Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

جھوٹ سے پرہیز کی نصیحت میں دیکھتا ہو ں کہ میں ایجنسی کا سامان لیکر دکا ن سے تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ وہاں پر بہت سے لو گ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ میں سب سے پو چھتا ہو ں کہ کیا ہو ا؟کوئی نہیں بتا تا۔ کوئی کہتا ہے کہ یہ آدمی آرے میں آگیا ہے اور کوئی کہتا ہے گاڑی والے نے کچل دیا ہے۔ میں اس آدمی کے نزدیک جا تا ہو ں تو دیکھتا ہوں کہ اس کے کئی اعضا کٹے ہوئے پڑے ہیں ۔ انگلی، پاﺅں ، کھال اور بہت سی چیزیں بکھری پڑی ہیں اس کے جسم پر کفن پڑا ہے اور اس کے جسم کی کھا ل اس طر ح اتر رہی ہے کہ جیسے بر ف پگھل رہی ہو جس کو دیکھ کر خوف آتا ہے۔ دوسری طر ف بھی اس کے نزدیک ایک اور آدمی پڑا ہے اس کا بھی یہی عالم ہے اس کے جسم کا گو شت اور کھا ل خود بخود پگھل رہی ہے۔ اس کے منہ کی طر ف دیکھتا ہو ں تو آنکھ کھل جا تی ہے ۔ اس کے چہرے کی ہڈیا ں تک نظر آرہی تھیں جس کی وجہ سے ابھی تک خوف میں مبتلا ہو ں ۔(برکت خان ۔ العین ابو ظہبی ) تعبیر : جن دو شخصو ں کو آپ نے اس حالت میں دیکھا ہے ان کو کوئی نفع پیش آنے والے والا ہے یا ان کی ذات سے کچھ عزیز و اقارب کو نفع پہنچنے والا ہے ۔البتہ آپ کے حق میں جھو ٹ بولنے سے پرہیز کی نصیحت ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو سنجیدگی میں نہیں تو مذاق میں جھو ٹ بولنے کی عادت ہے اس سے پرہیز کریں ۔ واللہ اعلم تر قی اور شہر ت والا بیٹا میرے والد محترم نے میرے متعلق ایک خوا ب دیکھا ہے کہ میں نے ایک پو دا لگا یا ہے اور وہ پو دا بہت پھیل کر بڑا ہو گیا ہے۔ اس پر سفید رنگ کے بہت زیا دہ پھول لگ گئے ہیں۔ پھو ل بہت خوبصورت ہیں اور وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں (آفتا ب احمد کھو کھر ۔۔ پشا و ر) تعبیر : بہت مبا رک خوا ب ہے اور اس طر ف اشا رہ ہے کہ آپ کی اولا د میں ایک بیٹا ایسا پیدا ہو گا جو بہت ترقی اور شہرت پا ئے گا نیز اس کے ذریعہ آپ کی نسل بہت پھیلے گی جس سے آپ کو طبعی خوشی نصیب ہو گی ۔ اللہ خوش رکھے ۔ آبِ حیا ت ....بیو ی کی نیکی گزشتہ دنو ں ایک خوا ب دیکھتا ہو ں کہ میں اور چند دوست کسی مقام پر ہیں وہا ں ایک دیوار ہے ۔ اس دیوار پر تین مٹی کے پیا لے پڑے ہوئے ہیں ان میں پا نی مو جو د ہے۔ کوئی ہم سے کہتا ہے کہ ان پیا لو ں میں آبِ حیا ت ہے۔ ہم ان پیا لو ں اٹھا نے کی کو شش کرتے ہیں تاکہ پانی پی سکیں لیکن وہ پیالے دیوار کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں لہذا ہم ہا تھ کا چلو بناکر پانی پیتے ہیں ۔ پانی نہا یت لذیذ اور اور میٹھا ہوتا ہے اور منہ میں پانی کی مٹھا س کا فی دیرتک رہتی ہے ۔ (عتیق الرحمن خان ۔۔۔فیصل آبا د ) تعبیر : آپ کا یہ خوا ب ما شا ءاللہ بہت ہی مبارک ہے اور آپ کی شاندار زندگی کی بشارت ہے۔ اس با ت کی علا مت ہے کہ آپ کو ایک نئی سو چ اور نئی حیا ت کی طر ف گا مزن کیا جائے گا بلکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی آپ کی سوچوںاور با طنی صلا حیتو ں میں ایک حسین انقلا ب بر پا کرے گی ۔ جس میں غالباً آپ کی بیوی کی نیکی کو بھی کا فی دخل ہو گا۔ اسی طر ح آپ کے دیگر دوستو ں کا معاملہ ہے جنہوں نے یہ پانی پیا ہے ۔ واللہ اعلم شہرت کا حامل بچہ میں نے دیکھا کہ آسمان پر سیا ہ با دل چھائے ہوئے ہیں۔ ان پر ہما رے ملک کا نقشہ بنا ہوا ہے ۔ ایک بچہ میری گود میں ہے۔ وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ ہر طر ف اندھیرا ہی اندھیرا ہے میں آسمان کی طر ف دیکھتی ہوں تو مجھے اس نقشے میں ایک ستارہ چمکتا ہو ا دکھا ئی دیتا ہے ۔ میں کہتی ہو ں (بچے سے ) کہ اس نقشے میں ایک ستا رہ بھی چمک رہا ہے ۔ (کوثرپروین ۔ میاں چنوں ) تعبیر : ایسا لگتا ہے کہ اللہ آپ کو اولا د میں ایسا بچہ عطا کرے گا جو ”ان شا ءاللہ “بہت شہرت پا ئے گا اور اس کی صلاحیتو ں سے ملک و ملت کو نفع پہنچے گا ۔ ظاہر ہے کہ یہ آپ کے لیے بھی باعث خو شی ہو گا نیز آپ میں روحانی صلا حیت ہے اگر آپ محنت کریں او ر کسی اللہ والے مجاز شخص سے روحانی تعلق قائم کر لیں تو اس صلا حیت میں اضا فہ ہو سکتا ہے اور آپ تر قی کر سکتی ہیں۔ بہر کیف آپ ہماری دو کتا بیں معر فت کے متلا شی اور روحانی پا کیزگی کا مطا لعہ کریں ۔ واللہ اعلم خو شیو ں کا با عث میںنے دیکھا کہ میری شا دی ہو رہی ہے رخصتی کے وقت دولہا ساتھ بیٹھا ہے ۔اتنے میں میں مو تیا کے ڈھیر سار ے پھول لا تی ہو ں اور ان کو ہم دونوں کے درمیا ن میں لائن میں رکھ کر جالی کا کپڑا ڈال دیتی ہوں۔ (تبسم اختر ۔ لا ہو ر ) تعبیر : آپ کو خوا ب مبا رک ہے اور اس طر ف اشا رہ ہے کہ آپ کو ان شا ءاللہ بہت اچھا رشتہ میسر آئے گا جو آپ کی خوشیو ں کا باعث ہو گا نیز مالی خوشحالی بھی نصیب ہو گی اور صحت و تندر ستی کی نعمت سے بھی ما لا مال ہو ں گی ۔اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آمین ۔ واللہ اعلم غلط فہمی میں نے دیکھا ہما رے گاﺅ ں کی ایک عورت (جسے میں اتنا جانتی بھی نہیں )ہما رے صحن میں کھڑی ہے کہ ایک سا نپ اس کے پا ﺅ ں پر ڈس لیتا ہے ۔میں بھی صحن میں کھڑی تھی وہ عورت غصے میں سانپ گردن سے پکڑ کر اس طر ح میری طرف بھا گی جیسے میں نے وہ سانپ چھوڑا ہو ۔میں خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگی اس نے سانپ کا منہ میرے با ئیں بازو کی کہنی سے اوپر والے حصے پر لگا دیا اور ا س نے مجھے ڈس لیا ۔ میں نے زہر پھیلنے سے روکنے کے لیے زہر آلو د جگہ سے اوپر اور نیچے کپڑا کس کر با ندھ لیا اور امی کو آوازیں دینے لگی اور پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ ( مختار اں مائی ۔ فیصل آبا د ) تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطا بق آپ کو اگر کوئی پریشانی لا حق ہے تو وہ کسی ایسی خاتون کی وجہ سے ہے جس کو آپ اپنا دشمن خیال کرنے لگی ہیں ۔ جس کی بنا ءپر وہ آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو گئی ہے ۔ نیز کسی حد تک وہ آپ کو نقصان بھی پہنچادے گی مگر آپ کی حفا ظت کر دی جائے گی ۔ اللہ عا فیت رکھے ۔ واللہ اعلم
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443 reviews.