Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

جو میں نے دیکھا  سنا اور سوچا

ایڈیٹر کے قلم سے

میں جہاں بے شمار لوگوں سے روزانہ ملاقات کرتا ہوں‘ روحانی اور جسمانی مسائل میں ان کی رہبری کرتا ہوں اور پھر تنہائیوں میں اللہ سے عرض کرتا ہوں۔ یااللہ! میرا گھر خالی‘ تیرا گھر بھرا ہوا‘ میرے خالی گھر سے اگر کوئی خالی چلا گیا تو کون سی ایسی بات ہے لیکن یااللہ! تیرےبھرے گھر سے کوئی خالی نہ جائے۔۔۔ بس! ٹوٹی پھوٹی دعاؤں میں اللہ سے عرض کردیتا ہوں۔ بس! پھر اللہ اپنے غیب کے خزانے سے لوگوں کی ضروریات‘ مسائل اور دعائیں پوری کر دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں لوگوں کے مشاہدات اور تجربات بھی اکٹھے کرتا رہتا ہوں‘ اس میں بعض عبرت کی چیزیں‘ نصیحت کے بول اور بعض کے طبی اور روحانی انوکھے تجربات ہوتے ہیں جوکہ قارئین کی نذرکرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہوں۔ ایک خاتون نے اپنا تجربہ بیان کیا۔ کہنے لگی: ایک ساس اپنی بہو کو مسلسل طعنے دے رہی تھی کہ معلوم یہ ہوتا ہے کہ میری بہو نے پیٹ ہی سے اندھے بچے جنے تھے‘ ایسی بدقسمت مکروہ بہو میرے گھر آئی ہے جس کی وجہ سے میرے پوتے پوتیوں کو عینکیں لگ گئی ہیں۔۔۔ اور اس طرح کی اور سخت سست باتیں کیے جارہی تھی‘ میں وہ سن رہی تھی‘ پتہ نہیںمجھے کیا سوجھی۔۔۔ (آج میںاس غلطی پر مسلسل نادم ہوں اور اپنی غلطی کا اعتراف کررہی ہوں) کچھ دن کے بعد میں دوبارہ اس کی بہو کی ماں کے گھر گئی‘ اس کی ماں مصلّے پر بیٹھی تسبیح وذکر کررہی تھی۔ وہی بات جو اس کی بیٹی کی ساس نے کی تھی میں نے وہ ساری کی ساری اُس کی ماں کو کہہ دی۔۔۔ اس کی ماں کے آنسو نکل آئے‘ اور بہو بہت زیادہ رنجیدہ اور غمزدہ ہوئی کہ یہ چیز ہمارے بس میں تو ہے نہیں! مجھے محسوس ہوا مجھے یہ بات نہیں کہنی چاہے تھی میری اس بات سے واقعی ان کا دل دکھا‘ بس پھر کیا تھا‘ کچھ ہی دنوں کے بعد میرے بچوں کی نظرکم ہونا شروع ہوگئی اور ان کو عینکیں لگ گئیں۔ اب مجھے احساس ہوتاہے کہ میں نے کیا کیا؟ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا‘ اور اس دکھ پر مجھے مسلسل ندامت ہے اب میں کیا کروں۔۔۔؟؟؟ میں بہت پریشان ہوں مجھے اُن کی چغلی نہیں کرنی چاہیے تھی اور میں اپنے کہے پر نادم ہوں وہ خاتون رو رو کر یہ بیان کررہی تھی کہ واقعی کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے اگر کسی کا دل دکھا دیا وہی غم جو اس کو لگا ہے کہیں ہمیں نہ لگ جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 169 reviews.