں اب میں ایک کریم استعمال کررہی ہوں مگر کالے نشان نہیں جارہے۔ جلن اور سرخی بھی بالکل ختم ہوچکی ہے۔ جسم پر اور کہیں کوئی الرجی نہیں۔ (صدف‘ ملتان)

مشورہ: اگر دوائیں اسٹرائڈز سے پاک ہیں تو جاری رکھیں جہاں اتنا فائدہ ہوا ہے باقی بھی ہوجائے گا‘ علاج تبدیل نہ کریں۔ بعض بیماریوں میں شروع میں جلدی فائدہ محسوس ہوتا ہے مگر بعد میں آہستہ آہستہ محسوس ہوتا ہے۔ آپ کے جسم میں طاقت اور حرارت کم ہے غیر طبعی حدت صفراوی موجود معلوم ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں حساسیت پیدا ہوگئی ہے سرد دواؤں اور ٹھنڈی غذاؤں سے حساسیت کم ہوجائے گی مگر ساتھ ضعف زیادہ ہوجائے گا۔ طاقت کی دواؤں اور غذاؤں سے حساسیت زیادہ ہوگی اور دوبارہ جلد خراب ہوجائے گی۔ یہ دو باتیں بنیادی ہیں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔

جڑ والی گلٹی
میری عمر 50 سال ہے‘ حال ہی میں ماہانہ ایام میں بے قاعدگی شروع ہوئی ہے‘ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں میری دائیں بریسٹ میں اچانک ایک گلٹی ظاہر ہوئی‘ اس میں کوئی درد نہیں تھا‘ گلٹی سخت ہے البتہ اس میں وقتاً فوقتاً درد کا ایک کرنٹ سا گزرتا ہے‘ پھر فوراً ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس میں درد نہیں ہے۔ میں الٹرساؤنڈ کروایا تو معلوم ہوا کہ جڑ والی گلٹی ہے لیکن آپریشن سے معلوم ہوگا کہ یہ کس نوعیت کی ہے۔ کوئی علاج تجویز کریں۔   (ایک بہن‘ پشاور)۔

مشورہ: مزید تاخیر کیے بغیر فوراً کینسر کے کسی بڑے معروف ہسپتال میں جاکر اس کے مخصوص ٹیسٹ کروائیں اور کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد اسے فوراً نکلوادیں۔ اس ضمن میں وقت ضائع کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ خاص طورپر میموگرافی اور بایوپسی ٹیسٹ سے اصل مرض کا پتہ چل سکتا ہے۔

پیچیدہ بیماریاں
میری عمر 22 سال ہے جو بیماریاں مجھے لاحق ہیں‘ ان کا علاج کرانے کے باوجود یہ مزید پیچیدہ ہوگئی ہیں‘ شروع میں سستی پیدا ہوئی اور پھر آہستہ آہستہ بھولنے کی بیماری بھی ہوگئی جو اب بڑھ کر اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کوئی بھی بات یا تحریر یاد نہیں رہتی۔ تقریباً ایک آدھ گھنٹے کے بعد سب کچھ بھول جاتا ہوں۔ اعصاب بھی کافی کمزور ہیں۔ سستی اور غصہ بڑھ گیاہے۔ بچوں کا شور برداشت نہیں ہوتا۔ عشاء کی نماز کے بعد سوجاتا ہوں۔ لیکن صبح جلدی نہیں اٹھا جاتا۔ پڑھتا ہوں تو دماغ بھاری اور آنکھوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ دو سال پہلے دماغ اور نظر کیلئے بادام‘ سونف اور مصری ملا کر وہ نسخہ ایک ماہ تک استعمال کیا تھا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ (اعظم اقبال‘ پشاور)۔
مشورہ: دس دانے بادام اور 31 دانے کشمش کے ناشتہ کرنے میں ہی کھالیا کریں۔ عمدہ اصلی خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا چھ گرام شام کو کھائیں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

اندرونی طور پر انتہائی کمزور
میرے تین مسئلے ہیں‘ پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ جب ایام آتے ہیں تو ناف‘ کمر کے نچلے حصے اور ٹانگوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ یہ درد کبھی کم اور کبھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ لیکوریا کا ہے‘ مجھے چودہ پندرہ سال کی عمر سے لیکوریا کی بیماری ہوگئی تھی۔ میں نے پاک سپاری کھانا شروع کی مگر فائدہ کم ہے۔ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے سردی بہت زیادہ لگتی ہے۔ پوری سردیاں میرے ہاتھ پاؤں‘ برف کی طرح ٹھنڈے رہتے ہیں۔ میں بظاہر صحت مند لگتی ہوں مگر اندرونی طور پر انتہائی کمزور ہوں۔ (ص،ا)
۔
مشورہ: عمدہ اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ بکرے کا گوشت خالص دیسی گھی میں پکا کر روٹی سے کھائیں۔ عمدہ بادام‘ کشمش‘ شہد کھائیں۔ انار‘ انگور‘ عمدہ میٹھے آم کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 231 reviews.