Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

80 سال کی عمر میں بچوں جیسی دوڑ لگائیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان چھڑائی اور شام کو ایک عربی ڈاکٹر کے پاس میرے دوست مجھے لے گئے‘ وہ ہارٹ اسپیشلسٹ اور ساتھ حافظ قرآن بھی تھا الحمدللہ اس نے معائنے کے بعد کہا اس کیس میں آپریشن بہت زیادہ نقصان دہ ہے‘ آپ دوائی سے کام چلائیں۔
(پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے ارشاد کی روشنی میں مختصر تجربات ارسال خدمت ہیں:۔
گزشتہ ہفتے بندہ حسب معمول سیر کیلئے بھکر روڈ جھنگ صدر کے ساتھ چل رہا تھا کہ دوسری سائیڈ سے ایک اسی سالہ بزرگ‘ سفید ریش‘ پررعب شخصیت کے مالک ایک صاحب سڑک کراس کرکے سیدھے میرے پاس آئے۔ سلام کیا اور فرمانے لگے‘ میں تمہیں اپنی زندگی کے نچوڑ کاایک ٹوٹکہ بتاؤں۔ اسے پلے باندھ لو۔ تین باتوں پر عمل کرو۔ تمہیں قابل رشک صحت ملے گی۔ پیٹ نہیں بڑھے اور بچوں کی طرح دوڑ لگاتے پھروگے۔
۔1۔ ہمیشہ رات کو کم کھانا کھاؤ۔ 2۔ ہمیشہ ہلکا تکیہ لے کر سوؤ۔ تکیہ بالکل پتلا سا ہو‘ موٹا نہ ہو۔ 3۔ جب کھانا کھاؤ تو پہلے پانی پی لو۔ مجبوری ہو تو کچھ درمیان میں لیکن کھانے کے فوراً بعد پانی یا کوئی اور مشروب استعمال نہ کرو۔ گھڑی رکھ کر کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد پانی پیو۔ فرمانے لگے میں ساری عمر ان اصولوں پر عمل کرتا رہا ہوں اورآج 80 سال  کی عمر میں بچوں کے ساتھ دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔
ہیپاٹائٹس کیلئے احتیاط: میں اپنے دواخانہ میں بیٹھا تھا کہ ایک بزرگ تشریف لائے۔ میں نے احتراماً حسب طبع ان کی خدمت کی۔ بہت خوش ہوئے اور فرمانے لگے۔ میری طرف سے ایک ٹوٹکہ ذہن نشین کرلو کہ جو تندرست آدمی کھانا کھانے کے فوراً بعد پیشاب کرے گا۔ اسے کبھی ہیپاٹائٹس کی تکلیف نہ ہوگی۔

دل کے جملہ امراض اور ہیپاٹائٹس بالکل ختم
(صادق اعوان‘ رحیم یارخان)

میں فرانس کے شہر پیرس میں 32 سال مزدوری کرکے حال ہی میں ریٹائر ہوکر واپس آیا ہوں‘ میرے ساتھ ایک ایسا خوشگوار اور ناقابل فراموش حادثہ ہوا جسے میں آپ کے میگزین کی وساطت سے دوسرے پاکستانی بہن بھائیوں کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔ آپ اسے مختصر کرکے اپنے کسی شمارے میں شائع کردیں تاکہ سب لوگ مستفید ہوسکیں۔ ہوا یوں کہ مجھے وہاں دل کی خرابی کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹروں نے بائی پاس کا مشورہ دیا اور اس کیلئے میں ہسپتال داخل بھی ہوگیا مگر بعد میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد محسوس کیا کہ فوراً آپریشن کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ اندر مذکورہ نالیاں سوجی ہوئی ہیں یاد رہے کہ ان ہی دنوں مجھے سانس کی تکلیف بھی تھی جس کی وجہ سے مختلف قسم کی دوائیاں اور سپرے پمپ سانس کی نالیوں کو نرم کرنے کیلئے استعمال کرچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا پہلے آپ کی سوجن کا علاج کیا جائے کیونکہ ایسی حالت میں ٹانگے لگانا دشوار ہوسکتا ہے۔ مجھے آپریشن روم سے واپس کمرے میں بھیج دیا گیا تاکہ پہلے سوجن ختم کی جائے۔ اس دوران میرے عربی اور افریقن دوست مجھے ملنے کیلئے آئے تو انہوں نے حقیقت حال جاننے کے بعد مجھے ہسپتال سے رخصتی کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ فرانسیسی ہسپتالوں کےڈاکٹرز قابل بھروسہ نہیں انہی دنوں یاسر عرفات کا واقعہ بھی اخبارات میں آرہا تھا اور فلسطینی عوام اس کے پوسٹ مارٹم کیلئے مطالبہ کررہے تھے تو میں بھی شک میں پڑگیا کیونکہ مجھے اچھی طرح معلوم تھا کہ یہاں پر یہودیوں کا مکمل کنٹرول ہے اور انہوں نے یعنی میرے دوستوں نے بتایا کہ ڈاڑھی والے مسلمانوں کو خاص طور پر ہسپتال سے سیدھا قبرستان بھیجتے ہیں اور حکومت سے آپریشن کا پورا خرچہ بھی وصول کرتے ہیں۔
میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان چھڑائی اور شام کو ایک عربی ڈاکٹر کے پاس میرے دوست مجھے لے گئے‘ وہ ہارٹ اسپیشلسٹ اور ساتھ حافظ قرآن بھی تھا‘ الحمدللہ اس نے معائنے کے بعد کہا اس کیس میں آپریشن بہت زیادہ نقصان دہ ہے‘ آپ دوائی سے کام چلائیں۔
انہی دنوں میرے ہاتھ طب نبویﷺ کی ایک کتاب لگی‘ جس میں عجوہ کھجور سے نبی پاک ﷺ نے ایک صحابی سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے علاج کا حوالہ دیا گیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:کسی حکیم کی نگرانی میں اس کا علاج کیا جائے۔ میں انہی دنوں میں واپس آرہا تھا آتے وقت عمرے کی نیت سے سعودی عرب چلا گیا‘ حرم شریف میں خوب خوب جی بھر کر زم زم پیا اور واپسی پر دو کلو عجوہ کھجور بھی ساتھ لے کر آگیا۔
یہاں پاکستان میں اپنے محلے کے ایک عالم باعمل سے جو کہ حکمت بھی خوب جانتے ہیں ان سے احوال بیان کیے تو انہوں نے پوچھا کہ کیا تمہیں شوگر تو نہیں؟ میں نے عرض کیا نہیں تو فرمانے لگے روز کی آٹھ کھجوروں کے حساب سے سات دن کی خوراک یعنی 56 کھجوریں لے کر ان کی گٹھلی علیحدہ کروا کر اسے باریک کروالو اور پھر اس کے گودے اور کھجور کی گٹھلی کے برادے کو آپس میں مکس کرلو یہ گندھے ہوئے آٹے کی طرح ہوجائے گا پھر اس کی برابر برابر سات بڑی گولیاں بنالو اور ہر گولی صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھاؤ اور ناشتہ نہ کرو۔ میں نے حسب ہدایت صرف ایک ہفتے کی خوراک کے بعد محسوس کیا کہ تمام آثار بیماری کے دور ہوگئے اور میں نے اپنے آپ کو بالکل صحت مند محسوس کیا۔ اس بات کو آج پانچ چھ سال ہوچکے ہیں اس کے بعد میں نے ہر قسم کی دوائیاں بند کردیں‘ الحمدللہ اپنے آپ کو چاق وچوبند محسوس کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ نسخہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ شیئر کروں جو کہ دل کے ہاتھوں پریشان ہیں اور اس کیلئے ان کے گھر بار لٹ جاتے ہیں مگر صحیح صحت سے پھر بھی کوسوں دور رہتے ہیں۔ دن رات دوائیاں پھانکتے ہیں اور دو قدم بھی چلتے ہیں تو سانس پھول جاتی ہے۔ یہ بہت کم خرچہ نسخہ ہے‘ میں نے کئی بار سوچا کہ اس کو عام کروں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 195 reviews.