Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نصائح لقمان

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

بیٹا جنازہ میں اہتمام سے شرکت کر اور تقریبات میں شرکت سے گریز کیا کرو اس لیے کہ جنازہ آخرت کی یاد کو تازہ کرتا ہے
یونس قادری‘ ٹنڈو آدم

بیٹا علماء کی مجلس میں کثرت سے بیٹھا کرو اور حکماء کی بات اہتمام سے سنا کرو‘ اللہ تعالیٰ حکمت کے نور سے مردہ دل کو ایسا زندہ فرماتے ہیں جیسا کہ زمین زوردار بارش سے زندہ ہوتی ہے۔ ٭بیٹا اللہ تعالیٰ سے اس طرح امید رکھو کہ اس کے عذاب سے بے خوف نہ ہوجاؤ اور اس طرح اس کے عذاب سے خوف کرو کہ اس کی رحمت سے ناامید نہ ہوجاؤ۔ ٭ بیٹا رب غفرلی (اے رب مجھے بخش دے) بہت کثرت سے پڑھا کرو۔ ٭ بیٹا نیک عمل اللہ تعالیٰ شانہٗ کے یقین کے بغیر نہیں ہوسکتا جس کا یقین ضعیف ہوگا اس کا عمل بھی سست ہوگا۔ ٭ بیٹا جب شیطان تجھ کو کسی شک میں مبتلا کرے تو اس کو یقین کے ساتھ مغلوب کر اور جب وہ تجھے عمل میں سستی کرنے کی طرف لے جائے تو قبر اور قیامت کی یاد سے اس پر غلبہ حاصل کر اور جب دنیا میں رغبت یا( یہاں کی تکلیف کے) خوف کے راستہ سے تیرے پاس آئے تو اس سے کہہ دے کہ دنیا ہر حال میں چھوٹنے والی ہے چیز ہے۔  ٭ بیٹا جس شخص کی عادتیں خراب ہونگی اس پر غم سوار ہوگا اور پہاڑ کی چٹانوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا احمقوںکو سمجھانے سے زیادہ آسان ہے۔  ٭ بیٹا جھوٹ سے اپنےآپ کو محفوظ رکھو کیونکہ جھوٹ بولنا چڑیا کے گوشت کی طرح لذیذ تو ہوتا ہے لیکن بہت جلد جھوٹ بولنے والے شخص کے ساتھ دشمنی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ ٭ بیٹا جنازہ میں اہتمام سے شرکت کر اور تقریبات میں شرکت سے گریز کیا کرو اس لیے کہ جنازہ آخرت کی یاد کو تازہ کرتا ہے اور تقریبات دنیا کی مشغولی کرتی ہیں۔ ٭ بیٹا جب پیٹ بھرا ہو اس وقت نہ کھاؤ پیٹ بھرےپر کھانے سے کتے کو ڈال دینا بہتر ہے۔ ٭  بیٹا نہ تو تم اتنا میٹھا بنو کہ لوگ تمہیں نگل جائیں‘ نہ اتنا کڑوا بنو کہ لوگ تھوک دیں۔ ٭ بیٹا تم مرغے سے عاجز نہ بنو کہ وہ تو سحر کے وقت جاگ کر چلانا شروع کردے اور تم بستر پر پڑے سوتے رہو۔ ٭ بیٹا توبہ میں دیر نہ کرو کہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں وہ دفعتاًآجاتی ہے۔  ٭بیٹا جاہل سے دوستی نہ کرو ایسا نہ ہو کہ اس کی جہالت کی باتیں تمہیں اچھی معلوم ہونے لگیں اور حکیم سے دشمنی مول نہ لو ایسا نہ ہو کہ وہ تم سے اعراض کرنے لگے اور پھر اس کی حکمتوں سے تم محروم ہوجاؤ۔ ٭ بیٹا اپنا کھانا متقی لوگوں کے سوا کسی کو نہ کھلاؤ اور اپنے کاموں میں علماء سے مشورہ لیا کر و اور اپنے آپ کو بُرے لوگوں کی صحبت سے دور رکھو کہ ان کے پاس بیٹھنے سے کسی خیر کی امید نہیں۔(فضائل صدقات‘ حصہ دوم صفحہ 369)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 852 reviews.