نکما اور غائب دماغ
میرے اندر فطر ی ذہانت اور چالا کی نہ ہونے کے برا بر ہے ۔ اگر چہ تعلیمی میدان میں میرا ریکا رڈ اچھا ہے لیکن روزمر ہ کے معا ملا ت میں میرے کر دار کو دیکھتے ہوئے لو گ مجھے غائب دما غ اور نکما کہتے ہیں ۔ میرے بیشتر فیصلے اور با تیں غلط ثابت ہوتی ہیں ۔ میرے اندر وقت پر فیصلہ کرنے کی صلا حیت بالکل نہیں ہے ۔ میں علم کے ساتھ ساتھ عمل کے میدان میں بھی تر قی کر نا چاہتا ہو ں ۔( محمد عمران ۔ فیصل آبا د)
جوا ب : آپ کثر ت سے ’ ’یا حی یا قیو م “ کا ور د کیا کر یں ۔ ان شاءاللہ اس ورد سے آپ کو اپنے مقصد کے حصول میں بڑی مدد حاصل ہو گی ۔
ناکامیوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے دلبرداشتہ
حا لا ت سے دلبرا شتہ ہو کر خط لکھ رہی ہو ں ۔ ناکا میو ں ، پریشانیو ں اور بیما ریو ں نے میرے بچو ں کو جکڑا ہو اہے۔ معمولی کام ان کے لیے بڑا مسئلہ ثابت ہو تے ہیں اور بالآخر انہیں نا کامی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ میٹرک میں کئی سال لگانے کے بعد پا س ہوئے ہیں اور وہ بھی معمولی نمبرو ں سے۔ ہم غریب لو گ ہیں کثیر رقم خرچ کرکے ٹیو شن وغیرہ نہیں پڑھا سکتے۔ کوئی ایسا اسم بتائیں کہ جس کے پڑھنے سے کامیا بی اور نیک بختی میرے بچو ں کے قدم چو مے (گ ۔ کو ئٹہ )
جو اب : آپ کے گھر والو ں کو چا ہئے کے نما ز عشاءکے بعد اول آخر گیارہ گیا رہ بار وردشریف کے ساتھ گیا رہ بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کیا کریں ۔ اس وظیفے کو چا رما ہ تک پڑھا جا ئے ۔
دل و دماغ پر خوف
دو سال پہلے میں نے ایک کہا نی پڑھی جس میں لڑکے نے خو د کشی کر لی تھی ۔ کہا نی پڑھنے کے بعد میری حالت عجیب سی ہو گئی ۔ ہر وقت خوف سا محسو س ہونے لگا ۔ اب حال یہ ہے کہ اگرمیں کسی بیماری کی خبر سنو ں تو سخت خوفزدہ ہو جا تی ہوں۔کسی کے انتقال کی اطلا ع ملنے کے بعد بھی یہی حال ہو جاتا ہے۔ کبھی خو د کو بیمار محسو س کر تی ہو ں اور محسو س کر تی ہو ں کہ دما غ منجمدہو گیا ہے ۔ خو ف میرے دل و دما غ میں بیٹھ گیا ہے۔ (سائرہ با نو ۔پشا ور )
جوا ب : اسم ذات” اللّٰہ “ خوشخط لکھوا کر اپنی خوا بگا ہ میں آویزاں کر لیں ۔ را ت سو نے سے پہلے اور صبح بیدا ر ہو نے کے بعد دس منٹ تک پوری توجہ سے اس اسم کو دیکھا کریں ۔ دیگر اوقات میں جب بھی فا رغ ہوں چند منٹ پو ری توجہ کے ساتھ اسم ذات کو دیکھ لیا کریں ۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کیا جائے ۔ اسم ذات کے نقش کو دیکھنے سے انشا ءاللہ ذہن سے خوف کا غلبہ ختم ہو جائے گا ۔
بری صحبت کے زندگی پر اثرات
میں بچپن سے بری صحبت میں رہا ہو ں اور اب مجھے احساس ہو تا ہے کہ میں نے غلط کیا یا میں غلط کر رہا ہوں ۔ حالات نے مجھے نشے کی عا دت میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں اپنے رشتے داروں یا کسی محفل میں مو جو د لو گو ں کا سامنا نہیں کر تا اور ان سے بات کرنے کی کو شش نا کام ہو جا تی ہے ۔ میں اپنے اندر مخفی صلا حیتو ں کو بر وئے کا ر لا نا چا ہتا ہو ں ۔ میری خوا ہش ہے کہ میرے اندر اتنی کشش پید اہو جا ئے کہ فریق مخالف میرے آنکھوںمیں آنکھیں ڈا ل کر بات نہ کر سکے۔ میں ایک عر صہ تک فا رغ رہا اب ڈرائیونگ سیکھنے کا ارادہ کر رہا ہو ں مجھ پر اور گھر والو ں پر قرض بہت ہو گیا ہے میں با ہر جا نا چاہتا ہو ں ۔ (عبدالسلام ۔ عیسٰی خیل )
جوا ب : آپ کسی کو متاثر کرنے کی خوا ہش دل میں نہ لائیں بلکہ اپنے احوال کو درست کریں اور کوئی ایک را ستہ منتخب کرے اس پر عمل کریں ۔ یہ خوش آئند با ت ہے کہ آپ کو اچھے بر ے کا احساس ہو گیا ہے ۔ نشے کی عا دت سے نجا ت حاصل کریں ۔ قوت ارا دی سے کام لیں اور روز صبح سور ج نکلنے سے پہلے با و ضو ہو کر پا نی پر ایک بار ” یا ودود “ دم کرکے پانی لیا کریں ۔ انشاءاللہ آپ کو خو د پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔ نما ز عشا ءکے بعد اول آخر گیا رہ گیا رہ بار درود شریف کے ساتھ گیا رہ مرتبہ آیت الکر سی پڑ ھ کر دعا کیا کریں ، کم از کم چار ماہ تک یہ آیت پڑھیں ۔
معاشی حالات کی خرابی
ہما رے معا شی حا لا ت خرا ب تر ہو گئے ہیں ۔ والد پہلے ٹیکسی چلا تے تھے جو بعض وجو ہا ت کی بنا ءپر فروخت کر دی ۔ اب دوسرا کا م شروع کیاہے لیکن لو گ ر جو ع نہیں کر تے ۔ میرے بھائیو ں کے حا لا ت بھی کچھ اسی طر ح کے ہیں گھرمیں بیماریاں بھی مو جو د رہی ہیں جو مزید پریشانیو ں کا باعث ہیں ۔ (عبدالجبار ۔ صادق آبا د)
جو اب : نما ز عشا ءکے بعد تین سو بار ” یا و ھا ب “ اور نماز فجر کے بعد اسی تعداد میں ” یا باسط “ پڑ ھ کر دعا کی جائے ۔ کم ا ز کم چا ر ما ہ تک ۔انشا ءاللہ حا لا ت میں تبدیلی واقع ہو گی۔ بیماریو ں کے لیے صبح شام گھر کا ہر فر د ایک بار سورئہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کرے۔ اس عمل کو کم از کم تین ما ہ کیا جا ئے ۔
شوہر کی توجہ
میں شا دی شدہ اور دو بچو ں کی ماں ہو ں ۔ میرے خا وند روز بروز مجھ سے دور ہو تے جا رہے ہیں ۔ ان کی توجہ میری طرف سے ہٹتی جا رہی ہے ۔ وہ ہر کسی کے سامنے اور ہر وقت مجھے طعنے دیتے رہتے ہیں اور سخت لہجے میں با ت کر تے ہیں۔ وہ صر ف اپنی والدہ اور بہنو ں کی بات سنتے ہیں ۔ میں یہ نہیں کہتی کہ وہ والدہ اور بہنو ں کونہ مانیں لیکن سچ با ت کو سمجھیں اور یقین کریں گھر کے حا لا ت بھی دن بدن خرا ب ہو تے جا رہے ہیں ۔ (مسز امجد ۔۔ جھنگ )
جوا ب : روزانہ رات کو ایک تسبیح ”یا کریم“ کی پڑھ کر اپنے ہا تھو ں پر دم کرکے ہا تھ چہرے پر پھیر لیاکر یں ۔
قوتِ ارادی کی کمی
میرے بڑے بھائی میں شعور ، فہم اور قوت ارا دی کی بے حد کمی ہے ۔ وہ کسی سے بھی درست او راچھے طر یقے سے بات نہیں کر سکتے۔ حتیٰ کہ والد اور بھائیو ں سے بات کر تے ہوئے بھی ان کا یہ حال ہو جا تاہے ۔ بہت جلد غصے میں آجاتے ہیں اور اس وقت با ت کر تے ہوئے ان سے الفا ظ ٹھیک طر ح ادا نہیں ہو تے ۔ (شازیہ شو کت ۔ چو نیا ں )
جوا ب: روزانہ صبح سور ج نکلنے سے پہلے ایک بار” یا ودود“ پانی یا کسی مشروب پر دم کر کے بھائی کو پلا دیا کریں ۔ انشا ءاللہ بتدریج وہ اپنے نفسیا تی مسائل پر قا بو پا لیں گے ۔
والدین کا احترام
میر ی عمر اٹھا رہ بر س ہے اور میں فر سٹ ائیر کا طا لب علم ہو ں ۔ مجھے اکثر محرومی کا ایک ایسا احساس ہو تاہے جسے میں کوئی نا م نہیں دے سکتا ۔ یو ں لگتا ہے کہ میر ی کو ئی حیثیت نہیں ہے ۔ ہر شخص مجھ سے دور دور رہتا ہے اور مجھے نظر انداز کر تا ہے ۔ والدین بھی مجھے غیر ذمہ دار سمجھتے ہیں اور میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ لو گو ں میں ممتا ز مقام حاصل کرنے اور والدین کے اعتما د کو حاصل کرنے کے لیے کوئی طریقہ کا ر اور وظیفہ تجو یز کریں ۔ (جا و ید ممتاز ۔۔۔ ڈیرہ غازی خان )
جوا ب: روزانہ نما زفجر کے بعد ” یا وارث “ تین سوربار پڑھ کر ہا تھو ں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔ان شاءاللہ جلد خیا لات میں توازن پید ا ہو جائے گا۔
پریشانی یا سایہ
میری بیوی عرصہ سے خوف ، پریشانی ، ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہے ۔ پا کستا ن کا کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا ۔ سب مسکن دوائیاں دے دیتے ہیں ۔ جب اثر ختم ہو جا تاہے تو بیماری بدستور جا ری ہو تی ہے ۔ کچھ سیانے لو گ کہتے ہیں کہ اثرات ہیں ۔ اس کا کوئی روحانی حل بتائیں ۔ تقریباً ہر قسم کے ٹیسٹ سارے کر وا چکا ہو ں ۔ پیسہ پانی کی طر ح بہا چکا ہوں ۔ (غلام بشیر نقوی ۔ ٹیکسلا )
جوا ب : مریضہ کو دیکھ کر ہی کچھ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ اسے کیا عا رضہ ہے ۔ کو شش کے با وجود میں اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکا کہ مریضہ واقعی کسی سائے کے اثر میں ہے یا یہ بہت زیا دہ حساسیت کا نتیجہ ہے ۔ زیا دہ تر تو یہ کیس لا شعور کے بے تر تیب ہونے کا ہے ۔ بہر حال لا ہو ر آئیںتو دفتر ماہنامہ عبقری سے میرا پتہ لے کر مجھ سے میرے اوقات کے دوران مل لیں ۔
خواب یا حقیقت
گھریلو حالا ت او رمیرے اپنے معا ملا ت الجھ کر رہ گئے ہیں ، گھر میں اختلا فات کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہو تے رہتے ہیں ۔ دشمن نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اورسب لو گو ں نے منہ موڑ لیا ہے ۔جہاں میری شادی کی با ت چل رہی ہے ، ان لو گو ں نے پہلے خو د ہی اصرا رکیا اور اب حیلے بہانے بنا رہے ہیں۔ لڑکا راضی ہے لیکن وہ ابھی تک بیروزگار ہے ۔ اپنے حالا ت پر کڑھتی اور روتی رہتی ہو ں ، روزانہ رات کو سونے سے پہلے دعا کر تی تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زیار ت ہو جائے تا کہ اپنے حا لا ت ان سے عرض کر سکوں۔ بفضل الہٰی ایک رات حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زیا رت ایک جھلک کی صورت میں ہوئی اور انہوں نے مجھے ایک وظیفہ بتا یا جو” یا با قی“ ہے ، اب یہ خیال آتا ہے کہ کیا میرا خوا ب حقیقت تھا یا صرف خیا ل .... کیا میں یہ وظیفہ پڑھ لوں ۔ (حناشیخ ۔راولپنڈی )
جوا ب : ذہن کو شک سے دور کر کے 40 دن ” یا با قی “ ایک تسبیح روزانہ نماز عشا ءکے بعد پڑھ لیں اس کے علا وہ رات کو گھر کا کوئی فر د سورئہ کو ثر 7 بار پڑھ کر گھر کے چا رو ں کونوں پر دم کر دیا کرے۔90 دنوں تک ....گھریلو اختلافا ت کو محض دشمنو ں کی کا ر وائی نہ سمجھا جائے بلکہ گھر کے لوگ ایک جگہ بیٹھ کر سنجید گی سے ایک نقطے اور ایک لا ئحہ عمل پر متفق ہونے کی کو شش کریں۔
انگوٹھیاں الماری سے غائب
ہم لو گ چا ہتے ہیں کہ ہما را بھائی اور اس کی بیوی ہنسی خوشی زندگی گزاریں اور اتفاق سے رہیں اور ما ں کے ساتھ محبت سے رہیں ۔ اگر کسی عمل یا بد نظر سے دونو ں کی اب نہیں بنتی تو تحریر کر دیجئے کہ دونو ں کس طر ح اتفاق سے رہیں؟ کئی ایام سے میری منگنی والی اور میرے شو ہر کی سو نے کی انگو ٹھی گم ہو گئی ہے ۔ شوہر صاحب کی انگو ٹھی میں ہیرا نصب تھا۔ مجھے یاد نہیں کہ ہما ری یہ انگوٹھیا ں کس طرح الما ری سے غا ئب ہیں ۔ کئی دفعہ خر چہ کی رقم سے پیسے کم ہو جا تے ہیں۔ حالانکہ میں اور میرا میا ں ایک دوسرے کو بتائے بغیر کبھی فضول خر چی نہیں کر تے ۔ سمجھ نہیں آتا ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔ گھر میں ہم کل چھ لو گ اکٹھے رہتے ہیں ۔ (ارشد محمو د ۔ سیالکو ٹ )
جوا ب : آپ کے لیے دعا کی ہے ۔ امید وا ثق ہے آپ کے سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ دن را ت کثرت سے درود شریف کا ورد کریں ۔
کوئی رشتہ نہیں آتا
میری بہن کی عمر 25سال ہو گئی ہے ۔ کوئی رشتہ نہیں آتا ہم نے سب تیا ری مکمل کر لی ہے ۔ میرے اور میری بہن کے رشتے کی بات چند مہینو ں بعد ختم ہو جا تی ہے ۔ کیا کسی نے جادو کر دیا ہے یا ہم کو وہم ہو گیا ہے ؟(محمدطارق۔خوشاب )
جوا ب : آپ دونو ں بہن بھائی کا رشتہ سفلی عمل سے باندھا گیا ہے ۔ رشتے کھو لنے کے لیے ذیل کا عمل کریں : ایک جگ میں پانی بھر کر شکر ( یعنی دیسی شکر ) سے میٹھا کریں اس پہ 41 بار سورئہ بروج (تیسواں سپا رہ میں یہ سورة ہے ) پڑھ کر دم کریں اور دونوں بہن بھائی اسی وقت پیٹ بھر کر شکر کا شر بت پی لیں ۔ شر بت پینے کے بعد ٹہلیں اور درود شریف نماز والا 41-41 با ر پڑھیں ۔
نوٹ : یا د رکھیں، درود شریف با وضو حالت میں ٹہلتے ہوئے پڑھنا ہے ۔
کاروبار میں نقصان
میں سیمنٹ کا کا ر وبا ر کر تا ہو ں ۔ اس سے پہلے بھی کا فی کام کیے ہیں ۔ لیکن بہت نقصان اٹھا یا ہے ۔ نقصان کی وجہ یہ ہے کہ دکا ن بہت کم چلتی ہے ۔ بیٹیو ں کا بو جھ سر پر ہے ۔ خدا کے لیے کوئی وظیفہ عنا یت فرما دیں تا کہ میرا کاروبا ر خو ب چل جائے ۔ (صابر حسین ۔ لالہ مو سیٰ)
جوا ب : ان شاءاللہ اس سال آپ اس منحو س دور سے نکل جائیں گے جو مد ت سے آپ کو پریشان کر رہا ہے ۔ آپ حسب ذیل وظیفہ کیا کریں ۔ بعد نماز عشاءپڑھیں۔
(1)درود شریف نما ز والا 21 بار (2 ) سورئہ الفا تحہ21 بار (3 ) فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ (سورئہ بقر ہ آیت نمبر137 )313 بار (4 )سورئہ الفا تحہ21 بار (5) درود شریف 21 بار نما ز والا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 447
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں