Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

اپریل کے جوابات

۔1۔ ایک بھائی نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے وظیفہ کہا ہے تو عرض ہے کہ آپ پہلے نیت پکی کریں اور صبح و شام ایک ایک تسبیح یَامَانِعُ کی پڑھیں۔ نماز کی پابندی لازمی کریں اور اللہ سے رو رو کر دعا کریں۔ انشاء اللہ یَامَانِعُ  کی برکت سے آپ کی سگریٹ نوشی کی عادت ترک ہوجائیگی۔یہ آپ خود کریں‘ میرے عزیز ہیں انہوں نے سولہ سال پان کھایا لیکن اس عمل سے چند دنوں میں پان سے نفرت ہوگئی۔ (سیدہ عائشہ بیگم‘ لاہور)۔
2۔بی بی! آپ چہرے پر تازہ مکھن لگائیں اور کھانے میں زیادہ سے زیادہ فروٹ استعمال کریں اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاجَمِیْلُ یَااَللہُ کی پڑھیں انشاء اللہ چہرہ دانوں سے صاف ہوجائے گا اور رنگ صاف ستھرا اور پرنور ہوجائے گا۔(ڈاکٹر اشرف‘ گوجرانوالہ)۔
۔3۔محترم جاوید بھائی! آپ جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد آدھا آدھا چائے والا مکس کرکے دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔آپ نبیذ بنا کر پئیں۔ نبیذ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ کھجور کو باریک کاٹ لیںاور ساتھ کشمش بھی ملا لیں۔ رات کوایک جگ پانی میں آدھ پاؤ کھجور اور ایک چھٹانک کشمش بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر جگ میں موجود پانی کو اچھی طرح مکس کرکے پی لیں۔ یہی نبیذ ہے۔احتیاط: نبیذ کے پانی کو چوبیس گھنٹے گزرنے سے پہلے پہلے استعمال کرلیں۔(جاوید‘ لاہور)
۔4۔جوگناہوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں ان سب کیلئے میرا تجربہ شدہ وظیفہ حاضر خدمت ہے‘ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے۔

لَامَرْغُوْبِیْ اِلَّااللہ    لَامَطْلُوْبِیْ  اِلَّااللہ
لَامَحْبُوْبِیْ اِلَّااللہ    لَااِلٰہَ اِلَّااللہ

یہ وظیفہ 100 مرتبہ صبح و شام اور چلتے پھرتے کام کرتے ہروقت اللہ اللہ اللہ کا ذکر زبان پر جاری رہے اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا بھی کرتے رہیں۔ انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں آپ کا دل برائیوں سے اچاٹ ہوجائے گا۔ تجربہ شدہ وظیفہ ہے جس کا دل چاہے آزمالے۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو نیک بنادے۔ (غلام محمد‘ لاہور)

مئی کے سوالات

۔1۔محترم قارئین السلام علیکم! میری اس رمضان کوشش ہے کہ میں اپنی دنیا و آخرت سنوار لوں‘ میں مسجد جانا چاہتا ہوں مگر جانہیں پاتا۔۔۔ تراویح پڑھنا چاہتا ہوں مگر آدھی چھوڑ کر چلا آتا ہوں‘ قرآن پاک رمضان میں مکمل کرنے کی لاکھ کوشش کرتا ہوں مگر مکمل کرنہیں پاتا۔ میں اپنی اس روحانی بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ اگر کسی بھائی کے پاس کوئی نفس کو زیر کرنے کا وظیفہ ہے تو براہ کرم رمضان سے پہلے پہلے ارسال کردیں۔ (محمدخالد‘ پشاور)۔
۔2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرے بھائی ضیاء الرحمن اور میرے کان تھوڑے بہرے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں آلہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور کوئی علاج نہیں‘ کافی ادویات استعمال کیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ قارئین! کوئی ایسا وظیفہ یا نسخہ بتائیں کہ ہمارا بہرہ پن ختم ہوجائے۔ (عطاء الرحمٰن)۔
  ۔3۔ میرا قارئین سے سوال ہے کہ میں گزشتہ چھ سال سے بیمار ہوں‘ پہلے مجھے مانامائی‘ پھر ڈائی نیٹ پھر اس کے بعد ٹی بی ہوئی‘ اب میرا علاج تو ہوگیا ہے لیکن میرا جسم بہت کمزور ہے اور سن ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے سے چکر آنے لگتے ہیں۔ میرے جسم میں ہر وقت درد اور سستی رہتی ہے۔ قارئین سے درخواست ہے کہ وہ میری جسمانی ‘ مردانہ کمزوری کا علاج بتادیں۔ دوسرامسئلہ: میرے خصیتین بہت کمزور ہوگئے ہیں جب احتلام آتا ہے تو بہت درد کرتے ہیں۔(ج۔ر)۔
۔4۔ قارئین کرام السلام علیکم! رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔جیسے جیسے رمضان قریب آرہا ہے میری پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہ اس لیے کہ پہلے تین چار روزے رکھنے کے بعدمجھے شدید قبض اور بواسیر کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ اگر کسی بھائی کے پاس اس کا کوئی علاج ہوتو ضروربتائیں۔

(جمشید علی‘ قصور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 206 reviews.