Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 8

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

جلد کی خوبصورتی اور حفاظت کیلئے گھریلو ٹوٹکے

چھائیوں کی ایک وجہ دھوپ میں زیادہ دیر تک کام کرنا بھی ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں جلد کو دھوپ کی گرمی سے بچائیں اور ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن سی پایا جاتا ہو۔ کیل مہاسے اور داغ دھبوں کے علاج کے سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ جسم کو ان زہروں سے پاک کیا جائے جو عرصے سے جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ چند روز تک صرف پھلوں پر گزر بسر کی جائے۔ ثقیل اور تلی ہوئی اشیاء سے احتیاط کی جائے۔ زندگی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔ جلد کو تحریک دینے کیلئے ہر صبح جلد کو خشک تولیے سے رگڑیں اور اس کیلئے سرد پانی سے چہرے کو غسل دیں۔ قبض سے بچا جائے اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ پھل، سبزیاں زیادہ کھائیں۔ گرم اشیاء انڈا، مچھلی، مرچ، مصالحہ جات سے احتیاط کریں۔ خشک میوہ جات کا استعمال کم سے کم کریں۔ حیاتین الف یا حیاتین مرکب کا استعمال مفید ہے۔ مندرجہ ذیل نسخے جلد کی حفاظت کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔ 1۔ چہرے کی شگفتگی و تروتازگی کے لیے روزانہ عرق گلاب استعمال کریں۔ 2۔ کلونجی نہار منہ خالص زیتون کے تیل کے ساتھ کھائی جائے تو چہرے کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے۔ 3۔ کھانا کھانے سے پہلے لیموں کا جوس استعمال کریں جس میں تھوڑا سا پسا ہوا ادرک شامل ہو۔ 4۔ صبح نہار منہ گنے کا رس پئیں جس میں مالٹے یا لیموں کا جوس شامل ہو۔ 5۔ جسم کو خوبصورت اور طاقت ور بنانے کیلئے ہفتہ میں کم از کم ایک دن خالص زیتون کے تیل کی مالش کریں۔ 6۔ جسم کا خون صاف کرنے کیلئے انار کا شربت یا انار استعمال کریں۔ 7۔ ایک گلاس پانی میں لیموں اور شہدملا کر پینے سے پورے جسم کی صفائی کے ساتھ رنگت نکھر آتی ہے۔ 8۔ اگر تازہ زخم پر شہد کا پھایا رکھ دیا جائے تو زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ جلی ہوئی جگہوں پر شہد کا لیپ بہت مفید ہے۔ 9۔ جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنی خوراک میں دودھ‘ مکھن اور شہد کا استعمال کریں۔ 10۔ روزانہ صبح نہارمنہ ایک گلاس گاجر کا جوس استعمال کریں۔ اس کے پینے سے آپ کی خون کی خرابی دور ہوجائے گی۔ 11۔ خون کی خرابی اور الرجی کے دانوں کیلئے روزانہ آدھا کلومالٹے کھائیں۔ کم از کم ایک ہفتہ تک آپ کے جسم کی رنگت نکھر آئے گی اور خون صاف ہوجائے گا۔ 12۔ تمام جلدی امراض کیلئے سات دانے عناب کے ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو رکھیں۔ صبح کو ہاتھ سےمسل کر یہ پانی نہار منہ پی لیں۔ 13۔ گاجر کے جوس میں شہد ملا کر پینے سے جلدی امراض ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ 14۔ چہرے کی چھائیوں کیلئے کھیرے اور ٹماٹر کا رس ہم وزن لیکر چھائیوں پر لگائیں جلد فرق محسوس ہوگا۔ 15۔ تین چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دارچینی کا پیسٹ بنا کر رات کو سونے سے پہلے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں پر لگائیں۔ صبح اٹھ کر پانی سے چہرہ دھولیں۔ یہ نسخہ دو ہفتے تک استعمال کریں۔ 16۔کیلے کے گودے کے ساتھ خربوزے کے بیج پیس کر چہرے پر لگائیں‘ اس آمیزے کو چند دن لگانے سے چہرے کے داغ‘ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ 17۔ داغ دھبے، کیل مہاسوں کیلئے میٹھے کے چھلکے کو پانی میں پیس کر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 18۔ مالٹے کے چھلکوں کو پیس کر دودھ میں ملا کر پیسٹ بنائیں پھر چہرے پر لگائیں۔ آپ کے چہرے کے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔ 19۔ لیموں کا رس، کاشغری سفیدہ اور گلیسرین ہم وزن ملا کر لگانا مفید ہے۔ 20۔ مٹی کے پیالے میں زرد کوڈی اور سرکہ ڈال کر تین روز بھگو کر سائےمیں خشک کرکے گھس کر کیلوں پر لگانا مفید ہے۔ 21۔ گل منڈی چھ گرام آدھے گلاس پانی میں ابال چھان کر شہد ایک چمچ ملا کر پینا مفید ہے۔ 22۔ گھیکوار (کنوارکندل) کے گودے کو خشک اور پھٹی جھلسی ہوئی جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ 23۔ چکنی جلد کیلئے انڈے کی سفیدی میں بغیر بالائی کا دہی‘ عرق گلاب، لیموں کا رس اور جو کا آٹا شامل کرکے اس آمیزے کو بطور ماسک چہرے پر لگائیں۔ تھوڑی دیر بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کی چکنائی زائل ہوجائے گی اور جلد شاداب نظر آئے گی۔ 24۔ شہد اور لیموں یا ادرک کے رس کے چند قطرے کا آمیزہ استعمال کرنے سے بھی چکنائی کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔ 25۔ چہرے کی چھائیوں کیلئے آم کی گٹھلی اور جامن کی گٹھلی کی گری پیس کر لگائیں۔ 26۔ کھیرے سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے اس کے قتلے کاٹ کر پندرہ منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور پھر منہ دھولیں۔ 27۔ ایک چمچ ناریل کا تیل‘ ایک چمچ بادام کا تیل‘ ایک عدد وٹامن ای کا کیپسول۔ اس سب اشیاء کو ملائیں پھر اس مکسچر سےاپنے چہرے کی چھائیوں پر رات کے وقت مساج کریں اور صبح چہرہ دھولیں۔ یہ عمل باقاعدہ کرنے سے نہ صرف چھائیاں ختم ہوجائیں گی بلکہ اس سے آپ کا چہرہ دمکنے لگے گا۔ 28۔ گندم کا آٹا آدھ پاؤ‘ سرکہ ایک کھانے کا چمچ ملا کر لیپ تیار کریں اور کیل مہاسوں پر دن میں دو مرتبہ پانچ پانچ منٹ کیلئے لگائیں‘ جلد ہی افاقہ ہوگا۔29۔ ایک پکا ہوا کیلا لے کر اس کا گودا نکال لیں اور اس میں ایک چائے والا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس سے آپ کی جلد شگفتہ اور ملائم ہوجائے گی۔ 30۔ ایک کھانے کا چمچ لیموں اور ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا جوس لیں۔ دونوں کو اچھی طرح ملانے کے بعد چہرے پر لگائیں اس سے آپ کی جلد شگفتہ اور ملائم ہوجائے گی۔ 31۔ نیم کی چھ یا سات کونپل ( نیم کے درخت کی چھوٹی پتیاں جونئی نکلتی ہیں) سات دن تک صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس سے آپ کی خون کی خرابی دور ہوجائے گی۔ 32۔انار کی چھ یا سات کونپل صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں اس سے آپ کے جلدی امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ انشاء اللہ۔ 33۔ ماش کی دال حسب ضرورت لے کر رات کو شیشے کے گلاس میں بھگودیں۔ گلاس میں پانی پورا ہونا چاہیے۔ صبح اٹھ کر دال کو کوٹ کر پیسٹ بنالیں۔ پھر چہرے پر لگائیں‘ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔ روزانہ اس عمل کو کرنے سے آپ کے داغ دھبے، چھائیاں، کیل مہاسے دور ہوجائیں گے۔ آپ کی جلد صاف و شفاف ہوجائے گی۔

کالے رنگ کو گورا بنانے کیلئے

انگور عام ملنے والا پھل ہے لیکن چہرے کو صاف کرنے کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے جس کے متعلق ارشاد گرامی ہے‘ تمہارے پاس منقیٰ موجود ہے جو کہ چہرے کو نکھارتا ہے اور بلغم نکالتا ہے پھر فرمایا جس نے روزانہ اکیس دانے کھائے وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہے گا جن سے ڈرتا ہے۔ اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے روزانہ آدھ پاؤ انگور ضرور استعمال کریں۔

لاعلاج بیماریوں کیلئے اکسیر نسخہ

اسپغول چھلکا 50 گرام‘ کلونجی 50 گرام‘ شہد خالص 100 گرام‘ کلونجی پیس کر اسپغول چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں مکس کردیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں۔ خوراک: ایک چمچ صبح،دوپہر، شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔ نہار منہ بھی استعمال کرسکتےہیں۔

نسخہ مقوی دماغ و بصارت

پڑھنے لکھنے والوں کیلئے دماغی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے‘ رفتہ رفتہ یہ مرض اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ معمولی سی دماغی محنت یا شوروغل یا اونچی آوازیں تک برداشت سے باہر ہوجاتی ہیں۔ کتاب پڑھنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں۔ طبیعت چڑچڑی ہوجاتی ہے‘ نزلہ‘ زکام اکثر رہتا ہے۔ مریض کی تمام تر دماغی قوتیں ضعیف ہوجاتی ہیں اور وہ لکھنے پڑھنےکو بوجھ محسوس کرتا ہے۔ دماغی کمزوری سے آہستہ آہستہ بصارت بھی کمزور ہوجاتی ہے جو اس سے بھی زیادہ پیچیدہ مسئلہ ہے۔ نسخہ حاضر خدمت ہےھوالشافی:۔ مغزاخروٹ 100 گرام‘ مغز بادام دیسی 100 گرام‘ مغز سونف 100 گرام‘ دانہ الائچی سبز 10 گرام‘ مرچ سیاہ 10 گرام‘ مصری ایک پاؤ‘ تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ بالکل باریک کوٹ چھان کر باہم ملالیں۔ بس تیار ہے۔ صبح ‘ دوپہر‘ شام ایک چمچ دودھ یا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس نسخہ کے چند ہفتوں کے مسلسل استعمال سے ہر قسم کی دماغی اور بصری کمزوری رفع ہوجاتی ہے۔ پرہیز: تیز مرچ مصالحہ دار اشیاء‘ کھٹی و بادی چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔ مریض کو قبض نہ ہونے دیا جائے اور اگر ہو تو پھلوں‘ سبزیوں اور خشک میوہ جات سے اس کا ازالہ کیا جائے۔رات کو سوتے وقت روزانہ سرسوں کے تیل سے سر پر نرم ہاتھوں سے مالش بھی کی جائے۔ یہ نسخہ دماغی و بصری‘ کمزوری کے علاوہ نزلہ و زکام‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن‘ نسیان اور درد سر کی تمام قسموں میں بھی مفید پایا جاتا ہے۔

جوڑوں کے درد کیلئے روحانی علاج

جوڑوں میں درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت ہی مفید ہے۔ زیتون کے تیل پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اور جسم کے جس جس حصے میں درد ہوتا ہو اُس اس جگہ میں روزانہ رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں۔ انشاء اللہ چند دن کرنے سے درد ختم ہوجائے گا۔ پرہیز یہ ہے کہ جس رات جسم ناپاک ہو یا بیوی سے قربت کرنی ہو اس رات اس تیل کی مالش نہ کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ایک بوتل پانی پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں۔ (ایک ہی نشست میں پڑھیں) تھوڑا تھوڑا پڑھ کردم نہ کریں۔ اول و آخر درود شریف بھی ایک بار یاتین مرتبہ ضرور پڑھیں اور اس پانی کو سوتے وقت چند گھونٹ پی لیاکریں۔

حسن و صحت کیلئے صدری چھپے راز

(مظفرخان‘ میانوالی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری شعبہ طب حکمت کے ان اسلامی جرائد میں سےا یک اعلیٰ جدید دور کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ طب روحانی اسلامی اور طب نبوی ﷺ روشنی میں ایک طبی جریدہ ہے جو طب یونانی‘ طب اسلامی اور روحانی وظائف و عملیات سے مزین ہر ماہ شائع ہوتا ہے جو ہر طبقہ انسانی کی صحت و تندرستی قائم رکھنے میں اعلیٰ کردار ادا کرتا ہے۔ بالخصوص ملت اسلامیہ کے لوگوں کو اپنی صحت اسلامی اصولوں کے ساتھ برقرار رکھنے میں معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔جنوری 2014ء کی خصوصی اشاعت مضمون بعنوان ’’حسن و صحت‘ فٹنس کے رازاور آزمودہ تجربات‘‘ پر مشتمل مضمون ارسال کررہا ہوں۔ حسن و صحت: انسانی صحت اور حسن و شباب قائم رکھنے کیلئے اطبائے قدیم و جدید اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِی اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ (سورۂ والتین 4) پر پیدا کیا۔ اس طرح کائنات کو مختلف فطری رعنائی انواع فطری عناصر پیدا کیے جو انسان کو بحیثیت اشرف المخلوقات قائم و صحت مند رکھنے میں معاون ہیں۔ حسن و صحت قائم رکھنے کیلئے اطبائے طب علماء محققین کے آزمودہ فارمولے اور تجربات جو کہ عوام الناس کے بھی آزمودہ اور پسندیدہ ہیں‘ قلم بند کیے جاتے ہیں جو کہ برصغیر پاک و ہند کے اطباء نے صحت و شباب قائم رکھنے کیلئے عوام الناس کے مزاج اور پسند کے مطابق تحریر کیے۔ جن پر عمل پیرا ہوکر انسانی اپنی صحت و بقا قائم رکھ سکتا ہے۔ پرنسپل حکیم محمد کبیرالدین طبیہ کالج دہلی میزان الطب میں لکھتے ہیں کہ صحت و حسن کو برقرار رکھنے کیلئے معدہ کو تقویت دینے والی اشیاء اور ادویات استعمال کرنی چاہیے۔ جن میں موسمی پھل اور سبزیات شامل ہیں اور ساتھ ہی مختلف روغنیات سے بدن کی اور جوڑوں اور سر کی مالش کرنی چاہیے جس سے حسن و شباب قائم رہتا ہے۔ ڈاکٹر حکیم مرزا منور بیگ (ایم اے) پروفیسر طبیہ کالج فاضل طب و جراحت‘ یوں رقمطراز ہیں کہ قدیم تاریخ طب انسانی کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یونان اور روم میں حسن و صحت برقرار رکھنے کیلئے کمر اور تمام بدن کی مختلف روغنیات سے مالش کرتے تھے۔ ہند کی مغلیہ دور کی تاریخ میں اس قسم کے مشاہدات عام ملتے ہیں۔ عورتیں اپنی صحت و حسن قائم رکھنے کیلئے دودھ اور روغنوں سے بدن پر مالش کرتی تھیں۔ مصری خواتین اب بھی اپنی صحت و حسن قائم رکھنے پام آئل، روغن بادام اور روغن زیتون خوردو نوش اور بیرون بدن استعمال کرتی ہیں۔مشہورترین خوبصورت عورتوں کی جب خوبصورتی کا راز پتہ کیا گیا توانہوں نے روغن بادام اور عرق گلاب سے اپنی صحت و حسن کو کئی سال برقرار رکھا۔ آروید کے شاستروں نے لکھا ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ فاقہ کشی کرتے ہیں یا متوازن غذا کے بغیر زیادہ مشقت ومحنت کرتے ہیں وہ جلد اپنی حسن و صحت اور جوانی بڑھاپے میں بدل دیتے ہیں۔ زیادہ کھاری نمکین اورکھٹی چیزیں استعمال کرنا‘ معدہ کی خرابی کا شکار رہنا‘ غم و فکر غربت و افلاس اور امراض جلد انسانی سے حسن و صحت چھین لیتے ہیں۔معروف عالم طب حکیم دیوان کا ہن چند صاحب صحت اور امراض کے متعلق لکھتے ہیں۔ انسان کی صحت و حسن اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب وہ امراض معدہ کا شکار نہ ہو۔ امراض سرد خشک جن میں چہرہ سر کے بال اور تمام بدن کی بے رونقی شامل ہیں۔ سر درد وجع الامفاصل قبض، ضعف جگر، ضعف معدہ، خون کی کمی شامل ہیں اگر ان امراض کا مناسب تدارک نہ کیا جائے تو انسان بہت جلد اپنی صحت گنوا دیتا ہے۔حکمائے طب نے امراض معدہ سرد خشک کیلئے مختلف موسم کے پھل اور سبزیات استعمال کرنے کو کہا ہے مثلاً سیب، انگور، انار، انجیر کھانے سے معدہ جگر کے امراض دور ہوجاتے ہیں اور بدن کی مختلف روغنوں سے تری اور مالش سے حسن و صحت قائم رکھا جاسکتا ہے۔آروید کے معروف شاستری شیرمانی کوکاکاشمیری لکھتے ہیں کہ غیرمصفی نمکیات‘ غیرمصفی دھات کے کشتہ جات‘ غیرمدبر معجون و ادویات حاذق حکماء کے بغیر استعمال کرنے سے انسان کو حسن و صحت قائم رکھنے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلا کردیتے ہیں۔ حکماء طب جمہور عوام الناس جن پر ہر دور میں متفق رہے ہیں مثلاً پھل، سبزیات، میوہ، عرقیات و مشروبات اور روغنیات وغیرہ حسن و صحت قائم رکھنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ ڈاکٹر حکیم مرزا منور بیگ( ایم اے) پروفیسر طبیہ کالج رقم طراز ہیں کہ عام جسمانی کمزوری‘ نظر، دماغ، دل اور معدہ کیلئے اکسیر سفوف جو کہ حکماء جمہور میں یکساں مقبول اور فائدہ مند ہے وہ یہ ہے:۔ھوالشافی: بادام مقشر(چھیلے ہوئے)، سونف، چنے مقشر بھنے ہوئے، مصری خالص، تمام چیزوں کا ہم وزن سفوف ایک چمچ دودھ یا پانی سے استعمال کرنے سے صحت قائم رکھنے میں کثیرالفوائد ہے۔ اطبائے ہند نے آب فواکہ (پھلوں کا پانی) مثلاً انار، انگور، گاجر، سنگترہ، سیب، آم کے متعلق لکھا ہے کہ ان پھلوں کے جوس یامشروب استعمال کرنے یا کھانے سے خون صاف ہوتا ہے‘ رنگ اور خوبصورتی نکھرتی ہے‘ ضعف جگر اور معدہ کے امراض دور ہوتے ہیں۔ جلدی امراض مثلاً فساد خون‘ خارش کےامراض اورخون کی کمی دور ہوتی ہے اور حسن و صحت قائم رہتا ہے۔حکیم جالینوس حکیم اعظم خان نے صحت و حسن قائم رکھنے کیلئے انجیر اور برگد کو اپنے تمام نسخہ جات میں لکھا ہے۔ پھول‘ پھل سبزیات، عرقیات اور روغنیات صحت و شباب قائم رکھنے میں اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 272 reviews.