Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری (قسط نمبر20) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک طائف کے وا قعہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر تکلیف اٹھا نا پڑی لیکن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمتہ اللعالمین ہیں، نے بجائے ان لوگو ں کے لیے بد دعا کرنے کے اس طر ح دعا کی ” الہٰی پھول بر سا پتھروں والی زمینو ں پر “ ایک مر تبہ مکہ مکرمہ میں زبر دست قحط پڑا۔ لو گو ں نے ہڈیا ں اور چمڑے کھا نے شروع کر دئیے اور بقول شیخ سعدی ”یاراں فراموش کردند عشق “ اس زمانہ میں ابو سفیا ن ابھی حلقہ بگوش اسلام نہ ہوئے تھے ۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میںحاضر ہوئے ۔ اور کہا : ” محمدصلی اللہ علیہ وسلم! تم لو گو ں کو صلہ رحمی کی تعلیم دیتے ہو ۔ خود تمہاری قوم ہلا ک ہو رہی ہے ۔ اپنے خدا سے دعا کیو ں نہیں کرتے ۔ ابو سفیا ن اس وقت دشمن رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دشمن اسلام تھا۔ کوئی اور ہو تا تو ابوسفیان کو دھتکا ر دیتا کہ تم نے کون سا نیک سلوک میرے ساتھ کیا ہے۔ پھر خو د مشرکین مکہ کی ایذارسانی اور اذیتیں انسانیت کی حدود کو پھلا نگ گئی تھیں لیکن نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیا ن کی بات سن کر فوراً دعا کے لیے ہا تھ اٹھے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے اٹھے ہوئے ہا تھو ں کو خالی واپس لوٹانا پسند نہ فرمایا ۔دعا قبول ہوئی اور اس قدر مینہ بر سا کہ قحط دور ہو گیا ۔ ایک مر تبہ ایک کا فر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہا ں مہمان ٹھہرا ۔ رات کو سوتے ہوئے اس کے پیٹ میں کچھ گڑ بڑ ہوگئی اور بستر ہی پر پا خانہ نکل گیا ۔ صبح کو شر مندگی کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے ہی وہ اٹھ کر چلا گیا ۔ را ستہ میں یا د آیا کہ جلدی میں وہ اپنی تلوار وہیں بھول آیاہے ۔ تلو ار لینے کے لیے واپس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ سر ور کا ئنا ت،فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم خود بستر کو دھو رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ دوڑے اور عرض کرنے لگے : ” یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم یہ کام کیے دیتے ہیں ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما تے ہیں : ” نہیں نہیں وہ شخص میرا مہمان تھا اور مجھے ہی یہ کام کرنا چاہیے ۔ “پھر سر کا ر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس شخص پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بھائی ، تم اپنی تلوار یہیں بھول گئے تھے ۔ اسے لے جاﺅ۔“ سر کا ر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلا ق کریمانہ کو دیکھ کر اس شخص کے دل سے کفر و شرک کے دبیز پر دے اسی وقت دور ہو گئے اور وہ فوراً مشرف باسلام ہو گیا اور اپنے گنا ہو ں سے معافی ما نگی ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 484 reviews.