عربی شمس
فارسی زرد آلو
سندھی زرد آلو
انگریزی Apricot
اس کا رنگ زرد اور سرخی مائل ہو تا ہے۔ اس کا مزاج سرد تر اور اس کے مغز گرم و تر ہو تے ہیں ۔ اس کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے اور مقدار خورا ک دس عدد تک ہے ۔ اس کے حسبِ ذیل فوائد ہیں ۔
خوبانی کے فوائد
(1) خوبا نی باعث اخرا ج صفرا ہے (2 ) ڈکا ریں آنے کو روکتی ہے (3 ) جملہ اعضا ءکو طا قت دیتی ہے (4) خوبا نی خون اور جو ش خون کو فا ئدہ دیتی ہے (5) خوبا نی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلا ئے جا ئیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں (6) سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے (7) سر د مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والو ں کے لیے خو بانی کا استعمال منا سب نہیں (8) جگر کی سختی کو دور کر تی ہے (9) تپ حار میں خوبا نی کھلا نے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لا تا ہے اور بخار اتر جا تاہے (10) اس کے رس کے چند قطرے کا نو ں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو تاہے اور کان کے درد سے افا قہ ہو تاہے (11) خو بانی ملین ، مسکن اور پیا س کو روکتی ہے(12) دس دانہ خوبانی اگر ہمرا ہ لسی استعمال کیے جائیں تو غذا کی نالی کی جلن دور ہو تی ہے (13) نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعما ل کر نا مفید ہو تا ہے ۔ (14)اگر کسی کی بھوک بند ہو جائے ، معدہ بو جھل ، اپھارہ ہو تو را ت سو تے وقت دو تولہ خشک خو بانی ، سو نف اور کالی ہڑڑ ہم وزن ہمرا ہ کھا نا، بے حد مفید ہو تاہے (15) سر چکرانے اورصبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خو بانی ایک پا ﺅ دودھ میں را ت کو اُبال کر اور مزید اس میں سو نف ایک تولہ ، دانہ بڑی الائچی تین ما شہ ملا کر ابا ل کر رکھیں اور صبح نہا ر منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے۔ (16) جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے (17) کھٹی خو بانی استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھا رہ پیدا ہو تاہے (18) ہا ئی بلڈ پریشر میں خو بانی کا استعمال بالکل نہیںکرنا چاہیے(19) خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہو تی ہے (20) خونی و با دی بوا سیر میں خو بانی کا استعمال مفید ہے اس سے مسو ں کی جلن اور چبھن نہیں ہو تی (21) خوبانی قبض کشا ہو تی ہے اور خورا ک کو جلد ہضم کر تی ہے (22) خوبانی کا مر بہ بنا یا جا تا ہے جو مقوی دل ، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہو تاہے (23) خوبانی کے مغز کے فوائد مغز با دام کے برا بر ہو تے ہیں (24) خوبانی میں بہترین غذائیت ہو تی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے (25) اگر خون میں تیزابیت ہو جائے تو روزانہ خشک خو بانی ایک چھٹانک ، اور دو تولے عنا ب رات کو بھگو کر صبح نہا ر منہ مل چھا ن کر ایک گلا س پانی چند روز تک متوا تر پینے سے فائدہ ہو تا ہے (26) بعض اطباءنے لکھا ہے کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں