Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

سیلان الرحم سیلان الرحم کیا ہے ؟مغر بی معالج اینٹی بایو ٹک دوائیں دیتے ہیں ۔ ان سے تکلیف کم ہوتی ہے ۔ تو دوسری پیچید گیا ں پیدا ہو جا تی ہیں ۔ اس کے تدا رک اور انسداد کی کیا تدا بیر ہیں ؟ (ریحانہ شمسی ، لا ہو ر ) جو اب : اینٹی با یو ٹکس کا استعمال ہما رے ملک میں حتیا ط کے ساتھ نہیں ہو رہا ہے ۔ بلا شبہ طبِ مغر بی کی یہ ایک اچھی ایجا د و اخترا ع ہے ، مگر اس کا غلط استعمال انتہائی سنگین مسائلِ صحت پیدا کر رہا ہے ، ضرو رت ہے کہ ماہرین اینٹی با یو ٹیکس کے استعمال میں احتیا ط و توا ز ن کا مظاہر ہ کریں۔ سیلا ن الرحم کے متعدد اسباب ہیں جب تک صحیح سبب ہا تھ نہ آجائے بغیر غور و فکر اینٹی با یو ٹیکس دینے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا ۔ سیلا ن الرحم کی اکثر کیفیا ت میں بے اعتدالی کو دخل ہو تا ہے اور ہیجان بھی اس کا سبب ہو تا ہے۔ جس کے ذرا ئع ہما ر ے ما حو ل میں بکثر ت ہیں ۔ غلط فلمیں ، ڈائجسٹو ں کے مضامین وغیرہ ایسے مسائل پید اکر رہے ہیں ۔ عام صحت کی خر ابی او ر صفائی سے غفلت وغیرہ بھی سیلا ن الرحم کے اسبا ب ہیں اگر صحت کا خیا ل رکھا جائے تو سیلا ن الرحم کا اکثر حا لا ت میں سدباب ہو جا تا ہے ۔ چارٹ سے غذا نمبر 7,6 کو ضروراستعمال کریں۔ بلڈ پریشر عمر ساٹھ سال ۔ قوا مضبو ط ہیں ۔ چلتا پھر تا بھی ہو ں ۔دو تین سال سے بلڈ پریشر کا مریض ہوں ۔ ڈاکٹری دوائیں مرض کو قابو میں کر لیتی ہیں، لیکن مستقل فائدہ نہیں ہوتا ۔ طبِ مشرقی اس سلسلے میں میری کیا مدد کر سکتی ہیں ؟ایسی غذائیں ، تدابیر اور علا ج بتائیے جن سے یہ مر ض بڑی حد تک دور ہو جائے اورمیں روک ٹوک اور مسلسل پرہیز و خوف کی زندگی سے نجات پا جاﺅں۔ ( احمد اللہ خاں ، بہا ول نگر ) جوا ب : فشا رِ خون قوی ( ہا ئی بلڈ پریشر ) کا خوف خود سببِ مر ض ہے ۔ جب تک آپ اپنے ذہن سے ا س کو خارج نہیں کریں گے ۔ آپ پر مسلط رہے گا ۔ اندا زہ نہیں ہے کہ آپ نے اپنے گر دو ں کا امتحان کرایا ہے یا نہیں ؟گر دو ں کا ورم یا ان میں پتھری ایک سبب ہو سکتی ہے ۔آپ کی عمر اب ساٹھ سال ہے اور اس عمر میں غذائی بے اعتدالیوں کی وجہ سے خون کی رگیں سخت و تنگ ہو جا تی ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں ایسی صورت ہو ۔ میری رائے ہے کہ برنجا سف ۶ گرام ،آلو بخارہ ۵ دانے ،رات کو گرم پانی میںبھگو دیں ۔ صبح خوب مل چھان کر پی لیں ۔ اس سے خون کی رگو ں کی تنگی دور ہو سکتی ہے ۔ غذا میں اعتدال کو راہ دیجیے ۔ نمک کم کھا ئیے۔ گوشت ہفتے میں بس ایک دو بار سبزیو ں پر توجہ زیا دہ سے زیا دہ دیجیے ۔ ہرا گھیا اس مرض کے لیے لا جو اب ہے ۔ زیا دہ سے زیاد ہ نو شِ جان کیجیے ۔ چارٹ سے غذا نمبر 5,6 استعمال کریں۔ خفیف سا رعشہ عمر 20 سال انٹر کا طا لبِ علم ہو ں ۔ غذا اور عادات اچھی ہیں ۔ ہا ں چائے اور شکر کا استعمال زیادہ کر تا ہو ں ۔ میرے ہاتھو ں میں خفیف سا رعشہ ہے جو اکثر عجلت اور کام کے وقت بڑ ھ جاتا ہے ۔ کرکٹ بھی کھیلتا ہو ں ۔ کوئی منا سب علا ج بتائیے ۔ ( خالدمنصور ، کر اچی ) جوا ب : میری رائے یہ ہے کہ آپ کو چائے کا استعمال تر ک کر دینا چاہیے اور دود ھ کو اپنی غذا میں اہمیت کے ساتھ شریک کرنا چا ہیے۔ شکر کا بھی زیا دہ استعمال اچھا نہیں ہے ۔ لیکن اگر ایک جوا ں سال ہونے کی وجہ سے اچھی ورزشیں کر لیتے ہیں جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ آپ کرکٹ کھیلتے ہیں ، تو شکر کا استحالہ ممکن ہے اور اس سے فی الحال شا ید زیا دہ نقصان نہ پہنچے ۔ ہا تھو ں کے رعشہ کی وجہ بظاہر آپ کے دما غ میں حرام مغز کا کوئی ایسا نقص ہے کہ جو ابھی بڑھا ہوا نہیں ہے مگر وارننگ دے رہا ہے ۔میری رائے ہے کہ آپ کو فوری طور پر مغز با دام شیریں 10 دانے ( رات کو پانی میں بھگو دیں ) صبح کھا نے شروع کرنے چاہئیں ۔ مزید کسی ماہر حکیم ، ڈاکٹر سے مشو ر ہ کرلینا چاہیے ۔ چار ٹ سے غذا نمبر 2,3 کا استعمال کریں۔ فولاد کی کمی عمر 40 سال ایک سال پہلے صحت بہت اچھی تھی ۔خوراک میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔ کمزوری کے احساس پر خون کا ٹیسٹ کر وایا تو ہیمو گلو بین کم نکلا ۔ خون کی اس کمی کے لیے کیا کروں؟ کیا محض اس کے دور ہونے سے طبیعت کی گراوٹ اور کمزوری دور ہو جائے گی ؟ (احمد نعیم ، حیدر آبا د) جوا ب : ہا ں ، ہیمو گلو بین کا معیا ر درست ہو نا چاہیے ۔ اگر ا س کا سبب جگر کی کوئی خرا بی ہے تو اس کا علا ج ہو نا چاہیے۔ صحیح غذا پر توجہ کرنی چاہیے ۔ ان دنو ں ا نا ر آرہا ہے ۔ انا ر بکثرت کھائیے۔ پالک میں قدرتی فو لا د کی بڑی مقدار ہوتی ہے ، اسے غذا میں شریک کرنا چاہیے ۔ پھلو ں اور سبزیو ں پر زیا دہ توجہ کر نی چاہیے ۔ چارٹ سے غذا نمبر 7,5 کو استعمال کریں۔ چہرے کے گڑھے میرے گالو ں پر گڑھے اور سوراخ ہیں ۔ ان کی وجہوہ کیل مہاسے ہیں جو مجھے نکل رہے تھے ۔وہ کیل مہا سے تو ختم ہو جاتے تھے مگر یہ نشانا ت چھوڑ جا تے تھے ۔ ڈاکٹر حکیم کہتے ہیں ۔ کہ یہ لاعلاج ہیں ان کا کوئی علا ج نہیں ہے ۔ (فرحت۔۔نوشہرہ ) جواب: آپ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حسن و جما ل کورس منگوا کر کچھ عرصہ استعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ فا ئدہ ہوگا ۔ قبض کی شکایت میں قبض کی مریضہ ہو ں ۔ روزانہ وقت پرمجھے کبھی اجا بت نہیں ہوئی ۔ ایک مر تبہ میں نے ایک ڈاکٹر سے اس کا تذکرہ کیا تو اس نے بتا یا کہ اس میں فکر کی کوئی با ت نہیں ہے ۔ ملتا ن میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کو ہفتہ بھر میں صرف ایک بار اجا بت ہو تی ہے ۔ میرا بھی تقر یباً یہی حا ل ہے میں خیا ل کرتی ہو ں کہ اگر مجھے بھی عام لو گو ں کی طر ح روزانہ اجا بت ہو جایا کر ے تو میں اپنے آپ کو بہتر محسو س کرو ں گی ۔( رافعہ منیر ۔ ملتان ) جوا ب: قبض کے اسباب بہت سے ہیں ۔اس کالم میں اس کے شافی جوا ب کی گنجا ئش نہیں ہے ۔ اس زمانے میں غذا اور کاہلی کی عا دت اور مشینو ں کی ایجا د کے سبب سے اور جسمانی محنت کے موا قع نہ ہونے کی وجہ سے بھی قبض کی شکا یت عام ہو گئی ہے ۔ قبض کا سب سے عام سبب غذا میں ریشے ( پھو ک ) کی کمی ہے ۔ نا شتا اچھا ہو نا چاہیے ۔ جس میں کھانے کے دو تین چمچو ں کے بر ابر سبو س گند م ( گیہو ں کی بھو سی ) شامل ہونی چاہیے ۔ دالو ں اور انا ج کے چھلکے دور نہیں کرنے چاہیں ۔ گندم کے تا زہ دلیے کا استعمال بھی بہت مفید ہوتا ہے ۔ اس میں اور فوائد بھی ہیں ۔ اس سے حیا تین بھی فراہم ہو تی ہیں ۔ اس کے ساتھ اگر تقریباً 20 کشمش ، یا دو انجیر یا دو کھجو ریں ، جن کو چند گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیا گیا ہو وہ بھی کھا لیں تو مزید فائدہ ہوگا ۔ اگرگُڑ کے دو تین چمچے (چائے کے ) لے سکیں تو اور بہتر ہے ۔ خو بانی ، مویز منقا بھی قبض کشا ہیں ۔ اسی طرح انجیر تین سے پا نچ عدد تک دودھ میں جو ش دے کر رات کو پی لیا کریں تو قبض کشا ئی کی امید کی جا سکتی ہے ۔ وہ سبزیا ں جو کچی کھائی جا سکتی ہیںان کا سلا د (کچو مر ) بنا کر کھا یا جائے تو اس سے قبض کی عادت رفع ہو سکتی ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ۲ چائے کے چمچ کے بقدر روغن بادام یا روغن زیتون لے لیا کریں تو وہ قبض جو آنتو ں کی خشکی کی وجہ سے ہوتا ہے، رفع ہو جا تا ہے۔ روغن زیتون آنتو ں کو قوی بھی کرتاہے ۔ اسپغو ل یا ا س کی بھوسی بھی دافعِ قبض ہے لیکن اس کو زیا دہ دن استعما ل کرنے سے جگر خرا ب ہو جا تا ہے۔ اس لیے اس کو معمول نہیں بنانا چاہیے۔ گل قند میں ایک رتی عصارہ ¿ ریوند ملا کر کبھی کبھی کھا لینا چاہیے ، لیکن اس کے عادی نہ بنیں ۔ صرف گل قند ۲ تولہ رات کو کھا لینا بھی قبض کے لیے مفید اور بے ضرر ہے ۔ کا فی تدا بیر درج کر دی گئی ہیں لیکن ان تمام تدا بیر میں سے سب سے زیا دہ مفید ورزش ہے اور دوڑنا بہترین ورزش ہے ۔جو گنگ دوڑنے کی بہترین صور ت ہے ۔ جو گنگ یہ ہے کہ کچھ دور تک درمیا نی رفتا ر سے دوڑیں پھر کچھ دور تک چلیں پھر دوڑیں ۔ کم ا ز کم ایک میل تک اسی طرح دوڑا جائے ۔ عورتیں اگر نہ دوڑ سکیں تو گھر پر ہی ورزش کر لیا کریں یا گھر کے کاموں میں سے کوئی ایسا کام کریں جس سے پسینا آجائے اور اعتدال کے ساتھ تھک جائیں ۔ پیا ز اور لہسن اچھی مقدار میں کھا نا خا ص طور پر بلغمی مزاج والو ں اور ضعفِ اعصاب کے مریضوں کی قبض کشا ئی کے لیے بہت مفید ہے ۔ آپ چارٹ سے غذا نمبر 8,5 کو مستقل استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 442 reviews.