Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علم اعداد اور ٹیلی پیتھی کا انوکھا کرشمہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

آج میں بھی اپنا ایک آزمایا ہوا روحانی ٹوٹکہ بھیج رہا ہوں۔ مجھے میرے ایک دوست نے بتایا کہ میری اہلیہ کو گردے کی تکلیف تھی‘ اسے جب بھی درد ہوتا میں اول وآخر ایک بار درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کے اسے دم کردیتا تو اسے فوراً آرام آجاتا

گردے کے درد کیلئے لاجواب دم
(ح،ش)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ پچھلے پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس جیسا میگزین میں نے آج تک نہیں پڑھا۔ میں نے اس میں سے بہت سے نسخے اور وظائف آزمائے۔ آج میں بھی اپنا ایک آزمایا ہوا روحانی ٹوٹکہ بھیج رہا ہوں۔ مجھے میرے ایک دوست نے بتایا کہ میری اہلیہ کو گردے کی تکلیف تھی‘ اسے جب بھی درد ہوتا میں اول وآخر ایک بار درود شریف کے ساتھ سات مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کے اسے دم کردیتا تو اسے فوراً آرام آجاتا۔ اس کے علاوہ میری والدہ کو جسم میں مختلف جگہوں پر درد رہتا تھا ان کی درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر ’’لِیُعَذِّبَھُمْ‘‘ پڑھنے سے درد ختم ہوجاتا۔
جسمانی امراض کا روحانی علاج
(ایم اے قریشی‘ ملتان)
معزز قارئین عبقری! یہ علم اعداد اور ٹیلی تھراپی کا کرشمہ ہے اور بہت کم لوگوں نے اس علم کے بارے میں قلم اٹھایا ہے‘ میں یہ تو نہیں کہتا کہ اس علم سے متعلق لوگ نہیں جانتے  البتہ یہ بات حیران کن ضرور ہے کہ اب تک اس موضوع و علم پر قلم کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ خیر اپنی محدود معلومات اور طویل تجربہ کے تحت اس موضوع پر قلم اٹھانے کی حقیر سی کوشش کررہا ہوں۔طریقہ علاج بہت سادہ اور آسان ہے‘ درج ذیل میں بیماریوں کے نام اور ان کے علاج کیلئے اعداد لکھ رہا ہوں۔ آپ کسی بھی پین (بال پوائنٹ) کے مریض کے دائیں بازو کی کلائی پر مرض سے متعلقہ اعداد بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر لکھ دیں۔ انشاء اللہ ٹھیک آدھ گھنٹہ بعد آپ حیران کن نتائج سے ہمکنار ہوں گے اور مریض ٹھیک ہوجائے گا۔
بعدازشفاء میرے اور محترم حکیم صاحب اور ان کی پوری ٹیم کیلئے دعائے خیر فرمائیں جن کی انتھک محنت وکوشش سے آپ کو معلومات اور روحانی فیض و برکات حاصل ہوتی ہیں۔

جدول درج ذیل ہے۔
نام امراض
علاج امراض اور اسکے متعلقہ اعداد
گلے میں سوزش کا درد ختم
812-212-66-4
مچھر کےکاٹنے کا علاج
812-212-66-5
آگ یا گرم پانی سے جلنا
812-212-66-6
ہوائی جہاز یا بس میں الٹی
812-212-66-7
لوبلڈپریشر کیلئے
812-212-66-12
ہائی بلڈپریشر کیلئے
812-212-66-13
یرقان (پیلیا) ختم کرنے کیلئے
812-212-66-14
سخت سردی سےبچاؤ
812-212-66-24
فالج کا علاج
812-212-66-26
شوگر کنٹرول کرنے کیلئے
812-212-66-30
صدمہ یا خوف سے تکلیف ہونا
812-212-66-32
گھنٹوں‘ جوڑوں کی سوجن ختم
812-212-66-33
بواسیر ختم کرنے کیلئے
812-212-66-34
زہریلی گیس اور سوجن ختم
812-212-66-35
چہرے کی پھنسیاں ختم
5-66

گھٹنے کے درد کا روحانی فوری علاج
(محمد یونس ‘ باجوڑ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک جاننے والے باباجی کے گھٹنے میں بہت درد رہتا تھا اور اسی وجہ سے وہ نماز میں نہ رکوع کرسکتے تھے‘ نہ سجدہ اور نماز بیٹھ کر اشاروں سےپڑھتے تھے۔ میں نے زیتون کے تیل پر انہیں سورۂ کافرون 1001 مرتبہ کا دم کرکے دیا اور کہا رات کو سوتے وقت اس تیل کی مالش گھٹنے پر کرلیا کریں۔ اس کے بعد میں کہیں سفر پر چلا گیا آٹھ نو ماہ بعد جب ان سے ملاقات ہوئی تو بالکل ٹھیک تھے اور ان کے گھنٹے کا درد بالکل ختم ہوچکا تھا۔ اب تو نماز بالکل نارمل حالت میں پڑھتے ہیں۔

منزل اور شیطانی چیزوں سے نجات
(رشیدہ خانم‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے 9 ماہ ہوئے ہیں عبقری کا مطالعہ کرتے ہوئے مجھے اس 9ماہ میں وہ کچھ حاصل ہوا ہے جو پچھلے کئی سالوں میں حاصل نہ کرسکی۔ متاثر ہوکر آپ کے دواخانہ آئی‘ معلومات حاصل کیں‘ درس میں شریک ہوئی‘ بہت روحانی فائدہ اور سکون حاصل ہوا۔
چار سال پہلے میرا بیٹا بیمار ہوا‘ شیطانی چیزیں اسے مارتی تھیں‘ بہت سے عاملوں کے پاس گئی لیکن فراڈ نکلا‘ پھر تین سال پہلے ایک بزرگ ملے تو انہوں نے مجھے بیٹے کی طرف سے خوب ڈرایا اور بیعت کرنے کو کہا اور یہ کہا بیعت کرنے سے تمہارا بیٹا ٹھیک ہوجائے گا‘ اڑھائی سال علاج کے بعد اتنا فرق پڑا کہ پہلے ہر پانچ منٹ بعد طبیعت خراب ہوتی تھی پھر سات دن کے وقفے سے خراب ہونا شروع ہوگئی۔ اس پر انہوں نے کہہ دیا کہ لڑکا ڈرامہ کرتا ہے یا اس کا دماغ خراب ہے اس کا نفسیاتی علاج کراؤ۔ نفسیاتی علاج بھی کرایا مگر فرق نہیں پڑا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ تھا میں نے کیا اب میری سمجھ سے باہر ہے‘ میں بہت پریشان ہوئی‘ میں تقریباً دس سال سے’’ منزل‘‘ شوق اور باقاعدگی سے پڑھتی آرہی تھی اور اکثربیٹے پر دم بھی کرتی تھی ایک دن میں نے اپنے بیٹے پر دم کیا تو بچے نے بتایا کہ آپ کے دم کرنے کے تین منٹ بعد میرے جسم سے کوئی چیز لپٹ گئی ہے۔ پھر میں نے صبح و شام دم کرنا شروع کردیا۔ بچے نے کہا ہر دم پر پکڑ سخت ہوجاتی ہے میں سمجھ گئی کہ یہ اللہ نے کرم کردیا ہے۔ بس یہ بات آٹھ ماہ پہلے کی تھی وہ دن اور آج کا دن میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہے لیکن میں ’’منزل‘‘ کا دم مسلسل کررہی ہوں۔ (کسی بھی اسلامک بک سٹال سے ’’منزل‘‘ کے نام سے کتابچہ مل جائے گا)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 180 reviews.