Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

بھول اور غفلت سے نجات صبح فجر کی سنتو ںاور فر ض کے درمیا ن جو شخص ایک سو اکیس (121 )مر تبہ ’ ’ یا اللّٰہ یا رحمٰن “ کسی بیما ر کے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھے گا ۔ سا ت دن میں بیمار تندرست ہو جائے گا ۔ اگر مو ت مقدر میں ہے تو خاتمہ با لخیر ہو گا۔ جلد مشکل آسان ہو جائے گی ۔ یہ عمل مجر ب ہے ۔ جو کوئی ”یارحمٰن یا رحیم “ دونو ںنام ملا کر ہر نماز کے بعد اکیس مر تبہ پڑھے گا ۔ حق تعالیٰ غفلت اور بھول اس کے مزاج سے مٹادیں گے ۔ نما ز کی محبت پیدا ہو گی ۔ آزمودہ ہے ۔ بلاﺅں سے نجات جو شخص فجر اور مغر ب کی نما ز کے بعد اکیس مر تبہ ” یا قابض ‘ ‘ ہمیشہ پڑھے ۔ کسی قسم کا جا دو اس پر اثر نہیں کریگا ۔ کسی شخص کی بد دعا اس کے حق میں کا ر گر نہ ہو گی ۔ کسی جن بھو ت کا اثر نہ ہوگا۔ ہر قسم کی بلاﺅں کو رفع کرنے کے لیے یہ نام اسمِ اعظم کا درجہ رکھتا ہے اور نہا یت عجیب الاثر ہے۔ سنگین مقدمات سے نجات سخت سے سخت مر ض یا سنگین مقدمہ فتح کر نے کے لیے ” یا حلیم ، یا علیم ، یا علی ، یا عظیم“ کا پڑھنا نہایت مجر ب ہے ۔ حضرت علا مہ حضرمی رحمتہ اللہ علیہ نے اس اسما ءکو پڑھ کر چا ر ہزار آدمیو ں کے لشکر کو بڑے دریا سے بلاکشتی ، بلا جہا ز ، بغیر پل کے پا ر اتار ا ۔ اس دعا سے خشک ریگستا ن میں اللہ پا ک نے حضرت علا ء رضی اللہ عنہ کے لیے مینہ بر سایا ۔ اگر کوئی شخص ان اسماءکو ایک لا کھ اکیا ون ہزار (151,000) مرتبہ بطور ختم پڑھے تو اسی ہفتے کا میا ب و با مر اد ہو گا ۔ معمولی ضرورتو ں کے لیے ایک ہزار مر تبہ پڑھ کردعا کرنا کا فی ہے ۔ سخت سے سخت مصیبت سے نجات ہر ایک مصیبت کے لیے اس مبا رک نام(یاارحم الراحمین ) کا ہر وقت ور د رکھناتمام آفتو ں کا مجر ب علاج ہے۔ ایک راہزن نے حضرت زید رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر قتل کر نے کا ارا دہ کیا تو اس وقت آپ رضی اللہ عنہ نے تین مر تبہ یہ نام پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ایک فر شتے کو بھیجا جس نے اس جلا د کو ختم کر کے آپ کو رہا ئی دلا ئی ۔ سجدے میں سو مر تبہ اس نام کو عشا ءکی نما ز کے بعد پڑھنا لا علا ج مریضو ں کی دوا، سخت سے سخت مصیبت سے نجا ت ملنے کا کا مل ذریعہ ہے۔ کسی بھی مسلمان کو اس دولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک کام کرنے کی ہمت و تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ بچوں کے بولنے کے لیے مجرب اگر کوئی بچہ تین چا ر بر س کا ہو جائے اور بولنا شروع نہ کرے اس کو روزانہ اکیس رو ز تک ان آیتو ں کا لکھ کر گھو ل کر پلا نا نہایت مجر ب اور مفید ہے ۔ انشا ءاللہ اکیس رو ز کے عرصہ میں بچہ بو لنے لگے ۔ آیتیں یہ ہیں ۔ اِنِّی عَبدُاللّٰہِقف ط اٰ تٰنِیَ الکِتٰبَ وَ جَعَلَنِی نَبِیًّاoلاوَّ جَعَلَنِی مُبٰرَ کًا اَینَ مَا کُنتُص وَاَوصٰنِی بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّکٰو ةِ مَا دُمتُ حَیًّاoلا وَّ بَرًّام بِوَالِدَتِی وَ لَم یَجعَلنِی جَبَّارًا شَقِیًّاo وَّالسَّلَامُ عَلَیَّ یَو مَ وُلِدتُّ وَیَومَ اَمُو تُ وَیَومَ اُبعَثُ حَیًّاo (سورئہ مریم آیت نمبر30 تا33 ) مکان یا زمین کے مقدمے سے نجات اگر کسی شخص کا مکان کا یا زمین کا مقدمہ چل رہاہے یا کوئی شخص جا ئداد غیر منقولہ کا مقدمہ ہا ر کر اپیل کرنے کا ارا دہ رکھتا ہو تب مقدمہ چلا نے کے دنو ں میں تین ہزار مر تبہ روزانہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo اِنَّا نَحنُ نَرِثُ الاَرضَ وَ مَن عَلَیھَا وَ اِلَینَا یُرجَعُونَ o (سورئہ مریم آیت نمبر 40 )آیت کاپڑھنا ،ہا را ہو ا مقدمہ جیتنے کے لیے اکسیر اعظم اور نہایت مفید اور مجر ب عمل ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 445 reviews.