Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

روزہ طاقت ہے
(طاہرمنیر‘ چکوال)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اپنی زندگی کا اہم واقعہ رمضان شریف کے حوالے سے درج ذیل ہے:۔1976ء کا غالباً واقعہ ہے ‘ قیام پشاور کے دوران بندہ ویٹ لفٹنگ کے قومی مقابلوں کی تیاری کررہا تھا۔ اتفاق سے مقابلے رمضان المبارک کے فوراً بعد منعقد ہونے تھے‘ موسم گرما اپنے شباب پر تھا۔ روزہ کی حالت میں دن کے وقت ویٹ لفٹنگ کی پریکٹس کا تصور ہی محال ہے۔ سو میرےد وست زاہد صدیق اور میں نے بعد از تراویح پریکٹس کا شیڈول بنایا۔ جامع مسجد مہابت علی خان کی تاریخی مسجد میں تراویح کی نماز گیارہ بجے ختم ہوتی۔ خیبرپختونخواہ کے صوبہ میں نماز تراویح میں ختم القرآن کم دنوں میں مکمل ہوجاتا ہے۔ مہابت خان کی مسجد میں روزانہ پانچ پاروںکی منزل تراویح میں پڑھی جاتی اور اس طرح ایک ہفتہ میں ختم القرآن ہوتا تھا۔ نماز تراویح سے فارغ ہونے کے بعد ہم بارہ ایک بجے تک پریکٹس کرتے۔
رمضان المبارک میں ایک حدیث مبارکہ کا عملی مشاہدہ دیکھنے میں آیا۔ آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے کہ’’روزہ طاقت ہے‘‘ میں اکثر سوچتا اور غور کرتا کہ سارا دن بھوکا پیاسا رہ کر کیسے روزہ طاقت ہے لیکن سرکار مدینہ ﷺ کا فرمان سچا اور برحق ہے۔ کیونکہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ اسی موسم گرما کے رمضان المبارک میں قائم کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آل پاکستان ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میری تیسری پوزیشن تھی لیکن رمضان المبارک میں وزن اٹھانے کا ریکارڈ آل پاکستان مقابلہ سے پھر بھی زیادہ تھا۔ سبحان اللہ!

خاتمہ شوگر کیلئے لاجواب تحفہ
(حکیم عاشق‘کراچی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کے پاس کراچی کی ادویات کی ایجنسی ہے اور بندہ کا مطب بھی ہے۔ ایک مرتبہ میرے مطب پر ایک صاحب تشریف لائے بندے نے حسب عادت ان سے عرض کیا کہ عبقری سے کوئی فائدہ پایا ہو تو بتائیں کہنے لگے حکیم صاحب مجھے شوگر تھی اور یہ کہ دوائی سے قابو میں نہیں آرہی تھی مجبوراً ڈاکٹروں نے انسولین لگانے کا کہا مرتا کیا نہ کرتا۔۔۔ انسولین لگانا شروع کردی اور شوگر اتنی زیادہ تھی کہ دن میں چار انسولین لگاتا تھا تب کہیں جاکر شوگر کنٹرول ہوتی تھی۔ عبقری والوں کو اللہ رب العزت جزائے خیر عطا فرمائے کیونکہ یہ عبقری میگزین میں ایسے ایسے لاجواب اور پراثر وظائف شائع کرتے ہیں کہ جس کو کرنے سے پڑھنے سے عمل کرنے سے سارے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ بہرحال عبقری کے ایک شمارے میں جس کا نمبر اور ماہ مجھے یاد نہیں ایک عمل چھپا تھا شوگر کے مرض کیلئے بندہ نے وہ عمل کرنا شروع کیا اللہ کے فضل و کرم سے میری انسولین چھوٹ گئی‘ بندہ نے کہا انسولین چھوڑ کر آپ کوئی دوسری ادویات لے رہے ہونگے کہنے لگے نہیں نہیں حکیم صاحب! میں کوئی دوسری ادویات بالکل نہیں لے رہا اور الحمدللہ ایک عرصہ ہوا میری شوگر بالکل نارمل ہے۔ میرے اختیار پر انہوں نے جو عمل بتایا وہ حاضر خدمت ہے: سات سات بار اول و آخر درود شریف درمیان میں سات بار سورۂ فاتحہ‘ سات بار سورۂ کوثر گلاس پانی پر دم کرکے پئیں اور جب بھی پانی پئیں یہی عمل کرکے پئیں ورنہ کم از کم دن میں تین بار تو لازمی یہ عمل کریں۔
اسی طرح میرے مطب کراچی میں ایک خاتون تشریف لائیں کہنے لگیں حکیم صاحب میرے والد کو ایک عرصہ سے شوگر ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم انتہائی لاغر و کمزور ہوچکا ہے‘ دل دماغ کام نہیں کرتے‘ ہروقت اداس اور بجھے بجھے رہتے ہیں۔ ادویات لے رہے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا آپ کوئی عمل بتائیں۔ بندہ نے انہیں اوپر تحریر کردہ واقعہ سنایا اور عمل بتا کر تاکید کردی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سے کرنے کے تقریباً دو ماہ بعد یہ خاتون تشریف لائیں اور بتایا کہ اس عمل کی برکت سے اب شوگر اسی فیصد کنٹرول میں ہے اور جسم بھی صحت و تندرستی کی طرف گامزن ہے۔ اسی طرح اس نسخہ کیمیا سے کئی لوگ صحت مند ہوئے۔

چٹنی سے انسولین لینا بند

ایک بندہ تشریف لایا اورکہا عبقری میں جو چٹنی کا نسخہ شائع ہوا تھا وہ آپ ضرور شوگر کے مریضوں کو بتائیں بڑی ہی کامیاب اور شفاء بخش کی حامل چٹنی ہے۔ میری والدہ کو شوگر تھی جو کسی طرح بھی کم نہیں ہورہی تھی۔ ڈاکٹری ادویات کھانے کے باوجود 400، 500 سے کم نہیں ہورہی تھی۔ آخر کار ڈاکٹروں نےانسولین کا مشورہ دیا۔ بندہ نے اللہ کا نام لیکر چٹنی بنا کر استعمال کروانا شروع کردی۔ اللہ کے فضل و کرم سے دو سو کے قریب شوگر کم ہوگئی۔ نسخہ درج ہے:۔ سبز پودینہ‘ ادرک یا سونٹھ سبز‘ اناردانہ ہموزن ملا کر سل وٹے یا گرائینڈر میں خوب رگڑیں جتنا زیادہ رگڑیں گے اتنا زیادہ مفید و مؤثر ہوگا بعض لوگ اس میں ہموزن دیسی لہسن بھی ملا دیتے ہیں لیکن میں عموماً یہی 3 اجزاء استعمال کراتا ہوں اس میں مزید کوئی نمک مرچ نہ ڈالیں اکٹھی بھی بنا کر فریج میں رکھ سکتے ہیں روزانہ ایک سےڈیڑھ چمچ چھوٹا دن میں تین سے پانچ بار کھانے کے علاوہ یا کھانے کے ہمراہ جیسے دل چاہے استعمال کریں۔

روحانی و طبی سینوں کے راز
(نصراللہ معاویہ‘ بورے والہ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کا کرم اور نوازش ہے کہ آپ کے ذریعے وہ نسخےجو لوگ قبروں میں لے کر چلے جاتے تھے اور بعض تو ایسے بخیل کہ جب ان کے پاس نسخے لینے کیلئے گئے تو وہ کہنے لگے کہ ہم رشتہ دے سکتے ہیں ‘ نسخہ نہیں دےسکتے۔ ایسے بخل کے زمانے میں آپ نے جو عبقری رسالہ جاری کیا ہے یہ بہت بڑا جہاد اور اللہ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی اور بھلائی ہے اور بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا ہی ہمدردی کے واسطے کیا ہے اگر طبیب اور حکیم ایماندار ہو تو سب زیادہ بھلائی کرنے والا طبیب ہے ۔چند نسخے اور روحانی عمل جو سالہا سال کی جستجو کے بعد حاصل ہوئے اور تجربے کی کسوٹی پر پورے اترے۔ وہ تحفے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس کا نفع عوام الناس کو بھی ہو جو اس سے فائدہ اٹھائے وہ اس عاجز کیلئے ضرور دعا کردے۔

معدہ کیلئے لاجواب نسخہ
سب سے پہلے معدہ کیلئے نسخہ جس حکیم صاحب سے ملا ان کے ہاں تو ڈھیروں کے حساب سے ہر مہینہ بنتا اور بکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا خاندانی نسخہ ہے جو عرصہ دراز سے معمول کے مطابق ہے۔ میں نے کئی مرتبہ بنایا‘ معدہ کی گرمی کیلئے قبض اور گیس کیلئے‘ گلے کے امراض کیلئے‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں میں کھچاؤ اور دل کی گھبراہٹ کیلئے مفید اور بہترین زیادہ تعریف مناسب نہیں جو بنائے اس کے فوائد کا خود پتہ چل جائے گا۔ سفوف شیریں: ملٹھی 100 گرام‘ سونف 100 گرام‘ سنگ دانہ مرغ 100 گرام‘ زیرہ سفید 50 گرام‘ کلیجی 100 گرام‘ الائچی خورد 50 گرام‘ ست پودینہ 6 ماشہ‘ مصری 250 گرام‘ سنڈھ 50 گرام۔
تمام اجزاء باریک سفوف بنالیں‘ جوان بکرے کی کلیجی سوگرام لیکر بھون لیں‘ باریک کرکے سفوف میں ملالیں‘ اگر کوئی صاحب کلیجی نہ ڈالنا چاہے تو بغیر ڈالے بھی دوائی انشاء اللہ پورے فوائد دے گی۔

حب کیلئے زبردست عمل
21 کالی مرچ لے کر 21 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔ ہر مرچ پر ایک مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کرنا ہے جب ان شائنک پر پہنچیں تو مطلوب کا نام مع والدہ لیکر کہیں فلاں بن فلاں ھوالابتر۔ جائز محبت کیلئے جس سے جی چاہے کرے لیکن یہ بات یاد رکھیں اللہ کی نافرمانی کرنے والے فلاح نہیں پایا کرتے۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائےگا اور الٹ اثر ہوگا‘ اللہ تعالیٰ سب کو بچائے۔21 دن کا یہ عمل ہے۔ جمعرات سے عمل شروع کریں‘ آدھا کلو گوشت صدقہ دیں۔ ایک ہفتہ میں کام ہوجائے گا۔ اگر نہ ہو تو پھر صدقہ دیں‘ دوسرا ہفتہ پڑھائی‘ پھر صدقہ دیں‘ تیسرا ہفتہ پڑھائی کریں۔ انشاء اللہ العزیز کام ضرور بہ ضرور ہوگا۔ یہ ہمارا مجرب آزمایا عمل ہے۔ یہ ساری پڑھائی آگ کے قریب بیٹھ کر کرنی ہے آیۃ الکرسی کا حصار کریں تو بہتر ہے ڈر کی کوئی بات نہیں ۔ 21 دفعہ سورۂ کوثر پڑھ کر 21 کالی مرچ پر دم کریں۔ ایک دفعہ پڑھ کر ایک مرچ پر دم کریں۔ حب تمام عملوں سے بے نیاز کر دینے والا عمل ہے۔ زوجین کی محبت کیلئے بہت ہی مفید ہے۔

ہر اٹکا کام ہوجائے گا
حضرت حکیم صاحب کی کتاب ’’کالی دنیا کالا جادو ‘ وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات‘‘جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی تھی ۔ اس کتاب میں یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَاعَلِیُّ یَاوَلِیُّ یَامُغْنِیُ یَاغَنِیُّ والا عمل بارہ دن کا عمل ہے۔ ہر اٹکے ہوئے کام کیلئے اکسیر ہے۔ میں نے اس کو بار بار آزمایا ہے۔

جریان‘ نزلہ و زکام اور احتلام سے نجات
 ہر قسم کا درد نزلہ زکام‘ جریان احتلام کیلئےحب شفاء کے نام سے یہ گولیاں ہمارے دواخانے کی زینت بنی ہوئی ہیں جس حکیم صاحب سے یہ نسخہ ہمیں ملا‘ ان کا کہنا ہے کہ عرصہ 21 سال سے میں اس کو استعمال کروا رہا ہوں جس مریض کی بیماری سمجھ میں نہ آئے اس کو میں یہ گولیاںحب شفاء والی دے دیتا ہوں۔ اللہ اپنے کرم سے شفاء عطاء فرمادیتا ہے۔ سرعت انزال کیلئے بھی زبردست چیز ہے۔ بلکہ بعض مریضوں نے بتایا ہے کہ یہ قوت باہ پر بھی خوب کام کرتی ہے۔ حب شفاء کا نسخہ یہ ہے:۔ تخم جوز ماشل ایک تولہ‘ سنڈھ ایک تولہ‘ ریوند چینی ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ گوند کیکر کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں تیار کرلیں۔ خوراک: ایک گولی صبح و شام کھانے کے بعد۔ جریان‘ احتلام اور سرعت انزال اور لیکوریا کیلئے پانی کے ہمراہ دیں۔
جنات کی حاضری
سورۂ المومنون کی آخری چارآیات افحسبتم سے آخر تک 25 مرتبہ صبح و شام پڑھیں جب مریض پر حاضری کرنی ہو تو تین دفعہ پڑھ کر حاضری کریں۔ کبھی مایوسی نہیں ہوگی۔ یہ وہ آیات ہیں جن کے بارے میں حدیث پاک میں ہے کہ اگر یقین رکھنے والا پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ بھی پھٹ جائے۔ بہترین اور ہمارا مجرب عمل ہے۔ اس کے علاوہ یہ مرگی کا بھی زبردست علاج ہے ۔ عمل میں کوئی شک نہیں۔ شفاء منجانب اللہ ہے۔

میرا کامیاب استخارہ
(محمد اشفاق)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!یہ میرا کامیاب ترین استخارہ ہے‘ آج تک میں نے جو بھی کام شروع کیا ہے اس استخارہ کو کرنے کے بعد کیا ہے اور اس کے علاوہ جس جس کو بھی بتایا اس نے ہی اس کی تعریف کی ہے۔ عمل درج ذیل ہے: سونے سے پہلے یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَاخَبِیْرُاَخْبِرْنِیْ یَاوَہَّابُ ھَبْ لِیْ مِنْ اَسْرَارِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ ایک تسبیح‘ یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ تین تسبیح اور یَاخَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھنے کے بعد دو رکعت نماز استخارہ کے بعد تین دفعہ سورۂ یٰسین پڑھ کر اُسی جگہ سوجائیں۔ جو اشارہ فجر کی اذان سےپہلے مل جاتا ہے وہ ٹھیک ہوتا ہے۔

 ۔82!سال پرانے رسالے کے آزمانے نسخہ جات
(اقبال قریشی‘ کوئٹہ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری کے قارئین کیلئے ایک تحفہ لایا ہوں یقیناً پسند آئے گا۔ میرےپاس ایک میگزین ہے جو کہ الحکیم رسالہ مارچ 1932ء کا شمارہ ہے۔ اس میں سے میں نے کچھ مجربات جو کہ میں نے خود آزمائے ہوئے ہیں قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔برائے سنگرہنی و جلاب اتیسار:(صفتہ) گندھک آملہ سار 5 تولہ کو تین روز کنوار گندل کے رس میں کھرل کرکےایک مٹی کے کوزہ میں گل حکمت کرکے پانچ سیر اوپلوں کی آنچ دیں۔ تیار ہے۔ نکال کر سنگرہنی والے کو ایک رتی بالائی کے ساتھ (بشرطیکہ بخار نہ ہو) کھائیں‘ اگر بخار ہو تو بالائی کی بجائے بتاشہ میں دیں۔برائے بندش پیشاب: خواہ کسی بھی وجہ سے ہو(قفتہ) برگ درخت شیشم لیکر اس میں تھوڑا سانمک اور پانی ڈال کر آگ پر جوش دیں۔ جب اس میں پس(پس کا مطلب چپکنا) آجائے تو نلوں پر اس کا لیپ کریں‘ فوراً پیشاب کھل کر آجائے گا۔بواسیر ہرقسم: ایک ماشہ ست لیموں(ولایتی) 2 یا تین تولہ مکھن میں ملا کر کم از کم تین دن استعمال کریں‘ شرطیہ فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 864 reviews.