Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

شکر بہت بڑی نعمت ہے جس کو یہ نعمت مل گئی اس کو تمام  بھلائیاں اور خوبیاں مل گئیں‘ قرآن و احادیث میں شکر کی بہت ہی اہمیت بیان فرمائی گئی ہے۔ چند مقامات کا انتخاب کرکے میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں:۔آپ ﷺ نے فرمایا جس نے لوگوں کا شکر ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا۔ (ابوداؤد)آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی کے احسان کا تذکرہ کیا گویا اس نے شکر ادا کردیا۔ (مجمع الزوائد) آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی چیز سے نوازا اور اس نے اسی کا تذکرہ کیا تو گویا کہ اس نے اس کا شکر ادا کردیا۔ جس نے چھپایا گویا اس نے ناشکری کی۔ (ابوداؤد)حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ نعمتیں شکر سے متعلق ہیں اور شکر سے زیادتی نعمت کا تعلق ہے‘ شکرو نعمت دونوں ایک ہی رسی سے بندھے ہیں۔ جب بندے سے شکر ختم ہوجاتا ہے تو نعمت کی زیادتی کا سلسلہ بھی منقطع ہوجاتا ہے۔ (ابی ابن دنیا) ۔آپ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو شکر ادا کرنے کی توفیق ہوگئی وہ کبھی نعمتوں میں برکت اور زیادتی سے محروم نہ رہے گا۔ (ابن مردویہ‘ مظہری)۔آپ ﷺ نے فرمایا: جس آدمی میں یہ تین باتیں ہوں گی اللہ پاک اسے اپنی حفاظت میںرکھے گا‘ اپنی نعمت سے اس پر ستاری فرمائے گا اور اسے اپنی محبت سے نوازے گا۔1۔ نوازا جائے تو شکر کرے۔ 2۔ قدرت پالے (انتقام پر) تو معاف کردے۔ 3۔ غصہ آجائے تو اسے ختم کردے (یعنی پی جائے) اس کے تقاضہ پر عمل نہ کرے۔ (ترغیب  وترہیب) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جس کو چار چیزیں مل گئیں ان کو دنیا و آخرت کی بھلائی نصیب ہوگئی۔ 1۔ شکر گزار دل۔ 2۔ذاکر زبان۔ 3۔ مصیبت پر صابر بدن۔ 4۔ ایسی بیوی جو نفس اور مال کی خیانت سے محفوظ ہو۔ (ابن ابی الدنیا) میرے شیخ حضرت خواجہ سید عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سالکین کو شکر کی بہت ترغیب دیا کرتے تھے جب بھی کوئی شخص آپ کے پاس اپنی پریشان زندگی کادکھڑا لے کر آتا آپ اسے شکر کی تلقین فرماتے اسی لیے میں بھی اپنے تمام متعلقین سے ایک بات بار بار عرض کرتا ہوں کہ صبح ایک تسبیح یااللہ تیرا شکر ہے کی پڑھا کریں اور شام کو ایک تسبیح یااللہ تیرا احسان کی پڑھاکریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 201 reviews.