Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کریلامزیدار غذا‘ کئی بیماریوںسے شفاء

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

ہمارے بزرگ کریلے کے موسم میں تین چار مرتبہ اس کے چھلکوں کا سالن بنا کر بچوں بڑوں کو ضرور کھلاتے تھے جو کڑوا تو بہت ہوتا ہے مگر سب کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اس سالن کا نام چھلری رکھا ہوا ہے۔
ارسلان زاہد‘ ساہیوال

آم ایک ایسا پھل ہے جسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے‘ اسی طرح کریلا سبزیوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ کریلا کھانے میں بے حد لذیر اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے‘ اسے قدرت نے بے انتہا خوبیوں سے نوازا ہے‘ شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ایک قدرتی دوا ہے۔ کریلے صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انہیں اچھی طرح سکھالیں اور ان سوکھے ٹکڑوں کو باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں‘ شوگر کے مریضوں کو یہ پاؤڈر آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ رات سوتےو قت استعمال کروانے سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کریلے کے بیج‘ پتے‘ چھلکے سب اپنی اپنی جگہ مفید ہیں جو غذا کی غذا اور دوا کی دوا ہے۔ اسی لیے اس کو سبزی اور دوا کے طور پر یکساں استعمال کیا جاتا ہے۔ کریلے کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے اس کے کیمیائی اجزاء میں کیلشیم‘ فولاد‘ فاسفورس‘ پروٹین‘ کوٹین‘ وٹامن بی اور وٹامن سی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اس کا ذائقہ نہایت کڑوا ہوتا ہے لیکن مختلف طریقوں سے اس کا کڑوا پن دور کیا جاسکتا ہے کچھ گھرانوں میں کریلا بیجوں سمیت پکایا جاتا ہے جبکہ اکثر گھرانوں میں اسے بیج نکال کر پکایا جاتا ہے۔ سرد مزاج والوں اور بلغمی مزاج والوں کیلئے کریلے بے حد مفید ہیں۔ یہ بلغم کو ختم کرتا ہے اور پیٹ سے گیس خارج کرتا ہے‘ یہ اپھارہ دور کرکے پھولے ہوئے پیٹ کو ٹھیک کرکے بھوک بڑھاتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کومارتا ہے۔ کریلا چونکہ جوڑوں کے درد کو بھی شفاء دیتا ہے اس لیے گنٹھیا کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ فالج اور لقوہ کے مریضوں کو بھی شفاء دیتا ہے۔ کریلے کا کڑوا پن اس میں پائی جانے والے کافی مقدار میں کونین کی وجہ سے ہے اس لیے گرمیوں کےموسم میں اس کا استعمال پھوڑے پھنسیوں اور خون کی خرابی سے بچاتا ہے۔ گرمی کے دانوں کے علاوہ بخار کیلئے بھی مفید ہے‘ کریلا اعضائے رئیسہ کو طاقت ور بناتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ بھوک کی کمی اور ہاضمہ کیلئے بھی اس کا استعمال فائدہ بخش ہے۔ ہیضے کے مریض کو اگر کریلے کے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر پلایا جائے تو اس سے فوری افاقہ ہوتا ہے قے اوردست بند ہوجاتے ہیں۔ہمارے بزرگ کریلے کے موسم میں تین چار مرتبہ اس کے چھلکوں کا سالن بنا کر بچوں بڑوں کو ضرور کھلاتے تھے جو کڑوا تو بہت ہوتا ہے مگر سب کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اس سالن کا نام چھلری رکھا ہوا ہے۔ کریلا ایک مزیدار غذا اور کئی بیماریوں میں شفاء دیتا ہے۔ یہاں تک کہ بادی و خونی بواسیر جیسی مہلک بیماریوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 861 reviews.