Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

حقوق انسانی اور دیگر مخلو ق کے حقوق ایک مرید نے مرا د سے پو چھا : اللہ عزوجل سے دوستی کس طر ح کی جائے ؟ مرا د نے مر ید سے پو چھا : ” تم کسی سے دوستی کرنا چا ہو تو کیا کر و گے ؟ مر ید نے عر ض کیا : اس کے ساتھ حسنِ اخلا ق کا بر تا ﺅ کرینگے ، اس کی خا طر مدا رت کرینگے ، اس کا خیا ل رکھیں گے ۔ مرا د نے کہا : اگر یہ با تیں نہیں کرو گے یا تمہیں اس کے مواقع نہیں ملیں گے پھر کیا ہو گا ؟ مر ید نے عر ض کیا : ہو سکتا ہے کہ دوستی ختم ہو جائے ۔ مرا د نے فرمایا : دوستی اسوقت پختہ ہو تی ہے جب آدمی دوست کی دلچسپیو ں کو قبول کر لے ۔ا گر تم نما زی کے پکے دوست بننا چاہتے ہو تو اس کے ساتھ نما ز پڑھنا شروع کر دو .... جو ا کھیلنے والے کا دوست جوا ری ہو تا ہے اور نشہ کرنیوالے کا دوست اگر اس کے ساتھ نشہ نہیں کر تا تو آپس میں دوستی نہیں ہو تی ۔مر اد نے مرید سے سوال کیا : اللہ تعالی ٰ کیا کر تا ہے ؟ مرید نے اپنی ذہنی استطا عت کے مطا بق ادھر ادھر کی بہت سا ری با تیں کیں ۔ مرا د نے قطع کلا م کرتے ہوئے فر مایا کہ مختصر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلو ق کی خدمت کر تاہے ۔ اللہ سے اگر دوستی کرنی ہے تو مخلو ق کی خدمت کر و۔ مرا د نے مز ید تشریح فرمائی :کیا تم نے بکری دیکھی ہے ؟ مر ید نے عر ض کیا : جی ہا ں دیکھی ہے ۔ پو چھا : بکری کیا کر تی ہے ؟ مر ید نے عر ض کیا : بکر ی دودھ دیتی ہے ، لو گ اس کا گوشت کھا تے ہیں ۔ اس کی کھا ل انسانوں کے کا م آتی ہے ۔ مرا د نے فرمایا : اس کا مطلب یہ ہو اکہ بکری انسان کی خدمت میں مصر و ف ہے ۔ مرا د نے پو چھا : زمین کی کیا ڈیو ٹی ہے ؟ مر ید نے عرض کیا : زمین میں کھیتیا ں لہلا تی ہیں ، زمین درخت اگا تی ہے ۔ درختو ں پر پھل لگتے ہیں ۔ انسانو ں کو خوش کرنے کے لیے پھو لو ں میں رنگبھرتی ہے ۔ مرا دنے سو ال کیا : بکری اور زمین کا کیا ر شتہ ہے ؟ مر ید نے عر ض کیا : بکری زمین پر گھا س چر تی ہے ، درختو ں کے پتے کھا تی ہے ۔ مرا د نے ارشاد فرمایا کہ : دنیا کا نظام یہ ہے کہ ہر شے دوسر ے کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ۔ جب” غیر اشر ف مخلوق “اللہ کی مخلوق کی خدمت کر رہی ہے تو انسا ن کا بھی فرض ہے کہ مخلوقات کی خدمت کرے ۔ جب سالک اس رمز کو سمجھ لیتا ہے او ر مخلوقِ خدا کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیتا ہے تو اسے اپنے با پ آدم علیہ السلام کا ورثہ منتقل ہو جا تاہے ۔ آدم علیہ السلام : سب کے با پ ہیں ۔ با پ اولا د کی خدمت کر تا ہے.... اولا د کو پا لتا پو ستا ہے ۔ آدم کا ہر بیٹا بھی آدم کی اولا د کابا پ ہے ۔ با پ کا یہ فرض ہے کہ اولا د کی خدمت کرے ۔ آدم زاد کو بلا تخصیص مخلوق کی خدمت اس لیے کر نی چا ہیے کہ دوسری مخلو قات بھی آدم کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ (مرسلہ : بنت سید یو سف کا ظمی ، کڑیا نوالہ ) ضعف دما غ کے لیے مجر ب نسخہ جنا ب حکیم صاحب سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ بندہ کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کر رہا ہے ۔ آپ کا یہ رسالہ بفضل خدا خدمت خلق میں مصروف عمل ہے ۔ آپ کی ترغیب پر ایک نسخہ تحریر کر رہا ہو ں ۔ جس سے یقینا لو گو ں کو فائدہ ہو گا۔ یہ نسخہ میںنے ایک کتا ب میں پڑھا تھا اور میں نے خود آزما یا تھا بہت فا ئدہ ہو ا۔ ” کشتہ مر جان جوا ہر والا “ نسخہ یہ ہے ۔ ھوالشا فی : شاخ مر جان عمدہ ایک تولہ ، یاقوت اعلیٰ تین ما شہ ، عنبرا شہب ایک ماشہ ، ورق نقرہ تین ما شہ ، ورق طلا ءایک ما شہ ، زمر د سبز تین ما شہ ، عرق کیو ڑہ میں چاپہر کھر ل کر کے ٹکیہ بنا کر مٹی کے کورے کو زہ میں گل حکمت کر کے دس سیر اپلو ں کی آگ دیں ۔ تر کیب استعمال : دو چا ول سے تین چا ول ہمرا ہ خمیرہ گاﺅ زبان یا مکھن سے کھائیں ، ان شا ءاللہ پندرہ روز میں ہی کا فی فائد ہ نظر آئے گا ۔ میں نے یہ نسخہ ضعف دما غ کے لیے استعمال کیا۔ ا گر مر ض زیا دہ ہو تو دو سے تین ماہ تک استعمال کریں ۔ یہ مسیح الملک حکیم حافظ اجمل خان مر حوم دہلوی کے خا ص الخا ص مجر بات میں سے ہے ۔ ضرور بنا کر فیض حاصل کیجئے ۔ (مر سلہ : محمد ادریس ۔ ڈیرہ اسما عیل خان) انمول اصول، زندگی کے رہبر ٭ بلند کر دار انسان نا مسا عد حالا ت میں بھی سر بلند رہتا ہے ، نا امید ہو کر شکست قبو ل نہیں کرتا ٭ ہر آدمی مشور ہ دینے کی صلا حیت نہیں رکھتا ٭ مطمئن اور آرام پسند لوگ کبھی ترقی نہیں کر سکتے ٭ تحریر ایک خامو ش آواز اور قلم ہا تھ کی زبان ہے ٭ غصہ تھوڑی دیر کی اور غرور ہمیشہ کی دیوانگی ہے ٭خوبصور تی علم و ادب سے حاصل ہو تی ہے لبا س سے نہیں ٭ زبان کی حفا ظت دولت سے مشکل ہے ٭غریب کو صدقہ دینے سے صرف صدقے کا اور غریب رشتہ دار کو دینے سے د و گنا ثوا ب ملتا ہے ایک صدقے کا دوسرا رشتہ داری کا حق ادا کرنے کا ٭ معا فی بہت اچھا انتقام ہے ٭ دولت کے بھو کے کو کبھی سکون نصیب نہیں ہو تا ٭ عورت صرف ایک را ز مخفی رکھ سکتی ہے او ر وہ ہے اس کی عمر٭ ہر کسی کی با ت سن لو مگر اپنا فیصلہ محفوظ رکھو ٭جو اپنی جیب سے کسی کا دل جیتنا چاہے وہ اندھا ہے ٭ ہمیشہ پا ک و طا ہر رہو، رزق میں برکت ہو گی ٭ صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھو لتا ہے کیو نکہ صبر کے علا وہ اس دروازے کی کو ئی چابی نہیں ٭ عقل جیسی دولت اور جہا لت جیسی کو ئی غر بت نہیں ٭ عقل کی آنکھیں نور ایما ن کے ساتھ منور ہیں ٭عورت کی بے مر وتی پر صبر کرنے والا حضرت ایوب علیہ السلام کے برا بر ثوا ب پائیگا ۔ جو شخص کم کھا تا ہے اس کا دما غ روشن رہتا ہے٭ جا ہل اپنی غلطی کبھی نہیں ما نتا ٭جو جلدی کر تا ہے وہ پھنسے گا ٭ جو پوچھتا ہے ،وہ پا تا ہے ٭ دنیا میں کا م کرکے مر جا نا آبِ حیات پینے سے بہتر ہے ٭ احسان کر کے نہ جتانا احسان کرنے سے کہیں زیا دہ مشکل ہے ٭اگر لو گ تجھے اس صفت سے موصوف کریں جو تجھ میں نہیں تو اس تعریف سے مغرور نہ ہو جاﺅیونکہ جا ہلوں کے کہنے سے ٹھیکر ی سونا نہیں بن جا تی٭ دوسروں کی غلطی معاف کر دو مگر اپنی کبھی بھی مت کر و ٭ بکنے کی ایک قیمت ہوتی ہے مگر نہ بکنے کی قیمت کہیں زیا دہ ہے ٭خیرا ت کر و مال بڑھے گا ٭زندگی چند لمحے کا کھیل تما شہ ہے ۔ (مرسلہ : رفعت خانم ۔ فیصل آبا د ) ڈسٹ الرجی سے نجات یہ نسخہ جوعبقری کے کے تحریر کر رہی ہو ں حکیم ایس ایم صادق صا حب کا ہے جو میں نے خود استعمال کیا ۔ کیونکہ مجھے ڈسٹ الرجی کی وجہ سے بے حد چھینکیں آتی تھیں اور زکام بھی بے حد رہتا تھا۔ دما غی کمزور ی بھی تھی ۔ میں نے اسے استعمال کیا اور بے حد مفید پا یا ۔ حکیم صاحب کے کہنے کے مطابق یہ طا لب علموں کے ذہن اور حافظہ کے لیے مفید ہے ۔ دماغی کام کرنے والو ں کے لیے بے حد مفید ہے ۔ دما غی کمزوری سے لا حق ہونے والے سردرد میں مفید ہے ۔ بینائی کو قائم رکھتا ہے۔ کمزور نظر کو قوی کرتا ہے ۔ نظر گر تی جا رہی ہو تو اس کے متواتر استعمال سے ٹھہر جا تی ہے ۔ دما غی خشکی کو دور کر تاہے اور بے خوا بی میں مفید ہے ۔ بدن کی خشکی کو کم کر تاہے ۔ لا غری کے لیے مفید ہے ۔ ھوالشا فی: بہت عمدہ قسم کے میٹھے بادام بیس تولہ ، مغز کدو تین تولہ ، مغز خیا رین تین تولہ، مغز خر بو زہ تین تولہ ، مغز تر بو ز تین تولہ ، پو ست آملہ خشک دو تولہ ، پو ست بہیڑہ دو تولہ ۔ کالی ہڑ ڑدو تولہ ، سونف دس تولہ ، سوکھا دھنیا دس تولہ ، خشخاش سفید ساڑھے سات تولہ ، چینی آدھ سیر ۔ ان تمام چیزو ںکو صاف کر کے کو ٹ چھا ن لیں یا گرائینڈ میں پیس لیں ۔ دوائیں تا زہ، عمدہ، بلا سوراخ ہونی چاہیے ، کیڑا لگی نہ ہو ں۔ نہ زیا دہ پرانی ہو ، جب سا را سفوف تیا ر ہو جائے تو بہت عمدہ قسم کا بنا ہوا کشتہ مر جان ایک تولہ بھی ملا دیں ۔ یہ کشتہ کسی اچھے ماہر طبیب کا بنایا ہوا خرید لیں ۔ بس دوا تیا ر ہے ۔ چائے کی ایک یا دو چمچ صبح نہا ر منہ جو ش دئیے ہوئے نیم گرم دودھ سے کھا ئیں ۔ لیکن اگر زکام رہتا ہو تو دو د ھ کے بجائے ہلکے نیم گرم پانی سے پھا نک لیا کریں ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا ۔ فائدہ ہو نے پر مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھیں ۔ انکل آپ کا رسالہ اتنا اچھا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ اپنے سارے جاننے والوں کو اس کو دو ں اور اس کابتاﺅ ں کہ کس قدر معلوماتی رسالہ ہے ۔ (مر سلہ : سیدہ ریحانہ سلمیٰ ۔ بہا ولپور) جھریا ں دور کر نے کے لیے عرق گلاب سو گرام ، روغن با دام پندر ہ گرام ، پھٹکڑی پسی ہوئی پندرہ گرام ، لیکر چار انڈوں کی سفیدی میں ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں ، گاڑھی ہو کر یہ لیس کی شکل اختیا ر کر لے گی سو تے وقت چہرے پر مالش کرنے سے نہا یت مفید نتا ئج برآمد ہوتے ہیں ۔ (مر سلہ : عبدالغنی ۔ پشا ور ) جانور وں کو ستانے والے جنا ب ایڈیٹر صاحب السلام علیکم ! آپ کا صفحہ حال دل پڑھا ۔ اس میں بلی کو تکلیف دینے پر واقعات پڑھے۔ 2 واقعات جو میں نے اپنے دوستو ں سے سنے ۔ملا حظہ فرمائیے۔ محمد شفیق ہرن پو ر کے رہنے والے تھے ان کی سائیکلو ں کی دوکان تھی بتا تے ہیں کہ ان کے ایک جاننے والے نے بلی کو ڈنڈے سے ما را جس سے اس کا چہرہ کچلا گیا اور وہ وہیں پر مر گئی ۔ کچھ دن کے بعد ا س کی لا ش بھی ایسے ہی کچلے ہوئے چہرے کے ساتھ ایک حادثے کے بعد اس کے گھر پر پہنچی ۔ ( جب بلی مر گئی تو وہ ہنس رہا تھا) ہما رے ایک نو شہرہ کے رہنے والے دوست محمد شفیق جو پا ر سل دفتر ریلوے سٹیشن راولپنڈی میں کا م کرتے تھے اور بعد میں STE ریٹا ئر ہوئے ۔ ایک دفعہ ان کا جوان بیٹا جو کہ FSC میں پڑھتا تھا بیٹھے بیٹھائے اس کے بیٹے کی آنکھو ں کی بینائی ختم ہو گئی۔ ڈاکٹروں کو دکھا یا کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا ۔ ہما رے پا س ایک حکیم صاحب مصطفےٰ شاہ صاحب بیٹھتے تھے۔ وہ ماں کا نام اور مریض کا نام پو چھ کر وہیں مرض اور علامات بتلا دیتے تھے ۔ ان کو بتا یا تو انہو ں نے پو چھا کہ آپ نے یا آپ کے بیٹے نے بلی یا کتے کو کہیں ما را تو نہیں۔ انہو ں نے اقرار کیا تو فرمایا کہ یہ اسی مار کا اثر ہے ۔ اس سے تو بہ استغفار کا کہا اور شا ید کچھ عمل کیا، مجھے یا د نہیں کہ بچہ ٹھیک ہوا یا نہیں لیکن اس وقت اس کو کچھ نظر نہیں آتا تھا ۔ میں نے خود اس کو دیکھا ہے ۔ اللہ پا ک ہمیں جانوروں سے اچھا سلو ک کرنے کی تو فیق دے ۔ میرے ایک دوست رحمت ربانی جو پا ر سل دفتر لا لہ مو سیٰ کے انچارج تھے خود اپنا وا قعہ سناتے تھے کہ میں اپنے گھر میں سردیو ں کے مو سم میں رضاعی لیکر لیٹا ہو اتھا ۔ خو ب سر دی ہو رہی تھی کہ باہر سے کتے کے بچو ں کی چلانے کی آواز یں آرہی تھیں ۔ میں با ہر آیا تو ایک بچہ مجھے مل گیا اور دوسرا کہیں بھا گ گیا ۔ میں اس کو گھر پر لے آیا اور آگ کے پا س رکھ کر گرمی پہنچائی اور پھر ایک پیٹی میں توڑی ڈا ل کر اس کو توڑی والے کمرے میں رکھا ۔ کچھ دن کے بعد اتفا قا ً بجلی کی تا ریں ٹھیک کر تے ہوئے اچانک بجلی نے مجھے پکڑ لیا ۔ دوسرے بھائی نے مجھے بچانے کے لیے ہا تھ لگا یا تو وہ بھی میرے ساتھ چپک گیا پھر میرا بھتیجا سمجھ دار تھا اس نے لکڑی تار پر ماری جس سے جان چھوٹی ۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ جب اس نے لکڑی ما ری تو مجھے ایسا محسو س ہو اجیسے وہ کتے کا بچہ تار کو کاٹ رہا ہے ۔ لگتا تھا کہ وہ نیکی میری نجات کا ذریعہ بن گئی ۔ یہ جانور بھی اللہ پا ک کی مخلوق ہیں ۔ اگر اللہ پا ک اس طر ح کی نیکی کو قبول کر لیں تو پتہ نہیں کس کس مصیبت سے اللہ پا ک نجات عطا فرما دیں ۔ رسالہ بہت اچھا ہے کچھ نہ کچھ تر بیت کا سامان ہو جا تاہے۔ اللہ پا ک اس کو دن دگنی رات چو گنی تر قی عطا فرماوے ۔ سب احباب کو سلام (مر سلہ : اختر حسین رضوی ۔ فیصل آباد) دل کے مریضو ں کے لیے میرا تجربہ مکرمی جنا ب حکیم صاحب السلام علیکم ! ماہنامہ عبقری کا پہلے شما رے سے ہی قاری ہو ں ۔زندگی کا ایک تجر بہ عبقری کے قارئین کی نظر کر رہا ہو ں اس امید سے شاید کسی کا فائدہ ہو جا ئے اور مجھے دعا مل جائے ۔ مجھے 7 اکتوبر 1986کو ہا رٹ اٹیک ہوا ۔ سخت تھا ۔ سات دن تک تو مجھے بے ہو ش رکھا گیا ۔ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق کہ تین تین ٹیکے فارجین کے بھی اثر نہیں کر رہے تھے ۔ تقریباً تین ہفتے تک ہسپتال میں رہا۔ ان دنو ں میری ملا ز مت ساہیوال میں تھی ۔ میرا دوست میری خبر گیری کے لیے آیا ۔ اس کے ساتھ ایک صاحب اور بھی تھے ۔ان صاحب نے بتایا انہیں بھی ہا رٹ اٹیک ہوا تھا ۔ بلکہ ہارٹ کے والو Damage ہو گئے تھے ۔ ان کو کسی صاحب نے یہ نسخہ بتا یا ۔ انہو ں نے استعمال کیا تو انگریزی ادویا ت چھوڑ دیں اور اسی نسخہ پر اکتفا کیا ۔ میں نے کہا کہ آپ مجھے بھی یہ نسخہ بھجوا دیں ۔ اس آدمی نے کہا کہ کا غذ پکڑا ﺅ ابھی لکھ دیتا ہو ں ۔ نسخہ لکھ دیا میں شام کو بازارسے ادویا ت لے آیا ۔ نسخہ بنایا اور استعمال شروع کر دیا اور اب تک استعمال کر رہا ہو ں ۔ نو مبر 1986 ءسے لیکر آج تک مسلسل استعمال میں ہے۔ انگریزی ادویات بھی ساتھ کھاتا ہو ں ۔ بلڈ پریشر کی دوائی نہیں کھا تا ۔ڈاکٹر کے مشورہ سے چھوڑ دی ہے ۔ ڈاکٹر شہر یا ر اور ڈاکٹر اشرف سے علا ج کر وا یا ہے ۔ ان کو بھی یہ نسخہ بتا یا تھا اور انہو ں نے کہا، کھا تے رہیں ۔ نسخہ درج ذیل ہے ھوالشا فی: مر وارید 2 ماشہ ، طبا شیر نقرہ 6 ماشہ ، چھوٹی الا ئچی 6 عدد ، گل گاﺅ زبان 6 ما شہ ، (صاف شدہ )ور ق چا ندی ایک دفتری بڑا سا ئز ۔ گل گاﺅ زبان ایک تولہ لیتا ہو ں تنکے ، ڈنڈیاں وغیرہ نکال کر 6 ما شہ رہ جا تا ہے ۔ سب ادویا ت کو پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول رات سوتے وقت پانی کے ساتھ کھا ئیں ۔ ان شاءاللہ فا ئدہ ہو گا ۔ (مرا سلہ : محمد حفیظ چو ہدری ، ملتان )
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 450 reviews.