Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے انتہا ترقی وعزت‘ صرف ایک ماہ میں

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

چاند کی چودھویں تاریخ کو اوراس کے ساتھ جمعۃ المبارک کو بعد طلوع آفتاب درج بالا آیات313 مرتبہ اور روزانہ  بعد نماز عشا یا فجر یا کسی وقت میں101 مرتبہ یہی آیت مبارکہ چند روز تک پڑھی جائے تو فتوحات کے در کھل جائیں گے۔
عبداللطیف دامانی‘ اسلام آباد

ماہِ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس ماہ اللہ پاک کی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ بہت سے اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اللہ پاک کی مخلوق کو جہاں نیکی اور پرہیز گاری کے متعلقہ فوائد کثیر بیان کرتے اور بتاتے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اس ماہ مقدس میں بہت سے ایسے اعمال ترتیب دئیے جن کے کرنے سے نہ صرف انسان کی دنیا سنوری بلکہ آخرت بھی سنور گئی۔ رنج و غم سے نجات‘ رزق میں ترقی و برکت‘ جائز خواہشات کی فتوحات کے بہت سے اعمال بتائے ہیں۔ ترقی رزق و برکت کیلئے ایک مخصوص عمل بیان کرتا ہوں۔ آیت مبارکہ

اَللہُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنَّ یَشَاءُ وَھُوَالْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۔
۔1۔چاند کی چودھویں تاریخ کو اوراس کے ساتھ جمعۃ المبارک کو بعد طلوع آفتاب درج بالا آیات313 مرتبہ اور روزانہ  بعد نماز عشا یا فجر یا کسی وقت میں101 مرتبہ یہی آیت مبارکہ چند روز تک پڑھی جائے تو فتوحات کے در کھل جائیں گے۔ رزق میں بے انتہا ترقی ہو۔ مصائب و آلام سے ہمیشہ کیلئے امن رہے‘ سحرو جادو کا اثر ختم ہو‘ خواہشات پوری ہوں۔
۔2۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان کی تیرہ‘ چودہ‘ پندرہ تاریخ کو مندرجہ ذیل عمل ہر نماز کے بعد پڑھے اور بعد نماز بہت زیادہ پڑھے تو ان تین یوم کی بار ہا ریاضت اسے بہت سے اعمال سے بے نیاز کردے گی۔ اس کے پڑھنے سے گناہوں کی معافی‘ جمیع آفات سے تحفظ‘ قرضہ سے نجات‘ بیماری سے شفاء‘ قید سے رہائی‘ حکام میں عزت و آبرو‘ سروس میں ترقی‘ کمائی میں خیروبرکت‘ حاسدوںاور ظالموں سے نجات ہے۔

سُبْحَانَکَ یَااَللہُ تَعَالَیْتَ یَارَحْمٰنُ اَجْرِنَا مِنَ النَّارِ یَامَجِیْرُ سُبْحَانَکَ یَارَحِیْمُ تَعَالَیْتَ یَاکَرِیْمُ اَجْرِنَا مِنَ النَّارِ یَا مَجِیْدُ ۔
۔3۔ رحمتوں والے ماہ کے حوالے سے ایک آزمودہ عمل تحریر کر رہا ہوں اس عمل کو ضرور تیار کریں۔
ستائیس رمضان المبارک کی رات اور بعدنمازعشاء سات دانے جوئے کے لیکر ہر دانے پر ستر مرتبہ یَارَزَّاقُ پڑھیں۔ اب ان جوئے کے دانوں کو کسی سبز یا سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑا میں سی کر بٹوے میں رکھ لیں۔ انشاء اللہ سال بھر بٹوہ ہمیشہ روپوں سے بھرا رہے گا۔4۔ رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی سے مالدار بنیں۔ برکت والی تھیلی جس میں رقم ڈالنی ہے۔ روزانہ اس کے اوپر 129 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ صبح و شام اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھیں تو برکت ہمیشہ رہے گی۔پہلے عشرے کا عمل: جب رمضان المبارک کا چاند نظر آئے تین مرتبہ اول و آخر درود شریف درمیان میں 313 بار سورۂ کوثر مع تسمیہ رات کو کسی حصےمیں اس عمل کو کریں۔ اگر مجبوراً آپ رات کے کسی حصے میں نہیں کرسکتے تو دن کو بھی عمل کرسکتے ہیں۔ یعنی پہلے روزے والے دن گھر کا ہر فرد کرے۔ ہر فرد اپنی تھیلی رکھ سکتا ہے۔ اس میں دم کریں۔ یہ پہلی رمضان کا عمل ہے۔دوسرے عشرے کا عمل: 11 رمضان المبارک کو پھر تراویح کے بعد تین مرتبہ اول و آخر درودشریف کےساتھ 313 بار سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھنا ہے۔تیسرے عشرے کا عمل: 21 رمضان المبارک کو بھی درج بالا عمل پڑھنا ہے جبکہ عید والے دن عید کی نماز کے بعد یہی عمل پڑھنا ہے۔27 رمضان المبارک کا خاص عمل: برکت والی تھیلی جس میں آپ رقم رکھتے ہیں۔ 27 رمضان المبارک کی شب کو 11 بار درود شریف اول و آخر کے ساتھ  1100 بار سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھ کر برکت والی تھیلی پر دم کریں۔ سارا سال تھیلی سے رقم ختم نہیں ہوگی۔شرط یہ ہے کہ یہ عمل صرف 27 رمضان المبارک کی رات کو کرنا ہے۔ یہ عمل دنمیں نہیں کرسکتے۔ بہت برکت والا عمل ہے۔
جمعۃ الوداع کا خصوصی عمل برائے درد: اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں جمعۃ الوداع کے دن نماز عصر سے سورج غروب تک

اَلَمْ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَہٗ سَاکِنًا ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْہِ دَلِیْلًا ﴿ۙفرقان۴۵﴾لکھ کر اپنے پاس رکھے جس وقت جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو آپ اپنی درد والی جگہ پر باندھیں اور درج بالا آیت پڑھتے رہا کریں۔ جتنا بھی پرانا درد ہوگا۔ انشاء اللہ جاتا رہے گا اور چند دن میں درد کا سرے سے وجود ہی نہ رہے گا۔ ایسے اعمال دردوں کیلئے قاطع ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔یقین اور اعتماد شرط ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 846 reviews.