جلدی ما ہرین کے مطا بق وٹامن سی کا استعمال چہرے پر جھریوں کو نمو دار ہو نے سے روکتا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ایک سیمینا ر میں یہ انکشا ف کیا گیا کہ وٹامن سی کی کریم استعمال کرنے سے جلد جھریوں سے محفوظ رہتی ہے اس ضمن میں امریکہ میں ایک کریم جیلی یا سیال کی صور ت میں تیا ر کی گئی جس میں دس فی صد ایسوربک شامل کیا گیا۔ ایسوربک ایسڈ کا تعلق وٹامن سی کی ایک قسم سے ہے جو سنگترے، کینو اور لیمو ں میں بھی پا یا جا تا ہے ۔ تجر با ت کے مطابق اس کریم کو آٹھ ماہ تک روزانہ استعمال کرنے سے بہت سی خوا تین کی جھریا ں ختم ہو گئیں ۔ ماہرین کے مطابق یہ وٹامن جلد میں جذب ہو کر زیرِ جلد کو لاجین کی تیا ری میں اضا فہ کر دیتے ہیں ۔ عمر میں اضا فے کے ساتھ اس وٹامن کی تیاری میں کمی واقع ہو جا تی ہے جس کے باعث جلد پر بڑھاپے کے آثار جھریو ں کی صور ت میں نمو دار ہو نا شرو ع ہو جا تے ہین ۔ ما ہرین کے مطابق اس وٹامن کے استعمال سے جلد پر مذکورہ اثرات ظاہر نہیں ہوتے اور اس کی مالش جلد کے لیے مفید ثابت ہو تی ہے ۔ مندرجہ بالا سیمینا ر کی رپورٹ کی رو سے جلد پر جھریو ں کے نمو دار ہونے کا تعلق وٹامنز سی اور ایسوربک ایسڈ کی نا منا سب مقدا ر پر ہے ۔ ہم نے ان وٹا من اور ایسڈ کے رو ز مرہ استعمال کے کچھ ایسے طریقے وضع کئے ہیں جو جھریو ں سے نجا ت اور چہرے کو ایک نئی دلکشی اور رعنائی عطا کر تے ہیں ۔ جن کا تذکر ہ ہم اگلی سطور میں کریں گے۔ پہلے ان عوامل کی بات ہو جائے جن کے با عث چہرے پر جھریا ں نمو دار ہو جا تی ہیں جو آپ کے چاند سے چہرے کو داغ دار بنا دیتی ہیں ۔ چہرے پر جھریو ں کے نمو دار ہونے کی بنیا دی وجہ جلد کی سطح کے نیچے مو جو د کو لا جین نامی جز کی کمی ہے جو عمر میں اضا فے کے ساتھ ساتھ کم ہو تی رہتی ہے۔ یہ ایک قدر تی عمل ہے جو جلد کے ہا رمو نز میں رونما ہو تا ہے ۔ اس کے علا وہ کچھ ایسے عوامل بھی ہیں جن کا تعلق ہما ری روز مرہ کی سر گرمیو ں سے ہے ان میں سر فہر ست نا قص غذا کا استعمال ہے یا ایسی غذایات ہیں جن میں ضرور ی اجزا ءمو جو د نہیں ہوتے بالخصوص وہ غذائی اجزاءجن کے ذریعے جلد ترو تا زہ نظر آتی ہے ۔ اس کے علا وہ ہوا اور دھو پ کے نا خوشگوا ر اثرا ت بھی جھریو ں کا سبب بنتے ہیں ۔ جلدی ماہرین کے مطا بق ہماری بہت سی عادات کے باعث بھی چہرے پر جھریا ں رونما ہو جا تی ہیں ۔ ان عادات میں کسی بات پر زور دینے کے لیے ما تھے پر بل ڈالنا یا بھوﺅ ں کو اوپر اٹھا نا جس سے ما تھے پر بل پڑ جا تے ہیں ۔ شک کر تے وقت یا مزاحیہ انداز میں کسی با ت کو تسلیم کرنے کے لیے اظہا ر کے طور پر پیچ و خم، بیٹھے ہو ئے تھوڑی کو ہا تھ سے پکڑنا جس سے ایک رخسار پر جھریا ں پڑ جائیں، منہ بناتے وقت ہو نٹوں کو نیچے کی طر ف کھینچنا ،نا ک بھوں چڑھانا ، ہونٹو ں کو سیکڑنا اور غصہ کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔ علا وہ ازیں کھنچاﺅ، فکر و تشویش اور ڈپریشن بھی جھریو ں کے اسباب میں شامل ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نو شی کے باعث اکثر و بیشتر آنکھوں کے حلقو ںمیں جھریا ں پڑ جا تی ہیں۔ اس کے علا وہ جگر کی کا ر کر دگی اگر تسلی بخش نہ ہو اور فضلہ کے اخرا ج کا نظام مستحکم نہ ہو تو بھی جلد پر جھریو ں کی راہ ہموار ہو جا تی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرونی پٹھو ں کی حرکت میں کمی جس سے دبلا پن گالوں میں گڑھے اور خمید گی پیدا ہوتی ہے ،جھریو ں کا باعث ہے ۔ بین الاقوامی جریدے ویک اینڈ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 30 سال کی عمر کے بعد خوا تین کے چہرو ں پر جھریا ں نمودار ہونا شروع ہو جا تی ہیں ۔ جس کی بڑی وجہ جلد کا خشک رہنا اور خواتین میں پانی کا کم استعمال ہے۔ اس رپو رٹ میں بتا یا گیا کہ خوا تین کو جسم پر پڑنے والی جھریو ں سے بچنے کے لیے دن بھر میں کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پینا چاہیے اس کے علا وہ اس رپورٹ میں غذا کے طور پر وٹا من سی کے ساتھ ساتھ سر دیو ں میں وٹامن اے اور ڈی سے مزین غذاﺅں کے ساتھ شہد اور دودھ کے زیا دہ استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ذیل میں قدرتی اشیاءکے استعمال سے کچھ ایسے طریقے درج کئے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے جھریوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے ۔ مو نگ پھلی کا تیل ، سورج مکھی کا تیل اور عرقِ گلاب دو د و کھا نے کے چمچے او رصندل کا تیل چار قطرے لیں پھر ان سب کو با ہم ملا کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور روزانہ دس سے پندرہ منٹ اس آئل مسکچر سے چہرے کا مسا ج کر یں اس کے ساتھ چہرے دھونے کے لیے کسی ایسے صابن کا استعمال کریں جس میں گلیسرین شامل ہو ۔ گلا ب کے پھو لو ں کی پنکھڑیا ں توڑ کر اور سکھا کر پیس لیں ۔ اب لیموں کا رس کریم والے دودھ میں چند قطرے ملا لیں اور اس میں سوکھے گلا ب کا پا ﺅ ڈر بھی شا مل کر لیں 20 منٹ کے لیے چہرے پر اس مر کب کا لیپ کریں اور پھر تا زہ پانی سے چہرے دھو لیں علا وہ ازیں کھیرے کے عر ق میں بھی گلا ب کا پا ﺅ ڈر ملا کر چہرے پر لیپ کیا جا سکتا ہے ۔
روغن با دام ، روغن زیتون اور خالص شہد حسبِ ضرورت لیں اور ان تینوں اشیا ءکو آپس میں یکجا کر کے اس آمیزے کا فیس ما سک ہفتہ میں دو مر تبہ لگائیں۔ ما سک لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ 15 سے 20 منٹ تک اس آمیزہ کو چہرے پر لگایا جائے اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیا جا ئے۔ ہا تھو ں کی جھریو ں کو دور کرنے اور اس عمل کو سست کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ترکیب بہت مفید دیکھی گئی ہے ۔ آدھا کلو جُو، ایک چمچہ عرقِ گلا ب ،ایک چمچہ خالص گلیسرین ، آدھا سیر گرم پانی ، ایمو نیا ہا و س ہو لڈ ایک چائے کا چمچہ ،عرقِ لیمو ں ایک کھانے کا چمچہ اور روغن بادام ایک چائے کا چمچ لیں ۔ جُو را ت بھر پا نی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو پانی چھان لیں ۔ اب اس پانی میں تمام اشیاءملا کر شیشی میں محفوظ کر لیں اور روزانہ رات سو نے سے قبل اس لو شن کا ہا تھو ں پر اچھی طر ح مسا ج کر لیا کریں ۔ آنکھو ں کے ار د گر د سے جھر یو ں کو دور کرنے کے ضمن میں پر سکون ہو کر نیم درا ز ہو جانے کے بعد آلوﺅ ں کے قتلے تقریبًا پندرہ منٹ آنکھو ں پر رکھنا مفید سمجھا گیا ہے ۔ یہ عمل دن میں کم از کم تین بار کرنا ضروری ہو تا ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 428
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں