Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال، قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

گزشتہ ما ہ کے جوابات میا ں بیو ی کے درمیان جھگڑا اپنے میا ں کے لیے آپ سورة والضحیٰ ہر نما ز کی ہر رکعت میں پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورة نصر پڑھیں ۔90 دن یہ عمل کریں ۔ آپ حیرا ن ہوں گے لا جو اب چیز ہے ۔ (عظمی قریشی ۔ شکا گو امریکہ ) اپنے میا ں کی محبت اور جھگڑے ختم کرنے کے لیے آپ سورة یسیٰن روزانہ 7 بار پڑھیں اور پانی پردم کرکے انہیں پلا ئیں 40 دن کریں ۔ ( وجہہ ظفر ۔ ڈیفنس کر اچی ) آپ اپنے میا ں کے لیے ” یا لطیف ، یا ودود “ 1100 بار صبح وشام پڑھیں ۔ 33 دن تک سخت تصور ضروری ہے ۔ ( عا صرہ ممتا ز ۔ کنیڈا ) ابرو ﺅں کا حُسن و خوبصور تی گزشتہ شمارے کے سوال کے جواب میں فاطمہ کو اپنا تجر بہ بتاتی ہو ں کہ وہ روغن زیتون اور نا ریل کا تیل ہم وزن ملا کر اس پر سورة الم نشرح 313 بار پڑھ کر دم کریں اور سوتے وقت درود شریف پڑھتے ہوئے یہ ابرو پر لگائیں۔گھنے اُگیں گے اور نہا یت خوبصورت ہو ں گے ۔ (مسز احتشام۔باغ) فاطمہ کے جوا ب میں میرا تجر بہ یہ ہے کہ صرف کیسٹرآئل اور ہلدی آپس میں ملا کر رات سو تے وقت لگائیںکیسٹرآئل ایک حصہ ،ہلدی چوتھائی حصہ بھنوﺅں پرخوب ملیں ،لا جوا ب ٹوٹکہ ہے خو د گھر میں کئی بار آزمایا ہے ۔ (آمنہ گفتار ۔ ملتان ) صرف ہر نماز کے بعد یاواسع یا کریم سانس روک کر 11 بارپڑھیں اور ہا تھ پر پھو نک ما ر کر بھنوﺅں پر ملیں ۔ ( میمونہ لطیف شیخ۔ کرا چی ) عورتو ں کی طرح سینہ عزیز صاحب جن کا مسئلہ ہے کہ سینہ لٹکا ہو اہے آپ کو یہ حل بتا تا ہو ں کہ آپ اپنے ہا رمونز کا علاج کرائیں ورنہ یہ مسئلہ بڑھتا چلا جائے گا ۔ فور ی طور پر ہارمونز کے خصوصی ماہر کو چیک کرائیں ۔ ( ادریس ۔ کوئٹہ ) عزیزحسن صاحب آپ ما یو س نہ ہو ں ایک ٹوٹکہ بتا تے ہیں لیکن کچھ عرصہ کرنا شر ط ہے وہ یہ ہے کہ آپ ہلدی کو بطور خوراک سالن یا کیپسول میں بھر کر مختلف اندا ز میں استعمال کریں ہلدی سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ کم از کم 6ماہ استعمال کریں ۔ ( ڈاکٹر عمران حیدر ۔ بحرین ) منہ سے رال بہتی ہے منصور الحسن صاحب،آپ کھتہ اور کافور دونو ں ہم وزن پیس کر منہ میں ملیں اور 20 منٹ کے بعد کلی کریں اگر ایسا دن میں 3 بار کریں اور کچھ عرصہ متواتر کریں فا ئدہ ہو گا ۔( عصمت واصف ۔ حیدر آبا د)منصور صاحب آپ کھجو ر کے پتے مُٹھیبھر پانی میں ابا ل کر اسکی کلیاں کریں ۔دن میں کم از کم 2 بار ایسا کریں ۔ کم از کم 40 دن تک، بہت فا ئدہ ہو گا۔ ( کنیز فاطمہ ۔ لا ہو ر) پستانو ں سے ریشہ بہنا بہن عاصمہ آپ صرف شہد اپنے پستانو ں کے نپل پر لگا یا کریں ۔ان سے ریشہ آنا ختم ہو جائے گا خو د میرا یہی مسئلہ تھا بہت کریمیں اور دوائیں لگا ئیں آخر کا ر ایک بڑی بوڑھی نے شہد کا یہی ٹوٹکہ بتایا۔ دوبار یا تین بار ضرور لگائیں ۔ ( مختاراں خاتون۔ میا ں چنو ں ) کا رو باری مسائل کا ر و با ری مسائل کے سلسلے میں آپ سورة قریش 121 بار تما م گھر والے پڑھیں ۔ہر بار تسمیہ ساتھ ہوا ور گھر کا ہر فرد یہ تعداد پڑھے90 دن تک ۔ (حافظ عبدالطیف قریشی ۔ وزیر آباد ) کا رو بار ی زوال اور بندش کے لیے سورة آلِ عمران کی پہلی آیت الم سے لیکر ........ الحی القوم تک 786 بار صبح و شا م کئی ما ہ گھر کاہر فرد پڑھے ۔ ( نا ہید اخلا ق ۔ ساہیوال ) بیو ی روٹھ گئی عبا س عبا سی صاحب آپ بیوی کے لیے ”یالطیف یا ودود“ 11 سو بار صبح و شام پڑھیں ۔ 40 دن تک ۔( عا صرہ ممتا ز ۔ کنیڈا ) بولنے کا درست اندا ز سورة و الضحیٰ 40 بار صبح و شام پڑھیں ۔ 90 دن تک لا جواب چیز ہے یقین اعتما د اور توجہ شرط ہے ۔ (طارق کما ل ۔ دنیا پور)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 432 reviews.