Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر اسلامﷺکا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

دریائے نیل کے کنارےحضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ کو ایک بچھو نظر آیا۔ انہوں نےسوچا اس موذی جانور کو ماردوں۔ا بھی وہ ہاتھ میں پتھر اٹھا ہی رہے تھے کہ وہ بھاگ کر پانی کے قریب پہنچ گیا اور اسی وقت کہیں سے ایک مینڈک نکلا‘ بچھو اس کی پشت پر سوار ہوگیا۔ مینڈک پانی میں تیرتا ہوا دوسرے کنارے جانے لگا۔ حضرت ذوالنون رحمۃ اللہ علیہ کو بھی جستجو ہوئی اور وہ بھی اس طرف جاپہنچے۔ بچھو مینڈک کی پشت سے اتر کر خشکی میں رینگتا ہوا ایک طرف چلا‘ جہاں ایک بدمست شرابی کے سر پر اژدہا اسے ڈسنے کا ارادہ کررہا تھا۔ بچھو نے بڑھ کر اژدہا کو ڈنگ مارا اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ نے شرابی کو جگایا۔ وہ جب بیدار ہوا تو اپنے پاس اژدہا کو دیکھ کر ڈرسے بھاگنے لگا۔ شیخ نے کہا: ’’اب اس سے کیا بھاگتا ہے‘ اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور بچھو کے ذریعہ تمہاری جان بچالی‘‘ اور پھر پورا قصہ سنایا۔شرابی نے یہ سن کر آسمان کی طرف سر اٹھایا اور کہا ’’خدا ایک غیرمسلم نافرمان پر تیرا یہ احسان ہے تو فرماں برداروں پر تیرا کتنا کرم عظیم ہوگا۔ تیری عزت و جلال کی قسم! میں اب کبھی تیری نافرمانی نہیں کروں گا اور رو رو کر یہ اشعار پڑھتے ہوئے وہاں سے چلا گیا۔
اے سونے والے! اللہ تعالیٰ تیری نگہبانی فرماتا ہے‘ ہر بُری شے سے جو اندھیرے میں چلتی ہے۔
کس طرح سوتی ہیں‘ آنکھیں ایسے بادشاہ سے جس کی جانب سے تیرے پاس عمدہ نعمتیں پہنچتی ہیں۔
قارئین! یہ واقعہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم سے کوئی بھی بڑی سے بڑی غلطی‘ نافرمانی‘ گناہ سرزرد ہوجائے تو ہم اللہ کی  رحمت اور اس کے کرم سے ناامید نہ ہوں۔ ہماری پہاڑوں جیسی نافرمانیاں اور سمندروں جیسے گناہ اُس کے ایک قطرہ رحمت کے بھی محتاج نہیں۔اسی لیے ہمیں بھی چاہیے کہ مسلم ہو یا غیرمسلم نیک ہو یا گنہگار سب سے پیارومحبت اور دلجوئی کے ساتھ رہیں نہ جانے کب رب کریم کی نگاہ انتخاب ان پر پڑجائے اور وہ اللہ کے دوستوں میں شمار ہونے لگیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 815 reviews.